Daily Mumtaz:
2025-07-09@12:50:19 GMT

حمیرا اصغر کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے: امر خان

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

حمیرا اصغر کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے: امر خان

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ایک ماہ پرانی لاش ملنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی اداکارہ امر خان نے کہا کہ حمیرا کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے، جو اس گلیمر کی دنیا میں لوگوں کے سامنے مسکراتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر امر خان نے حمیرا اصغر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔

انہوں نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ چونکانے سے زیادہ مایوس کن ہے، یہ معاشرے اور صنعت کی موت ہے۔ اب بھی مجھے ان کا شو یاد ہے کہ وہ کیسے زندگی کی سختیوں سے گزرتے ہوئے اور دباؤ برداشت کرتے ہوئے اپنا کیریئر بنا رہی تھی۔

اداکارہ نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے دباؤ کو اُجاگر کرتے ہوئے لکھا کہ حمیرا کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے جو اس گلیمر کی دنیا میں کیمرے کے سامنے خوش دکھائی دیتے ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ یہ دن عارضی دنیاوی اہداف کی خود شناسی کا دن ہے، جہاں مسلسل آپ کو آپ کے لباس، کیریئر اور دولت کی بنیاد پر جج کیا جاتا ہے۔

امر خان نے لکھا کہ وہ تمام لڑکیاں جو اپنے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں اور سخت محنت کر رہی ہیں، وہ اپنے آپ پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں، اپنا بہتر دیں، اپنے آپ پر زیادہ سختی نہ کریں اور باقی اللّٰہ پر چھوڑ دیں۔ کوئی بھی چیز آپ کی ذہنی صحت اور زندگی سے اہم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ معروف سینئر اداکارہ عائشہ خان کی بھی 2 ہفتہ پُرانی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی جس پر انڈسٹری حیران اور دکھ میں مبتلا تھی۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کی کہانی

پڑھیں:

گھر والوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں، حمیرا اصغر کا انٹرویو وائرل

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے جس کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرکے لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔  

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں واقع ایک فلیٹ سے پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ فلیٹ 2018 سے کرائے پر لیا گیا تھا، تاہم 2024 سے کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک نے قانونی کارروائی کی تھی۔

عدالتی حکم پر جب پولیس فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ بند پایا گیا، جسے توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سردخانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لواحقین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اداکارہ کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا۔ فلیٹ کو عدالتی بیلف نے سیل کردیا ہے اور واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔

https://www.facebook.com/hakim.jani.490741/videos/1278085330326750/

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر حمیرا اصغر کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے خاندان سے تعلقات اور والدین کی سپورٹ پر بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہر وقت ان کے کام سے باخبر رہتی ہیں اور کیریئر کے آغاز میں مخالفت کے باوجود بعد میں گھر والوں نے ان کے ٹیلنٹ کو تسلیم کیا۔

یاد رہے کہ حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا لیکن وہ کراچی میں مقیم تھیں جہاں وہ گزشتہ 7 سال سے ایک فلیٹ میں اکیلے رہ رہی تھیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • گھر والوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں، حمیرا اصغر کا انٹرویو وائرل
  • ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت، والد نے لاش لینے سے انکارکردیا
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کا پوسٹ مارٹم مکمل، تحقیقات جاری
  • ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت، والد کا لاش لینے آنے سے انکار
  • موت سے قبل حمیرا اصغر کی انسٹاگرام پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے بعد ویڈیو وائرل
  • حمیرا اصغر کی دل دہلا دینے والی موت، ساتھی فنکاروں کا ردعمل سامنے آگیا
  • معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش فلیٹ سے برآمد