Jang News:
2025-10-04@23:43:24 GMT

کراچی:13 کروڑ کی ڈکیتی کرنیوالے بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

کراچی:13 کروڑ کی ڈکیتی کرنیوالے بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر میں 13 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کی پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، گھر میں ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم اور اشیاء کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

13 کروڑ روپے کی ڈکیتی: 3 خواتین سمیت 5 ملزمان نے ایف آئی اے افسر بن کر لوٹا

کراچی پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں شہری سے 13 کروڑ روپے سے زائد کی واردات کی گئی۔ پولیس کے مطابق شہری نے بتای کہ ملزمان ایف آئی اے کے افسر اور اہلکار بن کر آئے، واردات کا مقدمہ شو روم مالک کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

واقعے کی 4 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز سامنے آ گئیں، فوٹیجز میں شہری سالک کو گھر کے سامنے گاڑی پر کپڑا ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے، جب ملزمان کالے رنگ کی گاڑی میں سالک کے قریب پہنچے۔

برقعہ پہنے 2 خواتین اور 2 مرد اسلحے کے زور پر تاجر سالک کے گھر میں داخل ہوئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں 1 برقعہ پہنی خاتون کے ہاتھ میں خالی بیگ بھی نظر آ رہا ہے۔

ملزمان اہلِ خانہ کو یرغمال بناکر لوٹ مار کرتے رہے، فوٹیج میں ملزمہ کو واپسی میں بھرا بیگ لے جاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

راولپنڈی؛ بھتیجے کے قاتلوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، انسپکٹر اور اہلکار زخمی

راولپنڈی:

پیرو دہائی میں بھتیجے کو قتل کرنے والے ملزم اور ساتھی نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، قاتلوں کی نشاندہی کے لیے پولیس کے ساتھ آئے دو افراد جاں بحق جبکہ انسپکٹر اور کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر قریبی تھانوں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے جائے وقوع کو سیل کردیا گیا جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق پولیس پارٹی جائے وقوع کی نشاندہی اور ملاحظے کے لیے مدعیوں کے ہمراہ موقع پر گئی تھی، ملزمان گھر کی چھت پر چھپے ہوئے تھے جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے سبب انسپکٹر مرزا عارف اور کانسٹیبل نعمت اللہ شدید زخمی ہوگئے جب کہ ملزمان کی نشاندہی کے لئے جانے والے واحد اور سرور جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے، فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرلیے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی 10 کروڑ روپے کا غیر قانونی سامان ضبط، ملزمان گرفتار
  • کراچی میں ڈاکو راج، ایک اور شہری مزاحمت پر زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال کی تعداد 67 ہوگئی
  • کراچی: بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ اور ماموں زاد گرفتار
  • کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
  • ایف آئی اے کی کارروائی، 2 ملزمان سے کروڑوں مالیت کی کرنسی برآمد کرلی
  • کراچی: عمارت سے بزرگ شخص کی لاش اور خاتون بے ہوشی کی حالت میں برآمد
  • کراچی؛ شہری کی بہادری، ڈکیٹ  کا پستول چھین کر فائرنگ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
  • کراچی میں ڈاکو راج، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس اہلکار کو گولی ماردی گئی
  • راولپنڈی؛ بھتیجے کے قاتلوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، انسپکٹر اور اہلکار زخمی
  • کراچی؛ دو مختلف مقامات سے انسانی دھڑ اور سر ملنے کے واقعے کا معمہ حل