عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آکر جدوجہد میں حصہ لینے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔
پاکستان میں جاری دھواں دار بحث کرنے والے مکمل لا علم ہیں جب کہ جمائمہ نے خوفزدگی کا ٹوئٹ جاری کردیا اور انہیں اپنے بچوں کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہو گئی ہے۔
امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست تاحال دائر نہیں کی گئی اور نہ کسی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے، ان کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ یا کوئی شناختی کارڈ ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
پاکستان کے ویزے کے لیے لندن ہائی کمیشن سے رابطہ نہیں کیا گیا، ویزا سیکشن درخواست ملنے پر فیصلہ کرے گا۔
ویزا اجرا کے لیے وقت کی کوئی بندش نہیں اور ویزا درخواست منظور یا مسترد کرنے کا ویزا سیکشن کو مکمل اختیار حاصل ہے۔
گولڈ اسمتھ ہاؤس سے ویزے کے لیے ہائی کمیشن سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جب کہ امریکا میں کسی احتجاج یا اجتماع کے لیے کو ئی درخواست انتظامیہ کو نہیں ملی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ ، 90 دن میں ادائیگی کا حکم سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ ، 90 دن میں ادائیگی کا حکم شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ابھی جنگ جاری ہے، ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں: امریکا فلسطینی کارکن محمود خلیل کی ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کی درخواست ٹرمپ کا کینیڈا پر تجارتی دباؤ میں اضافہ، درآمدات پر 35 فیصد نیا ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر، ڈالر سستا ہوگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان ا
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹوں کی تحریک کے عالمی اثرات ہوں گے، فواد چودھری
پی ٹی آئی کے سابق رہنما کا یہ بیان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں علمیہ خان نے کہا تھا کہ قاسم اور سلمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے، تحریک میں اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں، عمران خان کے بیٹوں نے اجازت نہیں مانگی بلکہ بتایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ اب یہ کوئی ایسی چیز نہیں جسے نظرانداز کیا جا سکتا ہے، عمران خان کا فیصلہ کہ ان کے بیٹے قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، پاکستان اور بیرون ملک اس کے بہت بڑے اثرات ہوں گے۔ فواد چودھری کا یہ بیان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں علمیہ خان نے کہا تھا کہ قاسم اور سلمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے، تحریک میں اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں، عمران خان کے بیٹوں نے اجازت نہیں مانگی بلکہ بتایا ہے۔
دوسری طرف قاسم خان کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ ان کا موقف ہے کہ ہم بچوں سے بھی عمران خان کا رابطہ بالکل کٹ چکا ہے، فیملی اور معالج کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، یہ انہیں تنہا کرنے اور توڑنے کا منصوبہ ہے۔ ادھر شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ قاسم و سلیمان اپنے باپ کو چھڑوانے جا رہے ہیں، وہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو نہیں چھڑوا رہے، وہ اگر اپنے بین الاقوامی روابط استعمال کریں گے تو وہ کوشش ان کی اپنے والد کیلئے ہے۔