کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ لاش وصول کرنے کراچی پہنچ گئے۔
اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی نے پولیس افسران سے ملاقات کی، بھائی اور بہنوئی نے ایس ایس پی ساؤتھ سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔
اداکارہ حمیر اصغر کی لاش وصول کرنے کے لیے تھانے سے باضابطہ لیٹر کچھ دیر بعد جاری کر دیا جائے گا۔
قبل ازیں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین لاش وصول کرنے پر رضا مند ہوگئے۔
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے ملنے والی معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، حمیرا اصغر کے اہلِ خانہ لاش وصول کرنے پر رضامند ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کے بہنوئی نے دوبارہ رابطہ کیا ہے اور حمیرا کے بھائی کو ساتھ لانے کا کہا ہے، گزشتہ روز اہلِ خانہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ لاش وصولی کے لیے حقیقی رشتے داروں کے ہمراہ آئیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق وہ چند گھنٹوں میں کراچی پہنچ رہے ہیں اور لاش وصول کریں گے۔
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے محکمے کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا اور ان سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے معاملے پر گفتگو کی۔
صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو معاملے پر فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ سیکریٹری ثقافت سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو لاش حوالگی کیلئے خط بھی ارسال کردیا۔ خط میں کہا گیا کہ مرحوم حمیرا اصغر لاوارث نہیں سندھ حکومت محکمہ ثقافت وارث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حمیرا اصغر کا واقعہ افسوسناک اور دل دہلانے والا واقعہ ہے۔ تدفین قبرستان سمیت تمام مراحل محکمہ ثقافت کے ذمہ ہوگا۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے مزید کہا کہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ پولیس کے تعاون سے اس معاملے پر محکمہ ثقافت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
حمیرا اصغر 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے کے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملی تھیں، ابتدائی طور پر پولیس نے بتایا تھا کہ ان کی لاش 20 دن تک پرانی لگی ہے، تاہم بعد ازاں حیران کن انکشافات سامنے آئے۔
پولیس نے 9 جولائی کو بتایا کہ ممکنہ طور پر حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ سے زائد عرصے سے پرانی تھی، لاش سے خون کے نمونے تک حاصل نہیں کیے جا سکے تھے جب کہ گھٹنوں سے بھی لاش گلنا شروع ہوگئی تھی۔
پولیس نے 8 جولائی کو بتایا تھا کہ حمیرا اصغر کے والد نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ بیٹی سے کچھ عرصہ قبل تعلقات ختم کرچکے تھے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اداکارہ حمیرا اصغر کے سید ذوالفقار علی شاہ لاش وصول کرنے محکمہ ثقافت معاملے پر کراچی کے اصغر کی کی لاش تھا کہ

پڑھیں:

کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت سامنے آیا جب آج سہ پہر قریباً سوا تین بجے پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے پہنچی۔ فلیٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر اسے توڑا گیا، تو اندر زمین پر خاتون کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے فلیٹ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ گزشتہ 7 برس سے اس فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں۔

حکام کے مطابق فلیٹ کے مالک نے کرایہ نہ ملنے پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے کیس دائر کیا تھا، اور آج عدالتی بیلف کے ہمراہ جب فلیٹ خالی کروانے کے لیے ٹیم پہنچی تو لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق لاش 15 سے 20 دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔ اداکارہ کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق اسپتال لائی جانے والی لاش مسخ شدہ حالت میں ہے، جس کے مختلف نمونے اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ موت کی حقیقی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے سامنے آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews حمیرا اصغر علی ڈیفنس کراچی لاش برآمد معروف اداکارہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ لاش وصول کر لی
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لینے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے، قانونی کارروائی جاری
  • اداکارہ حمیرا اصغر کا بھائی میت لینے کراچی پہنچ گیا
  • حمیرا اصغر کی لاش تقریباً 9 ماہ پرانی ہونے کا انکشاف، کیس معمہ بن گیا
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کا معاملہ ، ذمہ داری کس نے لی
  • حمیرا اصغر لاوارث نہیں، وزیر ثقافت سندھ کا تدفین کرانے کا فیصلہ
  • اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین لاش وصول کرنے کیلئے رضا مند ہوگئے، تدفین کب ہوگی؟
  • حمیرا اصغر کے والد نے کراچی آکر لاش وصول کرنے سے انکار کردیا، پولیس
  • کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد