لاہور:

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ گرین پنجاب مشن کے تحت اسموگ اور ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور تاریخی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران اسموگ کے خاتمے کے لیے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ رواں مالی سال 2025-26 میں مجموعی طور پر پانچ کروڑ 10 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فارسٹ کوریج تصور کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسموگ کے خلاف ہماری جنگ صرف موسمی نہیں بلکہ یہ سسٹم بیسڈ اصلاحات اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے تحت مستقل بنیادوں پر جاری ہے۔ اس مقصد کے تحت ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ انیشی ایٹو کے تحت 3 کروڑ 42 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو 41 ہزار 345 ایکڑ رقبے پر پھیلایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی گرین پاکستان پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے 18 ہزار 385 ایکڑ پر 1.

5 کروڑ سے زائد درختوں کی شجرکاری پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق نہروں اور شاہراہوں کے کنارے 3000 کلومیٹر طویل رقبے پر 18 لاکھ پودے لگانے کا عمل جاری ہے، جبکہ مری اور کہوٹہ میں جنگلاتی آگ اور اسموگ کے تدارک کے لیے ’’شیلڈنگ سمٹس پروگرام‘‘ کے تحت 600 فائر واچرز کی بھرتی کی گئی ہے، واچ ٹاورز اور فائر وہیکلز کی فراہمی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی جی آئی ایس، ڈرونز اور سیٹلائٹ نگرانی کے نظام کو فعال بنا دیا گیا ہے تاکہ تجاوزات اور آتشزدگی کی فوری نشاندہی ممکن بنائی جا سکے۔

سینیئر وزیر کا کہنا ہے صوبہ بھر میں 104 فارسٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ جنگلات کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کیلئے لال سوہانرا نیشنل پارک اور سالٹ رینج میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ قدرتی علاقوں کے قیام کے لیے ماحول دوست لیڈ سرٹیفائیڈ عمارتوں کی تعمیر کو ترجیح دی گئی ہے جو ماحولیاتی توازن کی بحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہو رہی ہے۔ درختوں کی قطاروں کی ڈیجیٹل نمبر شماری اور جی آئی ایس پر مبنی فہرست سازی کا عمل جاری ہے تاکہ شفافیت اور مؤثر منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہ ہم اپنی نسلوں کے لیے ایسا ماحول چھوڑنا چاہتے ہیں جو سانس لینے کے قابل ہو، اور درختوں کی حفاظت دراصل زندگی کی حفاظت ہے۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پلانٹ فار پاکستان ہو یا گرین پنجاب پروگرام، یہ صرف شجرکاری کے منصوبے نہیں بلکہ مستقبل کو محفوظ بنانے کی ایک وسیع البنیاد قومی تحریک ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے نے کہا کہ کے تحت کے لیے گیا ہے

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب سب کیلیے بند نہیں، صرف سعودی عرب کی ناکہ بندی ہے؛ ترجمان حوثی
  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی