بلوچستان میں گڈ گورننس اور سروس ڈلیوری کی بہتری کے لیے وسیع اصلاحات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت تمام محکموں کے انتظامی سیکریٹریز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں گڈ گورننس، شفافیت اور سروس ڈلیوری کے نظام میں وسیع اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں، اور اب صرف میرٹ پر مبنی فیصلے ہی بلوچستان کو آگے لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کو سنجیدگی اور ذمہ داری سے اپنائیں تاکہ نظام کی بحالی ممکن ہو سکے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مکمل نگرانی متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز کی ذمہ داری ہے۔ اب وفاقی اور غیر ملکی فنڈڈ اسکیموں سمیت ہر منصوبے کی مسلسل مانیٹرنگ ہوگی تاکہ فنڈز کا بروقت اور شفاف استعمال یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے گزشتہ مالی سال میں ترقیاتی وسائل کے بھرپور استعمال کو صوبائی حکومت کا ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ نئے مالی سال کے پہلے دن سے ہی ترقیاتی کاموں کا آغاز حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: موسم گرما میں بجلی کی بے جا لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی کیسکو کو ہدایت
وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ اہل افراد کی درست جگہ پر تعیناتی سے کارکردگی میں بہتری آئے گی، اور عوامی مسائل کا جلد حل ممکن ہوگا۔ انہوں نے چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کو نوجوانوں کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کامیابی تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمے داری ہے۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کی فعالیت کو مقامی سطح پر فوری مسائل کے حل کی کلید قرار دیا اور فیلڈ افسران کی حاضری کو ضروری قرار دیا تاکہ عوامی شکایات کا براہ راست حل ممکن بنایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ہماری ہر پالیسی اور ہر اقدام کا محور عام آدمی ہے، اور بلوچستان کی ترقی کے لیے ہم سب کو ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گڈ گورننس، شفافیت میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: میر سرفراز بگٹی وزیراعلی بلوچستان انہوں نے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔