راولپنڈی شہر میں موسلا دھار بارش
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
سٹی 42: راولپنڈی شہر میں موسلا دھار بارش شروع ہوگئی
بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،ڈھوک کالا خان ، صادق آباد، شکریال اور کری روڈ سمیت متعدد علاقے زیر آب آگئے
شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، گلیوں اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا ؎
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام آباد، راولپنڈی اور بلوچستان کی تحصیل مسلم باغ میں موسلادھار بارش
فائل فوٹواسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ کہوٹہ میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال ، پانی مکانات اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ کچے مکان کی چھت گرنے سے ڈھائی سال کی بچی جاں بحق اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب، کے پی، بلوچستان اور کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری ہوگیا۔ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
ادھر بلوچستان میں قلعہ سیف اللّٰہ کی تحصیل مسلم باغ میں طوفانی بارش کے باعث درجنوں مکانات کی چھتیں اڑگئیں، بجلی کے 100 سے زائد ٹاور گر گئے۔
بارش س مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا، واپڈا کالونی، گرڈ اسٹیشن کالونی اور کیسکو دفاتر کو نقصان ہوا۔