کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کےعلاقے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر 13 کروڑکی ڈکیتی کے ملزمان بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے۔

26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر میں 13 کروڑ کی ڈکیتی سے متعلق گرفتار 4 ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،گرفتار ملزمان میں یسرا،نمرا، شہریار اور شہروز شامل ہیں۔

تفیتشی حکام کے مطابق ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر ہیں ، ملزمان نے ایف آئی اے کی جعلی وردی استعمال کرتے ہوے تاجر کے گھر سے 13 کروڑ روپے لوٹے تھے۔

تفیتشی حکام کے مطابق ملزمان تاجر کے گھر سے نقد رقم، قیمتی گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

تفیتشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ یسرا ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہے ، جبکہ اس کی بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ تاجر کے گھر 13 کروڑکی ڈکیتی کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

فوٹیج میں متاثرہ تاجر سالک کو گھر کے سامنے گاڑی پر کپڑا ڈالتے دیکھا گیا اسی دوران ایک کالی گاڑی نظر آئی، گاڑی سے پہلے 2 برقعہ پہنچی خواتین اور پھر مرد سالک کے قریب آئے ۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر سالک کے گھر میں داخل ہوئے، ایک برقعہ پہنے خاتون کے ہاتھ میں خالی بیگ بھی نظر آیا اور ملزمہ کو واپسی میں بھرا بیگ لے جاتے بھی دیکھا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تاجر کے گھر کی ڈکیتی

پڑھیں:

کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی:

ایف آئی اے کراچی زون نے ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افراد کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل اور کمرشل بینکنگ سرکل کی جانب سے کراچی کے علاقوں صدر اور آرم باغ میں کی گئی کارروائیوں کے دوران ملزمان وقاص چندا، سجاد حسین اور عثمان آفریدی کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے اور 2 ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان طویل عرصے سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق دستاویزات اور دیگر شواہد بھی برآمد کرلیے گئے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
  • کراچی: متنازعہ پلاٹ پر سکول کی تعمیر، 3 کروڑ 35 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے ضائع
  • کراچی: عمارت سے بزرگ شخص کی لاش اور خاتون بے ہوشی کی حالت میں برآمد
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • کوٹری:  مال بردار ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا، کراچی جانے والی ٹرینیں متاثر
  • کراچی: جھگڑے کے دوران فائرنگ سے بہن اور بھائی زخمی
  • کراچی کی تاجر برادری پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے‘سہیل احمد
  • کراچی میں ڈاکو راج، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس اہلکار کو گولی ماردی گئی
  • کوٹ ادو: لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: گلستانِ جوہر میں 50 لاکھ کی ڈکیتی، شہریوں میں خوف و ہراس