ایف بی آر کو اضافی اختیارات مل گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس فراڈ کیسز کی تحقیقات کیلئے اضافی اختیارات مل گئے ہیں، انٹرنیٹ، ٹیلی کام کمپنیاں اور پی ٹی اے کو معلومات ایف بی آر کو دینے کا پابند کردیا گیا۔
انکوائری یا ٹیکس کیس کی تفتیش کیلئے کمشنر کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنا ہوگی، ٹیکس فراڈ کی تحقیقات کیلئے انٹرنیٹ سبسکرائبرز کی معلومات میسر ہوں گی۔
ایف بی آرکے مطابق کسی بھی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنی سے ڈیٹا حاصل کیا جاسکے گا، ٹیلی کام کمپنی یا پی ٹی اے سے صارفین کی معلومات حاصل کی جاسکیں گی، آڈٹ یا ٹیکس کیسز کی تحقیقات کیلئے ماہرین، آڈیٹرز کا تقرر بھی کیا جائے گا۔
بورڈ نے مزید کہا کہ نجی آڈیٹرز رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا کی رازداری کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے، نئے ترمیم شدہ قانون کا اطلاق نجی شعبے کے ماہرین یا آڈیٹرز پر بھی ہوگا۔
سرکاری ملازمین ٹیکس دہندگان سے متعلق معلومات افشا نہ کرنے کے پہلے ہی پابند ہیں، بورڈ یا کمشنر مقدمات یا ویلیوایشن میں معاونت کیلئے ماہرین کا تقرر کرے گا، ماہرین کے تقرر کا مقصد ٹیکس امور میں کام کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بوگس انوائسز اور فیک سیلز بنانے والے ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن
کلیم اختر:فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بوگس انوائسز اور فیک سیلز کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والے افراد کے خلاف بڑا الرٹ جاری کر دیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے بوگس انوائسز اور فیک سیلز کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے لیے اپنے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک (آئرن) کو دوبارہ متحرک کر دیا ہے۔
ریجنل ٹیکس آفس لاہور کی جانب سے4 اسپیشل فیلڈ سکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں، جن میں ہر سکواڈ 5 ارکان پر مشتمل ہوگا اور یہ سکواڈز ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کی سربراہی میں کام کریں گے۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
ذرائع کے مطابق، سکواڈز کو سیلز ٹیکس ایکٹ اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کے تحت خصوصی کارروائیوں کا ٹاسک دیا گیا ہے، جس میں بوگس انوائسز، فیک سیلز و پرچیز، اور دھوکہ دہی سے ٹیکس چوری کی نگرانی شامل ہے۔ سکواڈز روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ کارروائیاں کریں گے اور اپنی رپورٹس بھی جمع کروائیں گے۔
FBR نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ ٹیمیں ٹریڈ چینز، گوداموں، ہول سیل مارکیٹس اور صنعتی یونٹس کی باقاعدہ چیکنگ کریں گی۔ نیز، فراڈ نیٹ ورکس، بے نامی کاروبار اور غیر قانونی ٹیکس کریڈٹ کلیمز کی چھان بین بھی تیز کی جائے گی۔
ڈھاکا میں کشیدگی، مختلف مقامات پر دستی بم حملے
ذرائع کے مطابق، یہ ٹیمیں ٹیکس چوری روکنے، ریونیو تحفظ، اور انفورسمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے مکمل اختیار رکھیں گی تاکہ ٹیکس کے غیر قانونی نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جا سکے۔