سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
راولپنڈی (صغیر چوہدری )پولیس حراست سے ڈرامائی انداز میں فرار ہونے والے سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ
سابق اے ڈی سی جی آر اقبال سنگھیڑا کو گرفتاری کے بعد کورٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے
اقبال سنگھیڑا 13 نومبر کو چکری کے علاقے سے پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے ان پر اینٹی کرپشن راولپنڈی اور لاہور میں کروڑوں روپے رشوت اور فراڈ ۔جعل سازی دھوکہ دہی کے تحت مقدمات درج ہیں ۔ملزم کے فرار ہونے کے معاملے پر چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا
مقدمے کے اندراج کے بعد چار پولیس اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا
پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ چکری میں 15 نومبر کو مقدمہ درج کیا گیا۔ اقبال سنگھیڑا کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ وہ فرار ہونے بعد کسی یورپی ملک چلے گئے ہیں
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیالکوٹ سے اغوا 13 سالہ کم سن بچی افغانستان منتقل، 50 لاکھ تاوان طلب
پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں 13 سالہ کم سن بچی اغوا کے بعد افغانستان منتقل کردی گئی اور اس کی واپسی کے لیے 50 لاکھ تاوان طلب کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق والد کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے نے نیا رخ اختیار کر لیا جب کہ 22روز قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ ثمینہ بازیاب نہ ہو سکی۔
13 سالہ ثمینہ اغوا کے بعد افغانستان منتقل ہوگئی، اغوا کاروں نے ثمینہ کی رہائی کے بدلے 50 لاکھ تاوان طلب کر لیا۔
22روز قبل عبدالحق نامی شخص نے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا، 13 سالہ کم سن ثمینہ کی بازیابی تھانہ کوتوالی پولیس کے لیے چیلنج بن گئی ہے، بچی کی بازیابی کے لیے مغویہ کے والد نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی اور کہا کہ سیالکوٹ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نامزد ملزمان کو پکڑ کر چھوڑ دیا ہے، ایس ایچ او کوتوالی الطاف گھمن نے کہا کہ بچی کو برآمد کروانے کے لیے ییلو وارنٹ جاری کروا رہے ہیں، افغانستان انٹر پول سےرابطہ کیا جائے گا۔
ترجمان پولیس سیالکوٹ نے کہا کہ بچی بایاب کروانے کی کوشیش کررہے ہیں، جلد بچی بایاب کرواکر اغواکار کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ڈی پی اوفیصل شہزاد نے واقعہ رہورٹ طلب کرلی ہے۔