ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر گزشتہ روز کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس کے مطابق ان کی لاش تقریباً 15 سے 20 دن پرانی  ہے۔

فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے قبل سینئر اداکارہ عائشہ خان کے گھر سے ان کی 7 روز پرانی لاش ملی تھی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فنکار کس قدر تنہا زندگی گزار رہے ہیں کہ وہ مر جائیں تو کسی کو خبر تک نہیں ہوتی۔

کراچی میں مشہور ماڈل اور ایکٹرس حمیرا اصغر کی کئی دن پرانی لاش اس کے فلیٹ سے ملی ہے
یہ کچھ دنوں میں دوسرا ایسا واقعہ جو بتاتا کہ کراچی جیسے شہر میں فنکار کس قدر تنہا زندگی گزار رہے کہ مر جائیں تو کسی کو خبر تک نہی ہوتی ہے pic.

twitter.com/TFwIMbzSW8

— RAShahzaddk (@RShahzaddk) July 8, 2025

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ حمیرا کی موت صرف ایک انسان کی موت نہیں، یہ سوشل میڈیا کی اُس جھوٹی دنیا کا چہرہ بھی ہے جہاں ’لائکس‘ تو ہوتے ہیں، محبت نہیں۔ جہاں ’کمنٹس‘ ہوتے ہیں، توجہ نہیں۔ جہاں ’فالوورز‘ ہوتے ہیں، دوست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روشنیوں سے لپٹی زندگی جب ختم ہوئی، تو اندھیرا اتنا گہرا تھا کہ کئی دنوں بعد بھی کسی نے تلاش نہ کیا۔ اور یہ ایک سوال ہے کہ کیا ہم واقعی کسی کو جانتے ہیں یا صرف اس کی پوسٹس، تصویریں، اور پردے پر بنائے گئے چہرے سے دھوکا کھاتے ہیں؟

چمکتی روشنیوں کے پیچھے چھپی تنہائی
زندگی دھوکے کے سوا کچھ بھی نہیں

کراچی،
اداکاری کی دنیا، ماڈلنگ کی چکاچوند، سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز، جگمگاتی پارٹیوں میں جگنوؤں کی طرح چمکتی ایک لڑکی… حمیرا اصغر علی۔
وہ نام، جو فیشن شوز، فلمی سیٹس اور ایلیٹ کلاس کی محفلوں میں چرچا بن… pic.twitter.com/kc9VHbR7GJ

— Imran abbas (@Imranab03518323) July 9, 2025

ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ حمیرا اصغر کے لاکھوں فالوورز تھے لیکن اپارٹمنٹ میں ان کے ساتھ کوئی نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنوں کو اپنے ساتھ رکھیں، اپنوں میں رہیں۔

حمیرا اصغر۔۔۔۔ پاکستانی ماڈل اور اداکارہ کی لاش ایک مہینے سے اپارٹمنٹ میں تھی ۔۔۔ اسکے 731K کے فالورز تھے مگر کوئی نہ تھا اسکے پاس اپارٹمنٹ میں اسکے ساتھ ۔ اپنوں کو اپنے ساتھ رکھیں، اپنوں میں رہیں۔ pic.twitter.com/EaJ3DnngLK

— Dr Ayesha (@Dr_AyeshaNavid) July 8, 2025

شمع جونیجو نے کہا کہ آپ کتنے بھی تنہا کیوں نہ ہوں، زندگی میں کم از کم ایک دوست، رشتہ دار، پڑوسی، یا کولیگ ایسا رکھیں جو آپ کے لیے فکر کرے اور اگر آپ دو تین دن غائب ہوجائیں تو پریشان ہو۔

آپ کتنے بھی تنہا کیوں نہ ہوں، زندگی میں کم از کم ایک دوست، رشتہ دار، پڑوسی، یا کولیگ ایسا رکھیں جو آپ کے لئے فکر کرے اور اگر آپ دو تین دن غائب ہوجائیں تو پریشان ہو۔
حمیرا اصغر کی لاش ہفتوں فلیٹ میں پڑی رہی، اس کی زندگی میں کوئی ایسا نہیں تھا جو پتہ کرتا
pic.twitter.com/9CAV8YcoyJ

— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) July 9, 2025

پاکستانی اداکارہ امر خان نے کہا کہ حمیرا کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے، جو لوگوں کے سامنے مسکراتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عارضی دنیاوی اہداف کی خود شناسی کا دن ہے، جہاں آپ لباس، کیریئر اور دولت کی بنیاد پر جج کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام لڑکیاں جو اپنے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں وہ اپنے آپ پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں اور باقی اللّٰہ پر چھوڑ دیں۔ کوئی بھی چیز آپ کی ذہنی صحت اور زندگی سے اہم نہیں ہے۔

اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا کہ مجھے حمیرا کا بہت افسوس ہے اس لیے نہیں کہ وہ ہماری انڈسٹری میں ہے کیونکہ ایسی اور بہت سی لڑکیاں ہوں گی جو کہ فیملی سپورٹ کے بغیر اور تعلیم کی کمی کے باعث انہیں مواقع نہیں ملتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام لڑکیوں کے لیے پیغام ہے کہ اپنی زندگی کو کنٹرول کریں اور اپنی فیملی، دوستوں سے رابطے میں رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan)

واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی، اور مختلف اطلاعات کے مطابق وہ تقریباً ایک ماہ پہلے انتقال کر چکی تھیں۔ ان کی موت کی وجہ تاحال غیر واضح ہے اور پولیس نے اس بارے میں باضابطہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام کے مطابق فلیٹ کے مالک نے کرایہ نہ ملنے پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے کیس دائر کیا تھا، اور گزشتہ روز عدالتی بیلف کے ہمراہ جب فلیٹ خالی کروانے کے لیے ٹیم پہنچی تو لاش برآمد ہوئی۔ اداکارہ کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق اسپتال لائی جانے والی لاش مسخ شدہ حالت میں ہے، جس کے مختلف نمونے اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ موت کی حقیقی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے سامنے آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حمیرا اصغر حمیرا اصغر موت عائشہ خان

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حمیرا اصغر موت نے کہا کہ ہوتے ہیں کہ حمیرا کے مطابق کا کہنا کے لیے تھا کہ کی موت کی لاش

پڑھیں:

موت سے قبل حمیرا اصغر کی انسٹاگرام پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

ٹی وی اور تھیٹر کی مشہور اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں واقع ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔

اس افسوسناک واقعہ کا انکشاف 8 جولائی (منگل) کو ہوا جب عدالتی حکم پر بیلف کی جانب سے فلیٹ کا دروازہ کھولا گیا،اندر سے شدید بو آنے پر پولیس کو طلب کیا گیا۔ دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر اندر سے ناقابلِ شناخت حالت میں اداکارہ کی لاش ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کئی دن پرانی ہے اور مکمل طور پر گل چکی ہے، لاش کی شناخت حمیرا کے موبائل نمبر اور نادرا ریکارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔ اداکارہ کے اہلِ خانہ سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں۔

حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا لیکن وہ گزشتہ سات برسوں سے کراچی میں تنہا مقیم تھیں۔ سال 2000 میں انہوں نے ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھا اور ’احسان فراموش‘ اور ’گرو‘ جیسے ڈراموں میں معاون کردار نبھائے۔

حمیرا کا اصل میدان تھیٹر تھا، جہاں وہ 40 سے زائد اسٹیج ڈراموں میںاپنی پرفارمنس دکھا چکی تھیں۔ تھیٹر کے ساتھ ساتھ ساتھ وہ ماڈلنگ اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی فعال رہتی تھیں۔

حمیرا نے نجی ٹی وی چینل کے ریئلٹی شو ”تماشہ“ میں بھی شرکت کی اور انہیں اصل شہرت بھی وہیں سے ملی، جہاں ان کی تند و تیز گفتگو اور جھگڑے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنے رہے۔

اگر حمیرا کے انسٹاگرام ہینڈل کا جائزہ لیا جائے تو ان کی آخری پوسٹ 30 ستمبر 2024 کی ہے۔ اس کے بعد وہ سوشل میڈیا سے بالکل غائب ہوگئیں۔ جبکہ اس سے پہلے وہ مستقل طور پر ماڈلنگ، ورک آؤٹ، اور نجی زندگی کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی تھیں۔

ایک خاص پوسٹ 12 مئی 2024 کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ اور ایک کمسن بچی کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔ اسی پوسٹ میں انہوں نے اپنے والد کی پرانی تصاویر بھی شیئر کیں، تاہم اس بچی کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔

View this post on Instagram

A post shared by Humaira Asghar (@humairaaliofficial)


اداکارہ کے ایک پڑوسی نے انکشاف کیا ہے کہ حمیرا اصغر بلڈنگ کے دیگر افراد سے زیادہ ملتی جلتی نہیں تھیں، ان کے پاس اپنی کوئی ذاتی گاڑی بھی نہیں تھی۔

اداکارہ کے پڑوسیوں یا اہلِ خانہ کی جانب سے ان کی گمشدگی کی اطلاع نہ دینا بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس بات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ اگر ان کے اہلِ خانہ موجود تھے تو کئی روز تک رابطہ نہ ہونے پر کوئی کارروائی کیوں نہ کی گئی؟

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق اداکارہ نے کئی ماہ سے کرایہ ادا نہیں کیا تھا، جس پر مالکِ مکان نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت کے حکم پر ہی فلیٹ کھولا گیا جہاں یہ افسوسناک انکشاف ہوا۔

حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • حمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، موت کی وجہ کیا بنی؟
  • حمیرا اصغر کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے: امر خان
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، حتمی رپورٹ کا انتظار
  • بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟
  • ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت، والد نے لاش لینے سے انکارکردیا
  • حمیرا اصغر کے والد نے کراچی آکر لاش وصول کرنے سے انکار کردیا، پولیس
  • موت سے قبل حمیرا اصغر کی انسٹاگرام پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے بعد ویڈیو وائرل
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش فلیٹ سے برآمد