انسانی زندگی میں فلسفے کا کردار اور اس کی تاریخی اہمیت
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
فلسفہ انسانی شعور کی گہرائیوں میں اترنے کائنات، انسان اور زندگی کے بنیادی سوالات کے جوابات تلاش کرنے کا علم ہے۔ یہ ایک ایسا علم ہے جو نہ صرف عقل و منطق کو بروئے کار لاتا ہے بلکہ اخلاق، وجود، علم، سیاست، مذہب اور فنون جیسے شعبوں پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔ فلسفہ محض خیالی قیاسات نہیں بلکہ انسانی رویوں، اقدار، روایات، معاشرتی ڈھانچوں اور علمی ترقی کے لیے ایک مضبوط فکری بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ فلسفے کا انسانی زندگی میں کیا کردار ہے ؟فلسفہ انسان کو اپنی ذات کے شعور کی طرف مائل کرتا ہے ، یہ انسان کے اندر سوال پیدا کرتا ہے کہ’’میں کون ہوں؟‘‘، ’’میری اصل کیا ہے؟‘‘ اور ’’مجھے کن راستوں پر چلنا ہے؟‘‘ یہ سوالات فرد کی شخصیت میں گہرائی، سنجیدگی اور خودی کا شعور پیدا کرتے ہیں۔
فلسفے کا دوسرا مقصد انسان کے اخلاقی معیار کی تشکیل ہے۔اخلاقیات یا علمِ اخلاق فلسفے کی ایک اہم شاخ ہے جو اچھے اور برے، صحیح اور غلط کی تمیز میں مدد دیتی ہے۔ زندگی میں فیصلے کرتے وقت فلسفیانہ سوچ انسان کو انصاف، ہمدردی اور حق پسندی کی طرف مائل کرتی ہے اور یہ کہ فلسفہ انسان کی عقلی اور تنقیدی سوچ کو پروان چڑھاتا ہے ۔جس کی وجہ سے انسان محض تقلید ہی نہیں کرتا بلکہ دلائل، شواہد اور استدلال کی روش اپناتا ہے۔ یہ تنقیدی سوچ معاشرے میں سچ اور جھوٹ، حقیقت اور فریب کے درمیان فرق کرنے میں مدد دیتی ہے۔
فلسفہ معاشرتی فہم اور اصلاح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ معاشرتی ڈھانچوں، قوانین، ریاست، عدل و انصاف اور آزادی جیسے موضوعات کا گہرائی سے مطالعہ کرتا ہے۔ افلاطون، ارسطو، ہیگل، اور ابن خلدون جیسے فلسفیوں نے معاشرتی اور سیاسی نظریات پیش کیے جو آج بھی دنیا بھر کے نظاموں میں اثرانداز ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی جڑیں فلسفے میں پیوستہ ہیں۔ طبیعیات، حیاتیات، منطق، اور ریاضیات کے ابتدائی تصورات فلسفیوں نے ہی پیش کیے تھے۔ دیکارٹ، کانٹ، اور برکلے جیسے فلسفیوں کے افکار سائنسی طریقہ کار کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
فلسفے کی تاریخی اہمیت:فلسفے کی بنیادیں قدیم یونان میں رکھی گئیں۔ سقراط، افلاطون اور ارسطو نے اخلاقیات، سیاست، منطق اور علمیات کے ایسے تصورات پیش کیے جو صدیوں تک مغربی فکر پر غالب رہے۔8ویں سے 12ویں صدی عیسوی کے درمیان مسلم دنیا میں فلسفے نے زبردست ترقی کی۔ فارابی، ابن سینا، ابن رشد، الکندی اور الغزالی جیسے فلسفیوں نے یونانی فلسفے کو اسلامی فکر سے ہم آہنگ کیا اور نئی فکری راہیں کھولیں۔
یورپ میں نشاۃ ثانیہ کے دور میں فلسفہ سائنسی ترقی، انسانی آزادی، اور عقلی تحریک کا بنیادی ذریعہ بنا۔ جدید مغربی فلسفہ ڈیکارٹ، ہیوم، کانٹ، اور ہیگل جیسے مفکرین کی بدولت ارتقا پذیر ہوا۔مارکس، نطشے، سارتر، فوکو اور ڈیریدا جیسے فلسفیوں نے جدید معاشروں کے مسائل، اقتدار، شناخت، اور وجود کے نئے پہلوئوں کو اجاگر کیا۔ وجودیت (Existentialism)، ردتشکیلیت (Deconstruction) اور تنقیدی نظریات (Critical Theories) نے انسانی زندگی کے نئے امکانات کو نمایاں کیا۔
فلسفہ انسانی زندگی کا لازمی جزو ہے کیونکہ یہ ہمیں سوچنے، سمجھنے اور خود کو دریافت کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔ فلسفہ صرف ماضی کی دانش نہیں، بلکہ حال کی بصیرت اور مستقبل کی رہنمائی بھی ہے۔ اگرچہ عام انسان شاید فلسفے کے دقیق مباحث میں نہ اترے، مگر اس کی روزمرہ زندگی، فیصلوں،رویوں اور اقدار میں فلسفے کے اثرات نمایاں طور پر ہوتے ہیں۔ اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ فلسفہ انسانی تہذیب کی روح ہے۔یہاں ایک فکری سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب علم کی پیاس بجھانے کے لئے دنیا میں عظیم جامعات نہیں تھیں تب انسان کے فلسفیانہ مسائل کی نوعیت کیا تھی ؟یہ سوال ہماری توجہ انسانی شعور کی سطح کی بلندی یا پستی کے بارے میں سوچنے اور تعبیرات پر دھیان کی طرف راغب کرتا ہے کہ تب انسان کے ذہن میں اٹھنے والے سوالات کے جوابات کہاں تلاش کئے جاتے تھے ، تو ہم ان سوالات کی نوعیت، دائرے اور اس دور کی زندگی پر غور کرتے ہیں کہ اظہار کے ذرائع کیا تھے اور اس دور کی زندگی کا تعلق اپنے ماحول سے کس قدر توانا یا کمزور تھا ۔جب انسان کچھ خود شناس ہوا تو کائنات ، زمین و آسمان،بارش، زلزلوں ،چاند ،سورج اورموت و حیات کو سمجھنے کی جستجو کن مظاہر کی روشنی میں کرتا تھا۔چونکہ ان دنوں سائنسی اور منطقی بنیادوں کا ظہور تو نہیں ہوا تھا۔شاید ان سب کے ادراک کے لئے ہی اس نے ماورائی قوتوں ، دیوی ،دیوتاں یا روحانی عناصر کا فرضی تصورقائم کر لیا۔
اس دور میں فلسفہ یا مذہب بھی شاید جادوئی روایتوں سے جڑے ہوئے تھے !بارش کیوں اور کیسے ہوتی ہے؟سورج کہاں سے آتا ہے اور کہاں جاتا ہے ؟اور موت کے بعد کیا ہوتا ہے ؟ انسان نے جب پہلی بار خود کوشعور کی روشی میں محسوس کیا تو سب سے پہلے اپنے ہی بارے خود سے سوال کیا میں کون ہوں ؟ میں کہاں سے آیا ہوں ؟ میری آخری منزل کونسی ہے؟
پھر جب انسان نے قبیلوں اور گروہوں کی صورت میں رہنا شروع کیا تو جھوٹ، سچ ،عدل وانصاف اور وفا و بے وفائی کے سوال اس کے روبرو کھڑے ہوگئے ،جو معاشرتی زندگی کا لازمہ تھے۔ان سب میں خوف اور حیرت بنیادی محرکات تھے اور یہ حیرت ہی تھی جس سے فلسفہ پیدا ہوا۔ حیرت اور خوف کے ابتدائی فلسفیانہ اور مذہبی بیانیئے کو جنم دیا۔یوں بغیر اداروں کے نسل در نسل ، کہانیوں شاعری اور ضرب الامثال اور قبائلی سیانوں کے ذریعے علم منتقل ہونا شروع ہوگیا۔ابتدا میں فلسفہ عام طور پر علامتی انداز میں ظہور پذیر ہوا‘ ہندووید، مصری دیو مالا اوریونانی اساطیر کا بھی اس میں بہت عمل دخل ہے۔
اداروں یا جامعات سے پہلے فلسفہ تحریر ی شکل میں نہیں تھا بلکہ تجربات ،عقائد،روایاتواور حکمت کی آمیزش کے طور پر موجود تھا۔یوں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ فلسفہ انسانی تاریخ سے بھی کہنہ علم ہے اور انسان کی بصیرت آفروزی میں اس کا کردار کلیدی ہے ۔اس کے مفاہیم مقاصد ،ماہیت، دائرہ کار اور اظہار کے وسیلے ابتدا سے اب تک تغیر سے جڑے ہوئے ہیں اور فلسفے کی اسی جہت کی وجہ سے اہل علم اسے سائنس سے تعبیر کرنے میں کوئی قباحت نہیں گردانتے ۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فلسفہ انسانی انسانی زندگی فلسفہ انسان انسان کے شعور کی کرتا ہے اور اس
پڑھیں:
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کو نسل کا اجلاس،اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-19
جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک+صباح نیوز)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک نے قطر پر حملہ کرنے پر اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ کردیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ فولکر ترک نے انسانی حقوق کونسل میں اس حملے پر ہونے والی ہنگامی بحث کے دوران کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون کی ایک چونکا دینے والی خلاف ورزی تھی۔انہوں نے اس حملے کو علاقائی امن اور استحکام پر حملہ قرار دیتے ہوئے غیر قانونی اموات پر احتساب کا مطالبہ کیا۔قطر اور درجنوں ممالک کے نمائندوں نے تین گھنٹے طویل بحث میں فولکر ترک کے مؤقف کی تائید کی۔قطری وزیر برائے بین الاقوامی تعاون مریم بنت علی بن ناصر المیسنَد نے اسرائیل کے غدارانہ حملے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری عملی اقدامات کرے تاکہ حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے اور انہیں استثنا نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ قطر کے کردار کو مسخ کرنے اور اس کی سفارتی کوششوں کو روکنے کی ایک وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔پاکستانی سفیر بلال احمد نے خبردار کیا کہ یہ بلاجواز اور اشتعال انگیز حملہ صورتحال میں خطرناک بگاڑ پیدا کرے گا۔ اقوام متحدہ کی انسانی کونسل کا اجلاس پاکستان اور کویت کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا۔اسرائیل اور اس کے سب سے بڑے حامی امریکا نے اجلاس میں شرکت نہیں کی جو رواں سال کے آغاز ہی میں انسانی حقوق کونسل سے علیحدہ ہوگئے تھے لیکن جنیوا میں اسرائیلی سفیر ڈینیئل میرون نے اس اجلاس کو سائیڈ لائن سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ’یہ انسانی حقوق کونسل کی جاری زیادتیوں کا ایک اور شرمناک باب ہے۔انہوں نے کونسل پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل مخالف پروپیگنڈے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہی ہے اور زمینی حقائق اور حماس کی بربریت کو نظر انداز کر رہی ہے۔یورپی یونین کی سفیر ڈائیکے پوٹزل نے یورپ کے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اصولی مؤقف‘ پر زور دیا اور ساتھ ہی قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا اور اسرائیل پر بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو ثالثی کے چینلز اور علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔چین کے سفیر چن ڑو نے کہا کہ ان کا ملک 9 ستمبر کے حملے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے اور اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ’مذاکراتی عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی دانستہ کوشش‘ تھی۔سب سے سخت تنقید جنوبی افریقا کی جانب سے سامنے آئی، جس نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں نسل کشی کے الزامات کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔جنوبی افریقا کے سفیر مکزولسی نکوسی نے کہا کہ یہ حملہ ’ ثالثی کے عمل کی بنیاد پر وار‘ ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف اپنی نسل کشی کی جنگ ختم نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری عملی اقدامات کے ذریعے یہ واضح کرے کہ اسرائیل کو احتساب سے کسی خاص استثنا کا فائدہ حاصل نہیں ہے۔اجلاس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کے لیے سنجیدہ نہیں ہے،غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بہت ہولناک ہے، غزہ میں جاری صورتحال اخلاقی، سیاسی اور قانونی اعتبار سے کسی طور قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے قطر کی جانب سے ثالثی کی کوششیں انتہائی اہم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں غزہ اور مغربی کنارے کی سنگین صورتحال سے متعلق عالمی فوجداری عدالت کوآگاہ کروںگا۔