وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جب کہ وزارت غذائی تحفظ حکومت پاکستان نے کہا کہ چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی۔
وزارت غذائی تحفظ نے کہا کہ چینی کی درآمد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے، فوری عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے، چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔
وزارت غذائی تحفظ نے کہا کہ چینی کی درآمد کا طریقہ ماضی کی حکومتوں سے مختلف اور واضح طور پر بہتر حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے، ماضی میں اکثر چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے قومی خزانے پر بوجھ ڈال کر سبسڈی پر انحصار کیا جاتا تھا۔
وزارت غذائی تحفظ کے مطابق موجودہ حکومت نے چینی برآمد کرنے کا فیصلہ اُس وقت کیا تھا جب چینی وافر مقدار میں دستیاب تھی، اب چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے چینی درآمد کی جا رہی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اہم وزارتوں کے سیکرٹریز نجی شعبے سے بھرتی کرنے کا فیصلہ ، اشتہار جاری
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے اہم وزارتوں کے سیکرٹریز نجی شعبے سے بھرتی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اشتہارجاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت بیوروکریسی کی کارکردگی سے مایوس ہیں اور اہم وزارتوں کے سیکرٹریز نجی شعبے سے بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وفاقی سیکرٹریز، ٹیکنیکل ایڈوائزرز اور اداروں کے سربراہان نجی شعبے سے بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے حکومت نے نجی شعبے سے بھرتیوں کے لیے اشتہارجاری کر دیا ہے۔
پہلے مرحلے میں سات اہم وزارتوں کے لیے سیکریٹریز کی خدمات نجی شعبے سے لی جائیں گی، جن میں وزارتِ خزانہ، پٹرولیم، پاور، صنعت و پیدوار ، وزارت فوڈسیکیورٹی،منصوبہ بندی و ترقی کے سیکریٹریز شامل ہوں گے۔
اعلی عہدوں پر تعیناتیاں کنٹریکٹ پر 2 سال کے لئے کی جائیں گی اور کارکردگی تسلی بخش ہونے پر کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع ہوسکے گی۔
بھرتیوں کے لئے عمر کی حد 60 سال اور 20 سالہ تجربہ مانگا گیا ہے ، نجی شعبے سے بھرتیوں کے لئے ٹی او آرز بھی جاری کردئیے گئے۔
وزارت خزانہ میں بھرتی کے لئے پی ایچ ڈی کو ترجیح دی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی