فلسطین میں اسرائیلی افسر سمیت 2 یہودی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک مبینہ حادثاتی دھماکے کے نتیجے میں اسرائیلی ڈیفنس فورس کا ایک افسر ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ جاری، میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک
جاں بحق افسر کی شناخت 21 سالہ کپتان رئی بیران کے طور پر کی گئی ہے، جو گولانی بریگیڈ کی ریکی یونٹ کز ٹیم کمانڈر اور شوراشیم کا رہائشی تھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ خان یونس میں جاری ایک کارروائی کے دوران پیش آیا۔
ادھر مغربی کنارے کے علاقے گوش ایٹزیون جنکشن میں ہونے والے حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
حملے میں ایک اسرائیلی شہری شالیو زولونی ہلاک ہوا، جسے 2 فلسطینی حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔ بعد ازاں دونوں حملہ آوروں کو سیکیورٹی فورسز نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
دورے کے دوران جنرل زامیر نے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل آوی بلوتھ اور ویسٹ بینک ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل یاگی ڈولف کے ہمراہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر حماس مغربی کنارہ یہودی.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
خان یونس میں حماس کا اسرائیلی فورسز پر حملہ، ایک فوجی ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں حماس کے جنگجوؤں نے سرنگ سے باہر آ کر اسرائیلی فوجیوں پر اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک اعلیٰ تربیت یافتہ فوجی ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت ماسٹر سارجنٹ (ر) ابراہم ایزولے کے نام سے کی گئی ہے جو اسرائیلی فوج کی جنوبی کمان کی انجینیئرنگ یونٹ سے وابستہ تھے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی انجینیئرنگ ٹیم زمین کھودنے کی کارروائی میں مصروف تھی اور ابراہم ایزولے ہیوی مشینری چلا رہے تھے، اس دوران حماس کے جنگجوؤں نے ایک خفیہ سرنگ سے باہر نکل کر حملہ کیا، جس میں ایزولے ہلاک ہو گئے۔
فوجی ترجمان کے مطابق ایزولے کی عمر 25 سال تھی اور وہ ہیوی انجینیئرنگ آپریٹر کے طور پر جنوبی کمان میں تعینات تھے، انہیں ایک پیشہ ور، پرعزم اور بہادر اہلکار قرار دیا گیا جو کئی مہینوں سے غزہ میں جاری کارروائیوں میں شریک تھے۔
ادھر اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ میں بھی حماس کی مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، حالیہ ایک واقعے میں حماس کی جانب سے کی گئی بمباری میں کم از کم 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے، ان جھڑپوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کو ایک بار پھر شدید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری جانب حماس نے ان واقعات پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، تنظیم کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کی جانب سے گزشتہ دنوں اسرائیلی اہداف پر کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی، جن میں اسرائیلی فوجی قافلے اور سرنگوں کے قریب موجود تنصیبات شامل تھیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری حملوں کے دوران اب تک 57,700 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر اور شدید انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، اس کے جواب میں حماس کی مزاحمتی کارروائیاں بھی مسلسل جاری ہیں، جن میں اسرائیلی افواج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا ہے۔