مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
محکمہ ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دو فیصد اضافہ کردیا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
دو ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ریلویز نے 18 جون کو کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا تھا۔
اس سے قبل لاہور سے ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوے کو شدید مالی نقصان کاسامنا ہے، اضافی بوجھ مسافر اور مال بردار ٹرینوں پر ڈالنا پڑے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق کوشش ہے کہ مسافر ٹرینوں پر کم اور مال بردار ٹرینوں پر زیادہ بوجھ ڈالا جائے، ہماری کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی کہ کرایوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کرایوں میں
پڑھیں:
پاکستان ریلویز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
لاہور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر پاکستان ریلویز نے میل ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 4 جولائی 2025 سے ہو گا، جس کے بعد ملک بھر میں چلنے والی مختلف مسافر اور میل ایکسپریس ٹرینوں کے سفر پر مسافروں کو بڑھا ہوا کرایہ ادا کرنا ہو گا۔
یہ پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
یاد رہے کہ یکم جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان ریلویز نے کرایوں میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔