منشیات برآمدگی کیس‘6پولیس اہلکاروں کوعمرقید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شیریں جناح کالونی سے سی آئی اے جامشورو کے اہلکاروں کے خلاف 76 کلو منشیات برآمدگی سے متعلق کیس میں 6 پولیس اہلکاروں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ سنایا گیا جہاں استغاثہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ عدالت نے 6 پولیس اہلکاروں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔ سزا پانے والوں میں غلام عباس، اعجاز، عبدالحمید، راہب، احمد نواز اور محمد یعقوب شامل ہیں۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 2021 میں کوٹری کے مقام پر ایک ٹرک سے منشیات برآمد کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔