پاکستان کی بات اس وقت دنیا سن رہی ہے، یہ بہترین وقت ہے. مشاہد حسین سید
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 50 سال کے بعد پاکستان کی اہمیت دنیا کے سامنے اجاگر ہوئی ہے، پاکستان کی بات اس وقت دنیا سن رہی ہے، پاکستان کے لیے یہ بہترین وقت ہے لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران مشاہد حسین نے کہا کہ مغرب نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جو نظام بنایا تھا اس کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، طاقت کا توازن شفٹ ہو رہا ہے، نئے عالمی آرڈر میں کوئی ایک سپر پاور نہیں رہی.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے خط میں امریکا کو کہا تھا اسرائیل فتنہ ہے اس کو نہ بننے دے، دنیا اسرائیل کی مخالفت کر رہی ہے، اسرائیل کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ فلسطین کی جنگ کو بند کیا جائے مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو بھارت نے اس کو سپورٹ کیا، بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اسرائیل نے اس کی مدد کی، اسرائیل نے قطر پر حملہ کر کے ریڈ لائن کراس کی. اِن کا کہنا تھا کہ جس دن امریکا افغانستان سے بھاگا اس دن سے ان کا خاتمہ شروع ہوا ہے، پاکستان اور دنیا کو افغانستان سے شکایت ہے کہ اس کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ امریکا نے نائن الیون کے بعد جنگوں میں اپنا وقت ضائع کیا، آٹھ ٹریلین ڈالر ضائع کیے، ایک ملین مسلمان شہید ہوئے، تین کروڑ لوگ بے گھر ہوئے، 3 لاکھ بم اور میزائل پھینکے. مشاہد حسین سید نے کہا کہ چائنہ پچھلے تین سو سال سے مغرب کو تمام شعبوں میں چیلنج کر رہا ہے، چائنہ ایک تاریخی تبدیلی کی جانب گامزن ہے، چائنہ نے دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ون بیلٹ ون روڈ پروگرام شروع کیا انہوں نے کہا کہ ٹرمپ چاہتا تھا حماس سے بات کی جائے لیکن اسرائیلی لابی اسے بلیک میل کر رہی ہے، دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مشاہد حسین نے کہا کہ رہی ہے
پڑھیں:
پاکستانی گالفر کی بہترین کھیل کا مظاہرہ، سری لنکن امیچور ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
134ویں سری لنکن امیچور گالف چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان گالفر سعد حبیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
سیمی فائنل میں سعد حبیب نے میزبان ملک کے کھلاڑی ریشان الگاما کو شکست دی۔ سولہویں ہول تک پہنچتے پہنچتے وہ چار اسٹروک کی برتری حاصل کر چکے تھے اور اسی برتری نے انہیں کامیابی دلا دی۔
اس میچ میں سعد حبیب نے نہ صرف اعتماد کے ساتھ کھیل پیش کیا بلکہ اپنی صلاحیتوں سے بھی سب کو متاثر کیا۔ ساتویں ہول پر ان کا شاندار ایگل دیکھنے لائق تھا، جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے چار برڈیز اسکور کر کے اپنی برتری کو مزید مستحکم بنایا۔ ان کی بہترین حکمت عملی اور درستگی نے انہیں سیمی فائنل میں ناقابل شکست بنا دیا۔
اب فائنل میں سعد حبیب کا مقابلہ سری لنکا کے ہی گالفر چناکا پریرا سے ہوگا۔ یہ میچ 36 ہولز پر مشتمل ہوگا جو کھلاڑیوں کی تکنیک، برداشت اور مستقل مزاجی کا بڑا امتحان ثابت ہوگا۔
پاکستانی شائقین کھیل کے اس اہم لمحے پر اپنے نوجوان گالفر کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ اگر سعد حبیب فائنل میں بھی اسی اعتماد اور مہارت کے ساتھ کھیل پیش کرتے ہیں تو یہ جیت پاکستان کے لیے ایک یادگار اعزاز ثابت ہوسکتی ہے۔