وزیراعظم کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات، چہل قدمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، جہاں تینوں رہنماؤں نے چہل قدمی کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس کے بعد ایک ساتھ چہل قدمی کی۔
اس موقع پر صدر الہام علیوف نے اپنے ترک اور پاکستانی مہمانوں کو خانکندی کی تاریخی اہمیت اور قدیم عمارتوں سے متعلق معلومات فراہم کیں۔
تینوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار اور غیر رسمی گفتگو ہوئی، جس دوران انہوں نے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور اتحاد کا اظہار کیا۔
بعد ازاں صدر الہام علیوف نے خود ڈرائیونگ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو شوشا لے جا کر ظہرانے کی ضیافت دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور آذربائیجان کے
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔