کراچی(این این آئی+نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے مربوط واقعات میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے بارش کے دوران حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ واشک، آوران، جھل مگسی، خضدار، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، کوہلو، لورالائی، ژوب اور شیرانی سمیت بلوچستان کے بارش متاثر اضلاع میں نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پروونشنل ڈزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی مِل کر امدادی سرگرمیاں شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ اور کرک سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش متاثرین کی امداد کے لیے بھی فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور متعلقہ ادارے ملک میں مون سون کے دوران ممکنہ تیز بارش اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عوام کو بھی اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران گھروں سے غیر ضروری نکلنے سے اجتناب اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث کرہِ ارض کا درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے، اور جس کی وجہ سے پاکستان کو غیر متوقع موسموں اور منفی اثرات کو جھیلنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی انحطاط کے بڑھتے ہوئے اثرات کی روکتھام کے لیے دنیا کو اب الفاظ نہیں، وسائل کو بروئے کار لانا ہو گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے: وزیر اعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زندگی کی بقا  کیلئے  قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے  تمام اداروں کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔قدرتی آفات سے آگاہی اور بچا کے عالمی دن پرخصوصی پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ بروقت تیاری سے قدرتی آفات سے انسانی جان ومال اور ماحول کوتباہ کن نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، قدرتی آفات کو روکا تو نہیں جاسکتا البتہ ٹیکنالوجی، اشتراک کار، پیشگی تیاری سے تباہ کن اثرات سے بچا ممکن ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، سب سے بڑا ریسکیو، ریلیف اور انخلا آپریشن کیا، پنجاب میں سیلاب کی آمد سے قبل بروقت تیاری نہ ہوتی تو بہت بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب کو لاکھوں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ لاکھوں مویشیوں کو بھی بچانے کا اعزاز حاصل ہے، پنجاب میں بروقت اقدامات اور میڈیکل کیمپ قائم کرنے سے متعددی بیماریوں سے بچا ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سیلاب، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچانے کے لئے حکومت پنجاب کے تمام ادارے متحرک اور سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سبز یوں کے نرخ کم ‘ دستیا بی یقینی  بنانے کیلئے فوری اقدامات  کئے جائیں : مریم نواز 
  • امید ہے اسرائیل اس بار سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کرے گا: بلاول بھٹو
  • پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان رواں ہفتے کے دوران سٹاف سطح کے معاہدے پر دستخط ہونے کاامکان ہے، وفاقی وزیرخزانہ
  • قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار رہیں، مریم نواز
  • ٹرمپ اور ثالث یقینی بنائیں کہ اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع نہ کرے، حماس کا مطالبہ
  • قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے: وزیر اعلی پنجاب
  • افغانستان کیساتھ بامقصد تعلقات چاہتے ہیں مگر قومی سلامتی اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، پاکستان
  • مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان
  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • دہشت گرد گروہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن اور مستقبل کیلئے خطرہ ہیں؛ بلاول بھٹو