کون سے کیمیکلز نوعمر افراد میں وزن کم کرنے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں؟ نئی تحقیق
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے جُڑے ’فاریور کیمیکلز‘کہلائے جانے والے PFAS نوعمر افراد کے وزن کم کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزن کم کرنے کے لیے نئی مؤثر گولی آگئی، ایف ڈی اے منظوری رواں سال متوقع
حتیٰ کہ اگر وہ وزن کم کرنے کی سرجری (بیریاٹرک سرجری) سے بھی گزر چکے ہوں۔
سائنسی جریدے Obesity میں شائع تحقیق کے مطابق جن نوعمر افراد کے خون میں PFAS کی مقدار زیادہ تھی، وہ سرجری کے بعد کھویا ہوا وزن دوبارہ تیزی سے بڑھانے کا زیادہ امکان رکھتے تھے۔
تحقیق کی مرکزی مصنفہ، بریٹنی بامارٹ، جو یو ایس سی کے کیک اسکول آف میڈیسن میں پبلک ہیلتھ سائنسز کی ریسرچ فیلو ہیں، کے مطابق ہمارا مطالعہ واضح طور پر PFAS کے زیادہ ایکسپوژر اور نوعمروں میں بیریاٹرک سرجری کے بعد وزن کے نتائج کے درمیان تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔
PFAS کو ’فاریور کیمیکلز‘ کہا جاتا ہے کیونکہ ان میں کاربن اور فلورین کا مضبوط کیمیائی بندھن پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے یہ آسانی سے تحلیل یا ختم نہیں ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں 17 سالہ اسپورٹس چیمپیئن بھوک سے شہید، وزن صرف 25 کلو رہ گیا
یہ کیمیکلز 1940 کی دہائی سے روزمرہ مصنوعات میں استعمال ہو رہے ہیں جن میں فائر فائٹنگ فوم، نان اسٹک برتن، داغ سے بچاؤ والا فرنیچر، واٹر پروف کپڑے اور فوڈ ریپرز شامل ہیں۔
تحقیق کی تفصیلمحققین نے 2007 سے 2012 کے درمیان بیریاٹرک سرجری کروانے والے 186 نوعمر مریضوں پر تحقیق کی۔
سرجری سے پہلے ان کے خون کے نمونے لیے گئے اور ان میں سات اقسام کے PFAS کیمیکلز کی جانچ کی گئی۔ مریضوں کو 5 برس تک فالو اپ کیا گیا، جس دوران ان کا وزن، بی ایم آئی اور کمر کا گھیر ناپا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جن نوعمروں کے خون میں PFAS کی سطح زیادہ تھی، ان کا وزن سرجری کے بعد زیادہ تیزی سے دوبارہ بڑھا اور کمر کے سائز میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
تحقیق کے مطابق، جن نوجوانوں میں PFOS کی سطح زیادہ تھی، انہوں نے سرجری کے 5 سال بعد اوسطاً 47 پاؤنڈ وزن دوبارہ بڑھایا، جب کہ کم سطح والے گروپ میں یہ اضافہ تقریباً 36 پاؤنڈ رہا۔
اسی طرح PFHpS کی زیادہ مقدار رکھنے والوں میں سرجری کے بعد ہر سال اوسطاً 4.
محققین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج مزید شواہد فراہم کرتے ہیں کہ PFAS پر سخت ضابطہ بندی کی ضرورت ہے، خاص طور پر پانی کی فراہمی میں، جو امریکا میں ان کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
تاہم، ماہرین نے واضح کیا کہ موجودہ مطالعہ مشاہداتی ہے اور اس سے PFAS اور وزن بڑھنے کے درمیان براہِ راست سبب اور نتیجے کا تعلق ثابت نہیں کیا جا سکتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
PFAS جریدہ Obesity کیمیکل وزن
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کیمیکل سرجری کے بعد
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
پشاور:خیبر پختونخوا میں 19 جولائی سے اب تک ہونے والی تیز بارشوں اور فلش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث 28 افراد جاں بحق اور 29 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 10 مرد، 15 بچے اور 3 خواتین جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 9 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 47 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 37 گھروں کو جزوی اور 10 گھر مکمل منہدم ہوئے۔
حادثات صوبے کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال اپر و لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان اپر، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام سےاپیل کی جاتی ہے کہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔