پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری، دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025 کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔
سنگاپور مضبوط ترین پاسپورٹ رکھنے والا دنیا کا واحد ملک ہے ،سنگاپور کے پاسپورٹ کے حامل شہری دنیا کے 193 ممالک میں ویزہ فری انٹری حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ دوسرا نمبر جاپان اور جنوبی کوریا کا ہے۔ دونوں ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے شہری دنیا کے 190 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔
جرمنی، آئرلینڈ، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، اٹلی اور اسپین تیسرے نمبر پر ہیں ، ان ممالک کے شہری ویزے کے بغیر 189 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا۔
پاکستان اس فہرست میں 100ویں نمبر پر ہے، پاکستان کے ساتھ صومالیہ اور یمن بھی 100ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق اووسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں، وزارت داخلہ کے تعاون سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کا سفر جاری رہےگا۔
ڈیرن سیمی کی امپائر پر تنقید مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کا سخت ایکشن
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے، جنید انوار چوہدری
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری—فائل فوٹووفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پورٹ قاسم کے حوالے سے عالمی بینک کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عالمی ادارے نے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار دیا ہے۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ کامیابی حکومتی اصلاحات اور جدیدیت کا ثمر ہے۔
وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان خلیج اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
انہوں بتایا کہ وہ بندرگاہی آپریشنز کو عالمی معیار پر لانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
وفاقی وزیر بحری امور نے بتایا کہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے جدید آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جدید کاری سے خطے کا شپنگ حب بن رہا ہے اور بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔