پنجاب بھر میں گھروں میں رکھے گئے شیر کے خلاف کریک ڈاؤن، 13 درندے تحویل میں، 5 گرفتاریاں
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پنجاب میں غیر قانونی طور پر گھروں میں شیروں کی پرورش کرنے والوں کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف نے بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ صوبے کے 22 مقامات پر چھاپوں کے دوران 13 شیر قبضے میں لے لیے گئے جبکہ 5 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
محکمہ وائلڈ لائف کی تازہ کارروائی میں لاہور کے مختلف علاقوں سے 4 شیر برآمد ہوئے، جہاں 4 افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ گوجرانوالہ سے بھی 4 شیر تحویل میں لیے گئے اور ایک مقدمہ درج ہوا۔ فیصل آباد میں 2 شیر پکڑ کر ایک مقدمہ قائم کر دیا گیا جبکہ ملتان سے 3 شیر برآمد ہونے پر ایک شخص کی گرفتاری کے ساتھ دو ایف آئی آرز درج کی گئیں۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اس آپریشن کو جنگلی حیات کے تحفظ کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر درندوں کو گھروں میں رکھنا نہ صرف جرم بلکہ عوامی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جنگلی حیات کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی اور قانون شکنی کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کہیں غیر قانونی طور پر شیروں کی موجودگی کی اطلاع ہو تو فوراً ہیلپ لائن 1107 پر آگاہ کریں تاکہ بروقت ایکشن لیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔
بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 اور گاڑی کے 9 چالان کیے گئے جبکہ منی بس 6، منی ٹرک 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان ہوئے۔
اسی طرح موٹر سائیکل پر 43، ٹرک 3، وین 4 اور واٹر ٹینکر پر 2 چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام چالان اپنی لین سے ہٹ کر دوسری لین میں چلانے پر ہوئے، فرسٹ لین میں آہستہ چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیا گیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :