اسلامی ممالک کے ایٹم بم کو مسلم بم قراردینا انتہاپسندی ہے‘ راشد نسیم
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ مغرب کے دانشوروں کی جانب سے اسلامی ممالک کے ایٹم بم کو مسلم بم قرار دینا اور دہشت گردی کو مسلمانوں سے منسوب کرنابذات خود دہشت گردی، انتہا پسندی اور متعصبانہ رویوں کا عکاس ہے اور اس سے مغرب کے دوہرے معیارات کا خوب اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر سیکولر اور غیر مسلم طاقتیں ایٹم بم بنا سکتی ہیں اور جوہری توانائی کا استعمال کر سکتی ہیں تو اسلامی ممالک کو بھی یہ حق حاصل ہے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں حق و باطل کی تمیز واضح ہو رہی ہے اور اسلامی ممالک کے عوام بالخصوص نوجوان نسل میں یہ شعور اجاگر ہو چکا ہے کہ ان کے ساتھ مغرب اور ان کے آلہ کار حکمران طبقہ مسلسل ظلم و زیادتی کر رہا ہے، اسی ظلم و زیادتی کے خلاف جدوجہد کے نتیجہ میں حالیہ دور میں کئی اسلامی ممالک میں تبدیلیاں اور انقلاب رونما ہوئے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ حق غالب آئے گا اور باطل مٹ جائے گا۔ یہ اللہ تعالیٰ کا انسانیت سے وعدہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلامی ممالک
پڑھیں:
ریاض سیزن 2025 کے تحت مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب میں ریاض سیزن 2025 کے تحت بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا آغاز السویدی پارک میں شروع کر دیا گیا ہے حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ریاض سیزن سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کے لیے ہر سال سویدی پارک میں وسیع پیمانے پر ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے جس میں مختلف ممالک کی ثقافت سے آگاہی حاصل ہوتی ہے ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منسٹری آف میڈیا اور ریاض سیزن کے باہمی اشتراک سے بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سویدی پارک میں آج سے دنیا کے مختلف ممالک کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے سویدی پارک میں 2 نومبر سے 10 دس دسمبر تک بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سوڈان،مصر،شام، انڈونیشیا، فلپائن سمیت دیگر ممالک کے ثقافتی ویک منائے جائیں گے جن میں ان ممالک کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو مختلف کھیلوں سمیت ثقافت سے روشناس بھی کروایا جائے گا ریاض سیزن حکام کا کہنا ہے کہ ہر سال ریاض سیزن میں ملکی اور غیر ملکیوں کے لیے اس ثقافتی زون کا خصوصی طور پر اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ یہاں آنے والے بہتر انداز سے ایک دوسرے کی ثقافت سے روشناس ہوسکیں اور آپس میں بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے افتتاحی تقریب میں آنے والے ملکی اور غیر ملکیوں نے ریاض سیزن میں مختلف ممالک کے ثقافتی پروگراموں کے انعقاد پر خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔