پی سی بی ویمن کرکٹرز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 21 اگست سے شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 اور ایمرجنگ ویمن کرکٹرز کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا۔
پی سی بی کے مطابق یہ ٹرائلز 21 اگست سے دو ہفتے تک ملک کے آٹھ شہروں میں منعقد ہوں گے، یکم ستمبر 2006 یا اس کے بعد پیدا ہونے والی کھلاڑی انڈر 19 ٹرائلز میں حصہ لے سکیں گی جبکہ ایمرجنگ کھلاڑیوں کے لیے کوئی عمر کی حد مقرر نہیں۔ انڈر 19 کی کم از کم عمر 12 سال رکھی گئی ہے۔
ٹرائلز کے ذریعے منتخب ہونے والی کھلاڑیوں کو ستمبر اور اکتوبر میں منعقد ہونے والے چار ٹیموں کے ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا، جس کے بعد ایک انڈر 19 اسکواڈ تیار کیا جائے گا جو رواں سال بنگلادیش کا دورہ کرے گا۔
ٹرائلز کا آغاز 21 اگست کو کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر سے ہوگا جبکہ لاہور، راولپنڈی، پشاور، مردان، کوئٹہ، ملتان اور بہاولپور میں بھی مرحلہ وار ٹرائلز لیے جائیں گے۔
قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی کی رکن بتول فاطمہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق ریجنل کوچز کے ہمراہ ٹرائلز لیں گے۔ ٹرائلز میں شریک کھلاڑیوں کو اپنی عمر کی تصدیق کے لیے بی فارم، شناختی کارڈ یا نادرا کا جاری کردہ پیدائش سرٹیفکیٹ ساتھ لانا ہوگا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں لاہور سٹی ڈویژن کی سکیورٹی سخت
فاران یامین : ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں لاہور سٹی ڈویژن کی سکیورٹی سخت،تمام اہم مقامات پر سرکل افسران کی نگرانی میں ناکہ بندی کی جارہی ہے۔
ایس پی سٹی نے لاری اڈہ،شاہدرہ،شاہدرہ ٹاؤن،اسلام پورہ،سمیت اہم ناکوں کو چیک کیا،ایس پی سٹی نے لاہور شہر میں داخل ہونے والی مسافر بسوں میں سفر کرنے والے افراد کی چیکنگ کا مکمل جائزہ لیا،بس اسٹینڈ ،گڈز ٹرانسپورٹ اور ہوٹلز ہائے کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، لاہور شہر میں آنیوالے مسافروں کو سخت چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے،سٹی ڈویژن کے اہم مقامات پر سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں،ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق کرایہ داروں کا اندراج اور ہوٹل میں ٹھہرے مسافروں کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اندراج کیا جا رہا ہے،سرکاری املاک اور عدالتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ،عوام الناس کسی بھی مشکوک افراد اسکی سرگرمیوں اور لاوارث سامان کے بارے فوری 15 پر اطلاع دیں۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
Ansa Awais Content Writer