data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامر س رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر امان پراچہ نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ملکی ایکسپورٹ سب سے زیادہ متاثر ہوگئی ہیں۔ امان پراچہ نے کہا کہ ہم نے حکومت سے گیس کی قیتموں میں کمی کا مطالبہ کیا تھا ،حکومت نے کمی کے بجائے اضافہ کردیا جس کے بعد ہم خطے میں اور مہنگے ہوجائیں گے اور ہماری ایکسپورٹ بڑھنے کے بجائے کم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ کچھ دنوں میں گیس،پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں ، روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہواہے جس سے نہ صرف عوام متاثر ہوئے ہیں بلکہ صنعتی پیدواری لاگت بڑھنے سے فیکٹریاں بھی بند ہونگی اور لوگ بیروزگار ہوں گے۔ ایف پی سی سی آئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب صدر امان پراچہ نے کہا کہ حکومت کے فیصلے سے بزنس کمیونٹی حیران ہے کہ انڈسٹری کے لئے گیس کی قیمتوں کو بڑھا دیا گیا ہے، گیس کی قیمت بڑھنے سے انڈسٹری کی پیداوری لاگت بڑھے گی جس کی وجہ سے ایکسپورٹ کے آرڈرز پورا کرنے میں مشکلات ہوں گے، حکومت کے اس فیصلے سے ایکسپورٹ بڑھنے کے بجائے کم ہوجائے گی جبکہ پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ امان پراچہ نے کہا کہ ایف بی آر پہلے ہی ٹیکس اہداف حاصل نہیں کرسکا ہے ،گیس کی قیموں میں اضافے سے انڈسٹریز مشکلات سے دوچار ہوجائیں گی اور حکومت ٹٰیکس کلیکشن کے اہداف حاصل نہیں کرسکے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں اضافے سے کی قیمتوں گیس کی

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری

کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو مہنگائی کے اثرات سے ریلیف دینے کے لیے سفری الاؤنس اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری دی گئی، جبکہ نئی شرحوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف پیکیج، صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے، گورننس اور غذائی تحفظ سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی۔

بی پی ایس 1 سے 16 تک ملازمین کے لیے تفریقی الاؤنس

کابینہ نے بی پی ایس 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے تفریقی الاؤنس 2026 کی منظوری دی ہے۔ یہ الاؤنس منجمد بنیادی پے اسکیل 2022، جو 30 جون 2026 تک نافذ تھا، پر 2 فیصد کی شرح سے ادا کیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق اس الاؤنس کا مقصد وہ فرق ختم کرنا ہے جو 2025 میں سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقابلے میں زیادہ تنخواہوں میں اضافے کے باعث پیدا ہوا تھا۔

سفری الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ

سندھ کابینہ نے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے سفری الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی ہے۔ نئی شرحیں درج ذیل ہوں گی:

گریڈ پرانا الاؤنس نیا الاؤنس
بی پی ایس 1 تا 4 1,785 روپے 2,678 روپے
بی پی ایس 5 تا 10 1,932 روپے 2,898 روپے
بی پی ایس 11 تا 15 2,856 روپے 4,284 روپے
بی پی ایس 16 اور اس سے اوپر 5,000 روپے 7,500 روپے

معذور ملازمین کے لیے خصوصی سہولت
کابینہ نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی سفری الاؤنس میں بھی اضافہ کرتے ہوئے اسے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ رقم معمول کے سفری الاؤنس کے علاوہ ادا کی جائے گی۔

اطلاق کب سے ہوگا؟
حکومت سندھ کے مطابق سفری اور تفریقی الاؤنس سے متعلق تمام منظور شدہ فیصلوں پر یکم جولائی 2026 سے عمل درآمد ہوگا اور یہ موجودہ قواعد و ضوابط کے تحت نافذ رہیں گے۔

دوسری جانب صوبائی کابینہ نے ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی تجویز منظور نہیں کی۔ وزیر اطلاعات نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس تجویز پر فی الحال اتفاق نہیں ہو سکا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بڑھتی مہنگائی کے تناظر میں سرکاری ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنا اور ان کے سفری اخراجات میں کمی لانا ہے، جبکہ آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر, بس اڈے پر مسافروں میں نمایاں کمی
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے