بلاوایو: جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر وِیان ملڈر کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا نے اُن سے کہا ہے کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی۔

ویان ملڈر جو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے قائم مقام کپتان تھے، نے دوسری دن کے لنچ کے وقت 367 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی، اور یوں وہ برائن لارا کے 400 رنز کے عالمی ریکارڈ سے صرف 33 رنز دور رہ گئے تھے۔

میچ کے بعد ملڈر نے کہا تھا کہ انہوں نے برائن لارا کا ریکارڈ اس لیے نہیں توڑا کیونکہ وہ لیجنڈ ہیں اور کچھ ریکارڈز لیجنڈز کے پاس ہی رہنے چاہئیں۔

ویان ملڈر نے انکشاف کیا کہ خود لارا اس بات سے متفق نہیں تھے۔ برائن لارا نے کہا کہ تم اپنی لیگیسی بنا رہے ہو اس لیے تمہیں ریکارڈ کے لیے جانا چاہیے تھا۔

ریان ملڈر نے بتایا کہ برائن لارا نے کہا کہ ریکارڈز توڑنے کے لیے ہی ہوتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اگر میں دوبارہ ایسی پوزیشن میں ہوں تو ان کا ریکارڈ توڑ دوں۔

ملڈر کا کہنا تھا کہ اگرچہ لارا کی بات دلچسپ تھی لیکن وہ اب بھی سمجھتے ہیں کہ انہوں نے درست فیصلہ کیا کیونکہ ان کے لیے کھیل کا احترام زیادہ اہم ہے۔

واضح رہے کہ ویان ملڈر کی 367 رنز ناٹ آؤٹ اننگز جنوبی افریقا کی جانب سے کسی بھی بلے باز کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے جبکہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پانچواں سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔

جنوبی افریقی کوچ شوکری کونراڈ نے ملڈر سے کہا "دیکھو، بڑے اسکور لیجنڈز کے لیے چھوڑ دو۔" جنوبی افریقا نے یہ میچ تین دنوں میں ایک اننگز اور 236 رنز سے جیت لیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، جن کے نام دو ٹیسٹ ٹرپل سنچریاں ہیں، نے کہا تھا کہ ملڈر نے شاید "گھبراہٹ" میں فیصلہ کیا اور ایک تاریخی موقع گنوا دیا۔

کرس گیل کا کہنا تھا کہ اگر مجھے 400 بنانے کا موقع ملتا تو میں ضرور بناتا۔ یہ موقع بار بار نہیں آتا۔ اگر آپ لیجنڈ بننا چاہتے ہیں تو ریکارڈ ہی آپ کو لیجنڈ بناتے ہیں۔

یہ فیصلہ کرکٹ حلقوں میں زیرِ بحث ہے اور کئی ماہرین اسے "مس کیا گیا سنہری موقع" قرار دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برائن لارا نے جنوبی افریقا ویان ملڈر کا ریکارڈ ملڈر نے نے کہا تھا کہ کے لیے

پڑھیں:

صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا

 پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر لیا۔ صائم ایوب نے اپنے 51 میچوں میں دسویں بار صفر پر آؤٹ ہو کر سابق کھلاڑی عمر اکمل کا 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ عمر اکمل نے 84 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں یہ ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا تھا۔ صائم ایوب کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم بھی آٹھ آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کامران اکمل، محمد نواز اور محمد حفیظ سات سات بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے بھی جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے پہلے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ڈی کوک صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی کوک نے 96 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہو کر جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔ جنوبی افریقہ کے اینڈائل فیلوک وائیو 7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ٹمبا باووما، جے پی ڈومنی اور ریزا ہینڈرکس چھ چھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا
  • بھارت نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈکپ جیت لیا
  • ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چمپیئن بن گئی
  • ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف
  • صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا
  • ’بابر اعظم کی نصف سنچری کے ساتھ فارم میں واپسی، شکرگزاری کا پیغام وائرل‘
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ ڈالا؟
  •  راشد نسیم کے رومانیہ میںکنکریٹ بلاک  توڑنے سمیت مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ
  • بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • بابراعظم ٹی 20 کے بادشاہ بن گئے، روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم