وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں لائیوسٹاک کی بہتری کے لیے تاریخی منصوبے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں لائیوسٹاک کے فروغ اور بہتری کے لیے پہلا جامع ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایک ہزار ویٹرنری گریجوایٹس اور پیرا ویٹس کو انٹرن شپ دی جائے گی، جس کے لیے حکومت پنجاب نے 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لائیو اسٹاک شو، یومیہ 74 لیٹر دودھ دینے والی گائے نے میلہ لوٹ لیا
وزیراعلیٰ کے مطابق انٹرن شپ پروگرام کے دوران ویٹرنری گریجوایٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، جبکہ پیرا ویٹس اور معاونین لائیوسٹاک کو 40 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ڈی وی ایم ڈگری ہولڈر گریجوایٹس اور دو سالہ ایل اے ڈی کورس مکمل کرنے والے نوجوان اپنے اپنے اضلاع میں اس پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواستیں آن لائن پورٹل www.
حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام 36 اضلاع میں ویٹرنری اسسٹنٹ، اے آئی ٹیکنیشن اور لیب اسسٹنٹ کا کوٹہ بھی مقرر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اس انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے لائیوسٹاک فارمرز کو جانوروں کے علاج اور مشاورت کی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا لائیو اسٹاک کارڈ: مویشی پالنے والے کیا فائدہ اٹھاسکتے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا مقصد پنجاب میں لائیوسٹاک کی ترقی اور دودھ و گوشت کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے، تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی تقویت ملے۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ پنجاب کو لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا مرکز بنایا جائے گا اور نوجوانوں کو نہ صرف فیلڈ میں عملی تجربہ ملے گا بلکہ انہیں ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ آج بھی لائیوسٹاک فارمرز کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انٹرن شپ پروگرام لائیور اسٹاک مریم نوازشریف وزیراعلٰی پنجابذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرن شپ پروگرام لائیور اسٹاک مریم نوازشریف انٹرن شپ پروگرام مریم نوازشریف کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم انسانیت کے خلاف بغاوت ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچے ان کی ریڈ لائن ہیں اور ان کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سماج کے ناسور ہیں جنہیں پنجاب سے جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مضبوط گورننس کے ذریعے بچوں اور شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنا رہا ہے۔ اس سینٹر کے ذریعے ہزاروں لاپتہ بچوں اور بزرگوں کو ان کے اہلِ خانہ سے ملا یا جا چکا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ کسی بھی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کیا جائے۔