مہاجرین جموں و کشمیر سے ہمارا لازوال رشتہ ہے، چوہدری لطیف اکبر
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی کا کہنا تھا کہ مہاجرین اپنا گھر بار چھوڑ کر یہاں آئے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر میں آپ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی کے ہمراہ نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پرٍٍٹھوٹھہ ماڈل ویلج میں کشمیر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام’’پیر پنجال میڈیکل سنٹر‘‘ کا افتتاح کیا۔ میڈیکل سینٹر میں مہاجرین جموں و کشمیر کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جہاں ہمہ وقت ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور سٹاف دسیتاب ہو گا اور ٹھوٹھہ ماڈل ویلج کے آٹھ سے دس ہزار نفوس علاج معالجہ کی مفت سہولیات سے مستفید ہون گے۔ میڈیکل سینٹر میں لیبارٹری اور فارمیسی کی سہولت بھی موجود ہے۔ٹھوٹھہ ماڈل ویلج میں حکومت پاکستان اور کشمیر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پہلے بھی مہاجرین جموں و کشمیر 1989ء کے لیے 470 گھر تعمیر شدہ ہیں جبکہ مزید 185 گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ تعلیم کی سہولت، ہنرمندی سینٹر، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ مہاجرین جموں و کشمیر سے ہمارا لازوال رشتہ ہے۔ آزاد کشمیر بھی آپ کا اپنا گھر ہے آپ اس کے اتنے ہی وارث ہیں جتنا میں یا یہاں کا کوئی اور رہائشی۔ مہاجرین اپنا گھر بار چھوڑ کر یہاں آئے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر میں آپ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردوں پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ 05 اگست 2019ء کے اقدام سے ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ گزشتہ دنوں افواج پاکستان نے ہندوستان کا غرور خاک میں ملایا اور آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی حاصل کی۔ جس پر میں سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ہندوستان کے خلاف حالیہ جنگ میں کامیابی سے پاکستان کا عالمی سطح پر گراف بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آزادکشمیر بھر کے مہاجرین جموں و کشمیر کے وفد کی صدر پاکستان سے ملاقات کروائی اور مہاجرین کے تمام گھرانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے۔ جلد مہاجرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کی کارروائی مکمل کر لی جائیگی۔ مہاجرین کے جملہ مسائل حل کریں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ حکومت ماڈل ویلج ٹھوٹھہ سمیت جملہ مہاجرین جموں و کشمیر کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ مہاجرین کی تمام تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں آپ کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ جنگ میں ہندوستان کو بھرپور جواب دیا جس میں اپنی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہاجرین جموں و کشمیر کے نمائندگان صدر کیمپ راجہ محمد عارف، چیف ایگزیکٹیو آفیسر JIGSAW نثار عابد، امتیاز بٹ اور چوہدری عبدالواحد نے پیر پنجال میڈیکل سینٹر کے قیام کو سراہتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ تقریب کے اختتام پر شہید برہان مظفروانی سمیت تمام کشمیری شہدائے کے درجات کی بلندی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مہاجرین جموں و کشمیر کے تحریک ا زادی کشمیر خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
امریکہ کی طرف جھکاؤ پاکستان کو چین جیسے دوست سے محروم کر دے گا،علامہ جواد نقوی
سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی کا لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکہ نے کبھی کسی کیساتھ وفاداری نہیں کی، وہ ہمیشہ شیطانِ اکبر رہا ہے،حکومت پاکستان کا یہ کہنا کہ امریکہ بھی ہمارا دوست ہے اور چین بھی ہمارا ساتھی، ایک خود فریبی ہے، کیونکہ ایک بغل میں دو تربوز نہیں سنبھالے جا سکتے۔ یہ پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کا یہ کہنا کہ امریکہ بھی ہمارا دوست ہے اور چین بھی ہمارا ساتھی، ایک خود فریبی ہے، کیونکہ ایک بغل میں دو تربوز نہیں سنبھالے جا سکتے۔ یہ پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران بارہا یہ غلطی دہراتے رہے ہیں کہ امریکہ پر اعتماد کیا جائے، حالانکہ امریکہ نے کبھی کسی کیساتھ وفاداری نہیں کی۔ وہ ہمیشہ سے شیطانِ اکبر رہا ہے، جس نے پاکستان میں بحران کھڑے کیے، اپنے مفادات سمیٹے اور حکمرانوں کو محض ایک کھلونا بنایا۔ اگر یہی رویہ جاری رہا تو امریکہ ایک بار پھر پاکستان کو بحرانوں میں دھکیل دے گا۔
علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ اگر پاکستان اپنی پالیسی میں امریکہ کی طرف جھکاؤ اختیار کرے گا تو اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوگا کہ چین جیسے دوست کو کھو بیٹھے گا۔ چین اس وقت دنیا کی سب سے بڑی پروڈکشن فیکٹری ہے اور اس کی نظریں بھارت کی وسیع مارکیٹ پر بھی مرکوز ہیں۔ اگر چین پاکستان کے بجائے بھارت کا رخ کر لے تو یہ پاکستان کیلئے بہت بڑا دھچکہ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سب کچھ امریکہ کی بڑی کامیابی اور خاص طور پر ٹرمپ کیلئے ایک عظیم سیاسی جیت ہوگی اگر وہ پاکستان کو چین سے دور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان اپنی پالیسیوں کو حقیقت پسندانہ رخ دے اور امریکہ جیسے دھوکے باز ملک پر تکیہ کرنے کے بجائے اپنے حقیقی اتحادیوں کا ہاتھ مضبوطی سے تھامے۔