پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتں کیوں بڑھا دیں؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں عائد کیے گئے نئے ٹیکس اقدامات کے بعد اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتیں بڑھادی ہیں، نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔
کمپنی کی جانب سے مجاز ڈیلرشپ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی قیمتوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور حالیہ متعارف کردہ نیو انرجی وہیکل لیوی شامل ہیں، البتہ ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہیں ہے۔
پاک سوزوکی نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ صرف حکومت کی جانب سے لگائے گئے نئے ٹیکسوں کی وجہ سے ہے، جبکہ پیداواری یا آپریشنل لاگت میں کسی قسم کا اضافہ صارفین کو منتقل نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹرسائیکل جی ایس 150 کا حصول اب قسطوں پر کیسے ممکن؟
سوزوکی آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 2,827,000 روپے سے بڑھ کر 2,994,861 روپے ہو گئی ہے، جس میں 167,861 روپے کا اضافہ ہوا ہے، آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت میں 177,480 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ اب 3,166,480 روپے میں دستیاب ہے۔
اسی طرح آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی نئی قیمت 3,326,446 روپے ہے جو کہ پہلے 3,140,000 روپے تھی، یعنی 186,446 روپے کا فرق آیا ہے۔
کلٹس وی ایکس آر کی قیمت اب 4,089,490 روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 4,049,000 روپے تھی، کلٹس وی ایکس ایل اپ گریڈڈ میں 43,160 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 4,359,160 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، اسی طرح کلٹس اے جی ایکساپ گریڈڈ کی نئی قیمت 4,591,460 روپے ہے۔
مزید پڑھیں: سوزوکی پاکستان کی ’آل ان ون‘ کار انشورنس میں خاص کیا ہے؟
سوزوکی سوئفٹ کی تمام ویریئنٹس کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں، سوئفٹ جی ایل ایم ٹی اب 4,460,160 روپے میں، سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی 4,605,600 روپے میں اور سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی 4,766,190 روپے میں دستیاب ہے۔
سوزوکی ایوری کے دونوں ماڈلز کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، ایوری وی ایکس کی قیمت 2,912,230 روپے جبکہ ایوری وی ایکس آر کی قیمت 2,965,200 روپے ہو گئی ہے۔
چھوٹی کمرشل گاڑیوں کی بات کی جائے تو راوی پک اپ اب 1,975,560 روپے میں جبکہ ڈیک کے بغیر راوی کی قیمت 1,899,810 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ٹیکسوں کے اضافے سے کار ساز اداروں کے لیے قیمتوں میں ترمیم ناگزیر ہو گئی ہے، تاہم قیمتوں میں مسلسل اضافہ متوسط طبقے کے لیے گاڑی خریدنا مزید مشکل بنا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈوانس انکم ٹیکس بجٹ ڈیلرشپ سوئفٹ سوزوکی سیلز ٹیکس صارفین لیوی نیو انرجی وہیکل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایڈوانس انکم ٹیکس ڈیلرشپ سوئفٹ سوزوکی سیلز ٹیکس صارفین لیوی نیو انرجی وہیکل قیمتوں میں ایکس ا ر اضافہ ہوا ہو گئی ہے کا اضافہ روپے میں روپے کا کی قیمت
پڑھیں:
آئی فون ایکس فولڈ صارفین کو کب دستیاب ہوگا، پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟
اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایپل کا نیا فولڈایبل اسمارٹ فون ایپل آئی فون ایکس فولڈ جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں اس کی متوقع قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ عالمی سطح پر تقریباً 2 ہزار 258 امریکی ڈالر ہوگی۔
یہ نیا ماڈل فولڈایبل ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا اور 12 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی، 256 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج آپشنز میں دستیاب ہوگا۔ فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جو وائرلیس چارجنگ اور 18 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فولڈ ایبل آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہوگا، خصوصیات کیا ہیں؟
آئی فون ایکس فولڈ میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل وائیڈ، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فرنٹ کیمرہ 12 میگا پکسل اور ایس ایل 3ڈی کیمرہ کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ فون کی ویڈیو ریکارڈنگ صلاحیت 4کے ریزولوشن تک ہوگی۔
ڈیزائن کے اعتبار سے فون گلاس فرنٹ اور بیک کے ساتھ اسٹین لیس اسٹیل فریم پر مبنی ہے جبکہ یہ ڈیوائس پانی اور گرد و غبار سے محفوظ (IP68) بھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا، چین ٹیکنالوجی وار: ہواوے کی ایپل کو ٹکر، پہلا ٹرپل فولڈنگ فون لانچ کردیا
ڈسپلے میں سپر ریٹینا ایکس ڈی آر او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس میں ڈولبی وژن، ایچ ڈی آر 10 اور 120 ہرٹز ٹچ سینسنگ شامل ہے۔
دیگر خصوصیات میں ایپل اے14 بایونک چپ سیٹ، فیس آئی ڈی، ڈولبی اٹموس ساؤنڈ، وائی فائی 6 اور بلیوٹوتھ 5.0 شامل ہیں۔ یہ فون اسپیس گرے، سلور، گولڈ اور مڈ نائٹ گرین کلرز میں دستیاب ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی فون ایپل ایکس فولڈ پاکستان ٹیکنالوجی فولڈایبل اسمارٹ فون قیمت کیمرہ