ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل تاحال آزاد
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کے قتل کا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے، ورثاء کا پولیس پر غفلت کا الزام تفصیلات کے مطابق مہران تھانے کی حدود جمناداس کالونی میں 3 روز قبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان بلال بھرگڑی کو قتل کرنے والے تین نامعلوم ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے اس حوالے سے مقتول کے والد شکیل احمد نے بتایا کہ ان کا بیٹا اپنے بچوں کے لئے دوائی لینے گیا تھا کہ راستے میں ملزمان نے اسے گولی مار دی اور ڈکیتی کے دوران اس کے پیسے بھی لے گئے جس کے بعد اسے زخمی حالت میں حیدرآباد لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا انہوں نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرانے کے باوجود پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ان کا کہنا تھا کہ واقعے کو 4 دن گزر چکے ہیں ایس ایچ او نے پہلے دن ہی رابطہ کیا اس کے بعد کسی نے رابطہ نہیں کیا مقتول کے بھائی محمد زمان نے بتایا کہ ہم بھائی سبزی منڈی میں کام کرتے تھے ظالموں نے بھائی کی جان لے لی اور ان کا گھر تباہ کر دیا اس نے بتایا کہ اس کے بھائی کی دو چھوٹی بیٹیاں ہیں جو نابینا ہیں انہوں نے کہا کہ ملزمان سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی نظر آ رہے ہیں لیکن پولیس نے ابھی تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی انہوں نے کہا کہ پولیس ایسے مجرموں سے پوری طرح باخبر ہے شہر بھر میں ون فائیو کیمرے نصب ہیں پولیس ایک دن میں ان کے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کر سکتی ہے لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوسکا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ مقتول بلال بھرگڑی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
سرجانی میں ڈکیتی مزاحمت پرایک اورشہری جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوئوں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے لیاری 36 علی مینگل گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی شخص سول اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔حالیہ واقعے کے بعد شہر میں رواں سال کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 64 ہوگئی۔جمعرات کی شب ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 30 سالہ راشد کوسر میں گولی مار زخمی کر دیا تھا جو دوران علاج ہفتے کی صبح انتقال کر گیا۔