حب(نمائندہ خصوصی رپورٹ) بلوچستان کے اول دل صنعتی شہر حب کے عوامی حلقوں کا حکومت بلوچستان باالخصوص وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی حکومت وزیر اعظم کی خصوصی توجہ مرکوز کرواتے ہوئے خصوصی اپیل کی گئی ہے کہ ہمارے اپنے شہر بننے والے بجلی قائم صنعت حبکو پاور پلانٹ سے حب شہر اور تمام صنعت کو مستقل بنیاد پر دی جائے حب شہر میں قائم قریب ترین بجلی بنانے والے کمپنی حبکو پاور پلانٹ کا بجلی نہایت ہی کم قیمت پر سستا ترین اور 24 گھنٹے حب شہر کے عوام کو، تمام کاروباری حضرات اور شہر میں قائم تمام صنعت کو بجلی نہایت ہی کم قیمت سستا ترین باآسانی 24 گھنٹے باآسانی دستیاب ہوگا۔ حب شہر کے عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ ہم لوگ بجائے کے الیکٹرک کا حد زیادہ مہنگا ترین بجلی لیں اور دوسری جانب کے الیکٹرک کا ناجائز ترین ٹیکسزز بھاری رقم کے بجلی کے بل ادا کرنے کے باوجود بھی اور نہ ہی عوام کو باآسانی بجلی دستیاب ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ کے الیکٹرک سے ہمیں ہمیشہ کیلئے حب شہر کے عوام کو نجات دلائی جائے صنعتی شہر حب کے عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ واضح رہے گزشتہ شب رات 9 بجے سے لیکر آج دن کے 11 ہوچکے ہیں مگر بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ عام لوڈشیڈنگ کے علاوہ مزید لوڈشیڈنگ ہم پر مسلط کیا گیا ہے اب تک مکمل 14 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکا ہے جوکہ کے الیکٹرک نے حب عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی انتہا کردی ہے جوکہ لمحہ فکریہ کی بات سے کم نہیں ہے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ حب کے شہریوں نے گزشتہ شب شدید گرمی اور سے مچھروں کی یلغار کی وجہ سے باالخصوص، خواتین، معصوم بچوں، بزرگ، بیمار لوگوں نے راتیں جاگ کر گزارا مگر اب تک بجلی کا نام و نشان تک نہیں ہے طویل بجلی بندش کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید قسم کا غم و غصہ پایا جارہا ہے حب عوامی حلقوں کا اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے اور آئے دن سراپا احتجاج ہیں بلوچستان کے اول دل صنعتی شہر حب کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی میں عام لوڈشیڈنگ کے علاوہ مزید 14 گھنٹے کی اکثر رات کے اوقات میں طویل ناجائز اکثر لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے حب شہر کے الیکٹرک نے ظلم و زیادتی کی انتہا کردی ہے عوام کا جینا محال ہوچکا ہے مگر اس ظلم و زیادتی کے باوجود کے الیکٹرک سے کوئی پوچھنے والا ہے نااہل نان تجربہ کار افسران ہم پر مسلط کئے گئے جنکو عوام کے ازیت پریشانی، تکلیف کا نہ ہی انہیں اپنے زمہ داری کا کوئی احساس تک نہیں ہے طویل بجلی بندش کی وجہ عام شہری خاص طور کاروبار حضرات شدید نقصان سمیت روز مرہ اوقات میں کافی مشکلات سے دوچار ہوکر رہ گئے ہیں طویل بجلی کی بندش کی وجہ سے ہمارے کاروبار کو کافی شدید نقصان کا ہمیں سامنا کرنا پڑتا ہے ہم لوگ پھر کے الیکٹرک کے بھاری بھر رقم ناجائز ٹیکسزز کے بل کہاں سے ادا کرینگے جبکہ ہمارے پاس بجلی نہیں ہوگا جبکہ نہ ہی کوئی کاروبار ہوگا اس آسمان سے باتیں کرنے والا منگائی میں اپنے اور بچوں کا گزر پسر بہت مشکل سے ہورہا ہے بڑے مشکل کے ساتھ اپنے بچوں کو ایک وقت کی دال روٹی کماکر دے رہے ہیں تو ہم کے الیکٹرک بھاری بھر رقم ناجائز ٹیکسزز کے بل پھر کیسے اور کہاں سے ادا کرینگے چور ڈاکوؤں ہم لوگ نہیں ہے۔ حب عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ ہم باالخصوص حکومت وقت کے اعلیٰ حکام باالخصوص وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے خصوصی طور پر اپیل کرتے ہیں ہمیں ریلف فراہم کی جائے ہمارے اپنے حب شہر میں قائم قریب ترین بجلی بنانے والے کمپنی حبکو پاور پلانٹ سے حب شہر کے عوام کو کاروباری حضرات اور حب شہر میں قائم تمام صنعت کو نہایت ہی کم قیمت سستا ترین 24 گھنٹے عوام کو دستیاب بجلی فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کی جائے تاکہ بلوچستان کے اول دل صنعتی شہر حب عوام کو حکومت کی جانب سے ریلیف سمیت ہمیشہ کیلئے سکھ کا سانس لے سکیں۔

  



.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حبکو پاور پلانٹ کے عوامی حلقوں حب شہر کے عوام صنعتی شہر حب کے الیکٹرک نہیں ہے عوام کو کے ساتھ حب عوام کی وجہ

پڑھیں:

وزیراعظم کا چترال میں یونیورسٹی اور اسپتال بنانے کا اعلان

سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بہادر اور غیور عوام نے پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں،خیبر پختونخوا اور چترال کی حب الوطنی مثالی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سےخطاب کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب آج شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے پی کو مبارکباد  اور وفاق کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں،امید ہے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ہماری پیشکش کا مثبت جواب دیں گے۔انہوں نے کہاکہ مجھے کسی نے نہیں کہا کہ چترال میں دانش اسکول بنائیں، لیکن میں آج چترال کے عوام کو ان کا حق دینے آیا ہوں۔ دانش اسکول ایچ ای سن کالج کے ہم پلہ ہے اور یہاں غریب بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

وزیراعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ابھی دانش اسکول کا افتتاح کیا ہے۔ اپر چترال میں جلد یونیورسٹی اور اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ یہاں کے عوام کو فی الفور گیس پلانٹ بھی لگا کر دیا جائے گا۔ چترال شندور روڈ پر کام شروع ہو چکا ہے، جو اگلے سال دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں طلبہ کیلیے میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی اسکیم کا اجرا کیا ہے۔ یہ لیپ ٹاپ چترال کے بچوں کو بھی ملیں گے۔

حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم
  • کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم کا چترال میں یونیورسٹی اور اسپتال بنانے کا اعلان
  • یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر گلگت میں بڑے جلسے کا اعلان