اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے اور ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات فروخت کرنے والے پاکستانی کاروباروں کی تعداد میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ شہباز شریف سے بین الاقوامی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر جیمز ڈونگ کی قیادت میں6  رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ علی بابا گروپ جیسے ای کامرس پلیٹ-فارمز پر اس وقت تین لاکھ سے زائد پاکستانی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات فروخت کرنے والے پاکستانی کاروباروں کی تعداد میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عصر حاضر میں ای کامرس برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے، ای کامرس حکومت کے برآمدات پر مبنی معیشت کے وژن کی تکمیل کے عمل کا ایک انتہائی اہم عنصر ہے۔ جیمز ڈونگ نے بین الاقوامی سطح پر ای کامرس کے ذریعے تجارت میں پاکستانی کاروباری برادری کے کلیدی کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ علی بابا کے پلیٹ-فارم پر پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ اور فروخت سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں ای کامرس کو مزید وسعت دینے کی لا محدود استعداد موجود ہے۔ جیمز ڈونگ نے علی بابا گروپ پر پاکستانی تاجروں کی تعداد بڑھانے کے لئے انٹرپرینیورز کی ای کامرس میں تکنیکی تربیت میں گہری دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز رانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جہاز رانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، شپنگ کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے، بحری جہازوں کی تعداد میں اضافے اور پاکستان میں کارگو کی آمدو رفت کیلئے مسابقتی بنیادوں پر پی این ایس سی کے جہازوں کے استعمال کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعظم نے پی این ایس سی کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے شعبے کے ماہرین و کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں اصلاحات سے نہ صرف شپنگ کی مد میں بین الاقوامی کمپنیوں کو ادا کئے جانے والے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ مقامی سی فیئررز کیلئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ دوسری جانب شہباز شریف نے بین الاقوامی کوہ پیماؤں کو پاکستان میں کوہ پیمائی کی دعوت اور اس سلسلے میں حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کوہ پیمائوں اور مہم جوئی کے متلاشیوں کے لئے اہم مقام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حال ہی میں نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون کوہ پیما شیخہ اسما الثانی سے گفتگومیں کیا۔ وزیراعظم نے شیخہ اسماالثانی کو نانگا پربت سر کرنے والی خلیج اور قطر کی پہلی خاتون کوہ پیما کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ان کی غیر معمولی ہمت اور عزم کو سراہتے ہوئے مہم جوئی اور کوہ پیمائی کے ذریعے دنیا بھر کی خواتین بالخصوص نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے قدرتی حسن کو اجاگر کرنے کیلئے ان کی کاوشوں کے اعتراف میں شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کی مانٹینز اینڈ ٹورزم کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستان اور قطر کے مابین گہرے اور دوستانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شیخہ اسما کی کامیابی دونوں ممالک کے درمیان جرات، مثبت عزائم اور استقامت کی مشترکہ اقدار کی عکاس ہے۔ وزیر اعظم نے شیخہ اسما الثانی کے مساوی مواقع کی تخلیق میں جینڈر مساوات کمشن کی نائب صدر کے طور پر فعال کردار کی بھی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے جاری حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں تمام ضروری سہولیات، حفاظت اور مہمان نوازی کا یقین دلایا۔ شیخہ اسما الثانی نے پرتپاک مہمان نوازی پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمشن کی حالیہ کارکردگی کی تھرڈ پارٹی نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ٹیرف رجیم کے تقاضوں کی بخوبی انجام دہی کے لئے کمشن کی جدید خطوط پر تنظیم نو ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے نیشنل ٹیرف کمشن کی قانونی، انتظامی اور دیگر اداراجاتی اختیارات و فرائض کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمشن کی حالیہ کارکردگی کی تھرڈ پارٹی نظرثانی کی جائے تاکہ اس کو مزید فعال بنایا جائے۔ نیشنل ٹیرف کمشن کے پاس ملکی کاروبار، درآمدات و برآمدات مارکیٹ کے متعلق تمام زمینی حقائق اکٹھے کرنے کی موثر استعداد ہونی چاہیے ۔ نیشنل ٹیرف کمشن کی خودکار اور موثر تحقیقی استعداد ملکی کاروبار کو درپیش مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ٹیرف کمشن کی تربیت و وسائل کی کمی اور اسکے کام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے نیشنل ٹیرف کمشن کے اپیلیٹ ٹریبونل کو فوری طور پر فعال کرنے اور نئی ہدایات پر پیشرفت کی بریفنگ اگلے ماہ دینے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیشنل ٹیرف کمشن کی وزیراعظم نے کہا کہ شیخہ اسما الثانی شہباز شریف نے بین الاقوامی میں ای کامرس پاکستان میں کرتے ہوئے ہوئے کہا کی تعداد علی بابا انہوں نے کو مزید کے لئے

پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار