وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت گرانے کے بارے میں قطعی طور پر غور نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی تو احتجاج ان کا جمہوری حق ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی متعدد بار پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں 3 مرتبہ پی ٹی آئی کو کہا کہ ہمیں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، پی ٹی آئی مسلسل مذاکرات سے انکاری رہی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کوکہا کہ سیاسی معاملات پر حکومت اور اپوزیشن کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ مذاکرات جب بھی ہونے ہیں، وہ سیاسی حکومت، سیاسی جماعت اور قیادت کے درمیان ہونے ہیں، اگر سیاسی مسائل کا حل نکلنا ہے تو وہ سیاسی قیادت سے بات چیت کے ذریعے ہی نکلنا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنت کی مدد سے دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، یہ اپنے فیصلوں اور طرز سیاست کی وجہ سے اس جگہ پہنچے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی صوبائی حکومتیں نہ توڑتی تو شاید 9 مئی بھی نہ ہوتا، ان کا رویہ جمہوری نہیں، پی ٹی آئی جمہوریت کو ڈائیلاگ سے نہیں ڈیڈلاک سے چلانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف گاڑی کے دو پہیے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں ایک ہی پہیے پر گاڑی چلانے کی کوشش کی، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو کہا کہ آپ بھلے میرے پاس نہ آئیں، اسپیکر چیمبر میں بات کرلیں میں وہاں آجاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں موجود تھا، اس میں خیبر پختونخوا کی حکومت گرانے کی کسی نے بات نہیں کی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور بانی پی ٹی آئی کی امانت کو علی امین گنڈاپور اچھے طریقے سے سنبھالے ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رانا ثناء الل پی ٹی ا ئی کو نے کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی غلطیاں دہراتی رہی تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائےگا، رانا ثنااللہ

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے، اگر پی ٹی آئی والے غلطیاں دہراتے رہے تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائےگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان دھمکیاں دیں گے تو ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، پھر یہ کہتے پھریں گے کہ ہماری ملاقات نہیں ہورہی۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا، چند دن میں لائحہ عمل دیں گے : جیل سے عمران خان کا پیغام

رانا ثنااللہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف ہے سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں، پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں مذاکرات ہو سکتے تھے، لیکن موقع ضائع کردیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو تین بار بات چیت کی آفر کی، حالیہ بجٹ سیشن کے دوران بھی پی ٹی آئی کو بات چیت کی پیشکش کی گئی۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی نے 2018 میں ہمارا مینڈیٹ چوری کرکے حکومت بنائی لیکن ہم نے پھر بھی ان کو مذاکرات کی پیشکش کی، جسے مسترد کردیا گیا۔

واضح رہے کہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی نے عیدالاضحیٰ کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا، تاہم ایران اسرائیل جنگ کے باعث تحریک کا وقت آگے لے جانے کا کہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے‘، عمران خان نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا

اب ایران اسرائیل جنگ ختم ہوگئی ہے، تاہم ابھی تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا وقت نہیں دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews حکومت اپوزیشن مذاکرات رانا ثنااللہ شہباز شریف عمران خان رہائی مسلم لیگ ن وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا حکومت گرانے کے بارے میں قطعی طور پر غور نہیں ہو رہا، رانا ثناء اللہ
  • پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں: رانا ثنا اللہ
  • مولانا سے عدم اعتماد  لانے پر کوئی بات نہیں ہوئی: رانا ثناء 
  • پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثنا اللہ
  • جیل میں بند کسی فرد سے مذاکرات نہیں ہوں گے، رانا ثنااللہ
  • تحریک انصاف نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائیگا،حکومت کو جو مناسب لگا وہ کریگی، رانا ثناء اللہ
  • جوڈیشل کمشن کے فیصلے  درست‘  پی ٹی آئی تحریک چلائے سختی سے نمٹیں گے: رانا ثناء
  • الیکشن کمشن اجلاس بار مذاکرات کی دعوت دی: رانا  ثناء: بیان نہیں اقدامات کریں: شبلی 
  • پی ٹی آئی غلطیاں دہراتی رہی تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائےگا، رانا ثنااللہ