City 42:
2025-06-30@13:46:06 GMT

ڈولفن و پیرو کی ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

 وقاص احمد:ڈولفن فورس اور پیرو اسکواڈ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ  ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملوث 15ملزمان گرفتار  کر لیا،ملزمان سے 5 موٹر سائیکل، 5 موبائل فون برآمد  کر لی گئی،ہیلپ لائن پرموصول110کالزپرفوری رسپانس عمل میں لایاگیا،دورانِ پٹرولنگ 48 اشتہاری سمیت 684 عادی مجرمان، 37 عدالتی مفروران گرفتار کر لیا گیا،ملزمان سے 18 پستول،1 رائفل، 3 خنجر، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد،منشیات فروشوں سے 40 بوتلیں شراب، 620 گرام آئس، چرس ہیروئین برآمد کر لی گئی۔

انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی

 ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ 139مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند ، 839 افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی،22ون ویلنگ، 6 پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیا گیا،کمیونٹی پالیسنگ کےتحت مختلف ہیڈزمیں97سےزائدافرادکوریسکیوکیاگیا،ڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کیلئےہمہ وقت پرعزم ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ گرفتار

کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل تفتان نےکارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے مختلف کارروائیاں کیں اور اس دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف دو مقدمات درج کیے اور 1 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتارایجنٹ کی شناخت محمد ناظم کے نام سے ہوئی ہے، جسےچھاپہ مار کارروائی میں کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس ایجنٹ کا تعلق سرگودھا سے ہے جو کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے۔

کارروائی کے حوالے سے ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم غیرقانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث ہے اور ملزم نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم شہریوں کو پاکستان سے ایران اسمگل کرتا رہا، جہاں سے وہ انہیں غیر قانونی طور پر ترکی بھجوانے کا بندوبست کرتا تھا، ملزم نے تہران میں ایک سیف ہاؤس قائم کر رکھا تھا جہاں وہ متاثرہ افراد کو قید رکھتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم اس سیف ہاؤس میں قید متاثر شہریوں پر تشدد کرکے ان کے اہل خانہ سے پاکستان میں تاوان وصول کرتا تھا اور مبینہ طور اپنی بیوی کے بینک اکاؤنٹ کو غیر قانونی ٹرانزیکشن اور لین دین کے لیے استعمال کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم سے انسانی اسمگلرز سے روابط کے شواہد اور تہران میں موجود متاثرہ افراد کی تصاویر بھی برآمد کر لی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی اور گرفتار ملزم کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ٹک ٹاکر سمیت گرفتار 4 ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • سیالکوٹ: 2 کروڑ روپے کی چوری میں ملوث دو خواتین سمیت تین ملزمان گرفتار
  • کراچی: 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث معروف ٹک ٹاکر گرفتار
  • کراچی، سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
  • کراچی: جعلی پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، موبائل اور موٹرسائیکل برآمد
  • کراچی میں 13 کروڑ کی ڈکیتی میں ٹک ٹاکر بہن بھائی ملوث نکلے، حیران کن انکشافات
  • ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ گرفتار
  • راولپنڈی؛ گھر سے 5تولے سونے کے زیورات چوری، اپنے ہی ملوث نکلے
  • پشاور،موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار