76 کلو منشیات کی برآمدگی، سی آئی اے جامشورو کے 6 پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شیریں جناح کالونی سے سی آئی اے جامشورو کے اہل کاروں سے 76 کلو منشیات برآمدگی کے مقدمے میں 6 پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شیریں جناح کالونی سے سی آئی اے جامشورو کے اہلکاروں سے 76 کلو منشیات برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی۔ پولیس اہلکاروں میں غلام عباس، اعجاز، عبد الحمید، راہب، احمد نواز اور محمد یعقوب شامل ہیں۔
پراسیکیوشن کے مطابق سی آئی اے اہلکاروں نے کوٹری میں کارروائی کے دوران ٹرک سے منشیات برآمد کی تھی۔ ٹرک سے برآمد منشیات کم ظاہر کرکے پولیس موبائل میں کراچی اسمگلنگ کی گئی تھی۔
رینجرز نے 2021ء میں شیریں جناح کالونی میں کارروائی کے دوران پولیس موبائل سے 76 کلو منشیات برآمد کی تھی۔ منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سی آئی اے جامشورو کے چھ اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں اے جامشورو کے کلو منشیات سی آئی اے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔