پشاور: گزشتہ شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی سرکاری افسر دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
—علامتی تصویر
پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر فائرنگ سے زخمی سرکاری افسر دم توڑ گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق مقتول اعظم چترالی محکمۂ کمیونیکیشن اینڈ ورکس میں اکاؤنٹنٹ تھے۔
وہ گزشتہ شب آبشار کالونی میں چہل قدمی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق آفتاب چترالی کا رشتے دار تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
ایس پی ورسک سجاد خان نے بتایا کہ واردات کے دوران ملزمان نقدی یا موبائل فون لے کر نہیں گئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوٹ ادو: لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
—فائل فوٹوکوٹ ادو کے علاقے چک نمبر 529 ٹی ڈی اے میں لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق 3 ملزمان کی چک نمبر 529 ٹی ڈی اے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
حکام نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہو گئے۔