اسرائیلی وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ سے 2 روز میں دوسری ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دو روز کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں دوسری بار ملاقات کی، تاہم یہ طویل نشست بھی کسی ٹھوس نتیجے کے بغیر ختم ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق نوّے منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی شریک تھے، مگر بات چیت کے اختتام پر کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہ کیا جا سکا۔
خبر رساں اداروں نے بتایا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو وائٹ ہاؤس سے میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے، جس کے بعد قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی۔
اس اہم ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور تجارتی معاہدوں کے حوالے سے چین نے غیر معمولی حد تک منصفانہ رویہ اختیار کیا ہے۔
یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب مشرق وسطیٰ کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور عالمی برادری اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ کے خلا ف لندن میں احتجاج، مظاہرین کاغزہ جنگ رکوانے کا مطالبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، ٹرمپ کی آمد کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر لندن میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین نے پرتپاک استقبال کیا۔
صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی محل ونزر کاسل پہنچے، برطانوی شاہی خاندان اور امریکی مہمانوں کے درمیان خصوصی جلوس نکالا گیا جس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ کنگ چارلس سوار تھے، جبکہ کوئین کمیلا اور میلانیا ٹرمپ اسکاٹش اسٹیٹ کوچ میں موجود تھیں۔
شاہی محل پہنچنے پر شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کل برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے ملاقات ہوگی۔