مائیکروسافٹ کا پھر ہزاروں ملازمین کی برطرفی کا اعلان، وجہ بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)مائیکروسافٹ کمپنی نے پھر ہزاروں ملازمین کی برطرف کرنے کا اعلان کر دیا جس کی بڑی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔
ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے رواں سال کی دوسری بڑی برطرفی کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے بدھ کے روز ملازمین کو برطرفی کے نوٹس بھیجنے شروع کیے۔
کمپنی کی جانب سے برطرف کیے جانے والے ملازمین کی تعداد تو نہیں بتائی گئی لیکن اطلاعات کے مطابق یہ گزشتہ سال کی افرادی قوت کا 4 فیصد سے کم ہوگا۔ جون 2023 تک مائیکروسافٹ کے پاس 228,000 کل وقتی ملازمین تھے، جس کا مطلب ہے کہ حالیہ برطرفیوں سے تقریباً 9 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔
کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہم ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو کمپنی اور ٹیموں کو تیزی سے بدلتی ہوئیی مارکیٹ میں کامیابی کے لیے بہتر طور پر تیار کریں۔
مائیکروسافٹ نے تصدیق کی کہ یہ برطرفیاں دنیا بھر میں کئی ٹیموں کو متاثر کریں گی، جن میں اس کا سیلز ڈویژن اور ایکس باکس ویڈیو گیم بزنس بھی شامل ہیں۔
مئی 2025 میں مائیکروسافٹ نے تقریباً 6 ہزار ملازمین کو برطرف کیا تھا، جو کہ اس وقت کمپنی کی کل افرادی قوت کا تقریباً 3 فیصد تھا۔ یہ پچھلے دو سال کی سب سے بڑی برطرفی تھی، جو مصنوعی ذہانت (AI) میں بھاری سرمایہ کاری کے بعد کی گئی۔
کمپنی کے سی ای او ستیہ نڈیلا پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ مائیکروسافٹ کا تقریباً 20 سے 30 فیصد سافٹ ویئر کوڈ اب AI کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ مائیکروسافٹ نے 2023ء میں بھی 10 ہزار ملازمین کو برطرف کیا تھا۔
معروف برانڈ پر خاتون کا سیلز مین پر تشدد اور دھمکیاں، تھپڑوں اور لاتوں کی برسات
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مائیکروسافٹ نے ملازمین کو
پڑھیں:
نئی آئی فون 17 سیریز کے لانچ کی تاریخ اور قیمت سامنے آگئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز کے لانچ کی تاریخ اور قیمت سامنے آگئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی آئی فون 17 سیریز 11 سے 13 ستمبر کے درمیان لانچ کی جائے گی،رپورٹس میں بتایا گیا کہ 17 سیریز میں A19 پرو چپ موجود ہوگی جو کہ 3 نینو میٹر کے جدید عمل کو استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے جس کا مقصد ایپل کے فلیگ شپ ڈیوائسز کے لیے کارکردگی کو بہتر ثابت کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فون کے سائز میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے یعنی سائز 6.9 انچ ہی ہے لیکن آئی فون 17 سیریز کے بیک پر اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 کی قیمت 799 ڈالرز یعنی 2 لاکھ 26 ہزار 783 پاکستانی روپے، آئی فون 17 ایئر 899 ڈالرز یعنی 2 لاکھ 55 ہزار 161 روپے، آئی فون 17 پرو کی قیمت 1636 ڈالرز یعنی 4 لاکھ 64 ہزار 343 روپے جب کہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت 1928 ڈالرز یعنی 5 لاکھ 47 ہزار 233 روپے ہے۔
واضح رہے کہ یہ قیمتیں امریکا کی مارکیٹ کے لیے ہیں اور پاکستانی صارفین کو کسٹم ڈیوٹی اور دیگر اضافی ٹیکسز کے ساتھ اپیل کی 17 سیریز خریدنے کے لیے اس سے بھی زیادہ قیمت ادا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
مزیدپڑھیں:ژوب ؛ تیزی رفتاری کے باعث مسافر بس اُلٹ گئی