وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی.  آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے بتایا.  تینوں رہنماؤں کی غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو,  تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا.

 بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علییف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آذربائیجان کے کے صدر

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم جعفرآباد کا اجلاس، صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی شرکت

اجلاس کے دوران تحصیل اور ضلعی سطح کے انتخابات منعقد ہوئے، جن میں شہزادہ خان دشتی کو تین سال کیلیے تحصیل صدر اور سید اسرار شاہ دوپاسی کو صدر ضلع جعفر آباد منتخب کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس ورکنگ کمیٹی کے آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور رکنِ ورکنگ کمیٹی علامہ سہیل اکبر شیرازی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل روجھان، تحصیل جھٹ پٹ کے یونٹس اور ضلعی کابینہ کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تحصیل اور ضلعی سطح کے انتخابات منعقد ہوئے، جن میں شہزادہ خان دشتی کو تین سال کے لیے تحصیل صدر اور سید اسرار شاہ دوپاسی کو آئندہ تین سال کے لیے صدر ضلع جعفر آباد منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس علماء مکتب اہلبیت بلوچستان کے صدر مولانا زوالفقار علی سعیدی اور ضلعی رہنماء سید فضل شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ نو منتخب صدور سے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کے آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے حلف لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان آج کے دور میں ملت جعفریہ کی وہ مضبوط دینی، سیاسی اور سماجی قوت بن چکی ہے، جو ملک میں امن، استحکام اور باوقار نمائندگی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مؤمنین برسوں سے مختلف چیلنجز اور محرومیوں کا سامنا کرتے رہے ہیں، لیکن ایم ڈبلیو ایم نے پہلی بار اس قوم کی آواز کو منظم، باوقار اور مؤثر انداز میں قومی سطح پر پیش کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب ضلعی و تحصیل صدور اپنی ذمہ داریاں بھرپور فعالیت اور منظم حکمتِ عملی کے ساتھ انجام دیں گے۔ مجلس علماء مکتب اہلبت کے رہنماء مولانا ذوالفقار علی سیعدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی بنیاد اتحاد، ہم آہنگی اور امن پر رکھی گئی ہے۔ یہ وہ واحد قومی پلیٹ فارم ہے جو ہر سطح پر فرقہ واریت کے خاتمے اور اُمتِ مسلمہ کے باہمی اتحاد کی بات کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے ملت جعفریہ کے حقوق، مذہبی آزادیوں، قومی معاملات میں نمائندگی اور دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان اب محض ایک تنظیم نہیں، بلکہ ملت جعفریہ کی اجتماعی ڈھال، قومی وحدت کی علامت اور ظلم کے خلاف ایک جرأت مند آواز بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جماعت کا مضبوط، فعال اور منظم رہنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے نو منتخب صدور سے امید ظاہر کی کہ وہ تنظیمی فعالیت، عوامی رابطے اور تنظیمی نظم و ضبط کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا کینیڈا سے باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
  • روس ایران کیساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، ماسکو
  • خودکشی کی روک تھام کیلئے سکردو میں علماء، عمائدین اور سرکاری حکام کا اجلاس
  • ایم ڈبلیو ایم جعفرآباد کا اجلاس، صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی شرکت
  • شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے
  • اسد قیصر کی اپوزیشن رہنماؤں کے وفد کے پمراہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے پر وکلا سے تعزیت و اظہار ہمدردی
  • پاکستا ن اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ہاتھ ملایا اورایک دوسرے کا خیرمقدم کیا
  • وزیر اعظم کا پاکستان کا ون ڈے سیریز میں جیتے پراظہارمسرت
  • پاکستان اور قطرکے درمیان اقتصادی، دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا تحمل و برداشت کے عالمی دن پر پیغام