جوائنٹ سی پی سنجے جین نے بتایا کہ درگاہ شریف پتے شاہ کمپلیکس کی چھت گر گئی جسکے بعد 10 لوگوں کو بچا کر ایمس ٹراما سینٹر اور ایل این جے پی بھیجا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے نظام الدین علاقے میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ہمایوں کے مقبرے کے پیچھے واقع فتح شاہ کی درگاہ کی چھت اور دیوار کا ایک حصہ اچانک گر گیا۔ حادثے کے وقت درگاہ کے اندر کئی لوگ موجود تھے جو ملبے تلے دب گئے۔ اس المناک حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس واقعہ کے سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند (بی این ایس) کی دفعہ 106، 125 اور 290 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ملبے تلے دبے 10 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ جوائنٹ سی پی سنجے جین نے بتایا کہ درگاہ شریف پتے شاہ کمپلیکس کی چھت گر گئی جس کے بعد 10 لوگوں کو بچا کر ایمس ٹراما سینٹر اور ایل این جے پی بھیجا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تمام افراد کو ملبے سے نکالنے کے بعد ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ درگاہ نظام الدین علاقے میں ہمایوں کے مقبرے کے پیچھے واقع ہے۔ شام کے وقت اچانک چھت کی دیوار گر گئی جس کی وجہ سے ایک درجن کے قریب لوگ پھنس گئے اور وہاں چیخ و پکار افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ پولیس انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کو فوری طلب کیا گیا۔ کچھ ہی دیر میں فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی۔ فائر بریگیڈ کے ملازمین کی ٹیم نے فوری طور پر ملبہ ہٹایا اور لوگوں کو علاج کے لئے اسپتال پہنچایا۔ دنیا بھر میں مشہور صوفی پتے شاہ 1607ء میں پیدا ہوئے، وہ اس دور میں ماحول سے اس قدر محبت کرتے تھے کہ انہوں نے اپنی کئی ترکیبوں میں درختوں، پودوں اور پتوں کا ذکر کیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فائر بریگیڈ لوگوں کو

پڑھیں:

لوئر دیر: مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

جنگ فوٹو 

صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو کے ترجمان کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ میدان کے علاقے میں پیش آیا۔

ملبے سے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مہمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں
  • غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
  • اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
  • مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں آنا بھارتی سفارتکاری کے منہ پر طمانچہ ہے، انوار الحق کاکڑ
  • لوئر دیر: مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق
  • السویدہ: تشدد کی لہر سے متاثرہ خاندانوں تک امدادی رسائی کا مطالبہ
  • آئین لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ، قانون سے کوئی بالاتر نہیں: چیف جسٹس
  • لاہور کے لبرٹی چوک میں آزادی کا عظیم الشان جشن، فائر ورکس کا شاندار مظاہرہ
  • کچھ بدلنے والا نہیں ہے!