2025-09-18@01:10:03 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«افغان گلوکار»:

    لاہور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، اس آفت کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، لاکھوں افراد متاثر ہوئے، جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئیں۔ نامور گلوکار علی ظفرنے ان سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان کر دیا جو 27 ستمبر کو الحمرا میں ہو گا۔ کنسرٹ میں علی ظفر کے ساتھ دیگر ممتاز گلوکار بھی آواز کا جادو جگائیں گے، کنسرٹ سے حاصل رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے لگائی جائے گی معروف گلوکار، نغمہ نگار اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والے گلوکار علی ظفر نے اپنے کیریئر کے ایک ایسے خصوصی...
    انگلینڈ میں متنازع پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک شخص چاہت فتح علی خان کے ساتھ تصویر بنواتا ہے اور پھر اپنے ساتھی کو بھی تصویر بنوانے کی دعوت دیتا ہے، اسی دوران ایک شخص اچانک دوڑتا ہوا آتا ہے اور گلوکار کے سر پر انڈہ مار کر فرار ہو جاتا ہے۔ ابھی وہ اس صورتحال سے سنبھل بھی نہیں پاتے کہ ایک اور نوجوان پیچھے سے آ کر دوبارہ ان پر انڈہ مارتا ہے۔ واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی...
    پاکستان میوزک انڈسٹری کی لوک گلوکارہ صنم ماروی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حج و عمرہ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گلوکارہ صنم ماروی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز کی دنیا سے وابستہ ہونے پر کی جانے والی تنقید اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر کھل کر بات کی۔  صنم ماروی نے بتایا کہ جب کبھی وہ مذہبی زیارتوں اور حج و عمرہ کرنے جاتی ہیں تو انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور لوگ سوشل میڈیا پر منفی باتیں کرتے ہیں۔  گلوکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پورا سال گانے گائے اب حج و عمرے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماضی کی مقبول پلے بیک سنگر حمیرا ارشد نے انکشاف کیا ہے کہ کوئی غلط کام نہ کرنے کی یقین دہانی پر والدین نے انہیں گلوکاری کی اجازت دی، والد ان کی گلوکاری کی وجہ سے ناراض ہوکر گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئےگلوکارہ نے بتایا کہ انہیں کم عمری سے ہی گلوکاری کا شوق تھا، وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں اور استاد نصرت فتح علی خان جیسے گلوکاروں سے بھی سیکھا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں سے نصرت فتح علی خان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔حمیرا ارشد کے مطابق وہ استاد نصرت فتح علی خان کی شاگرد بننا چاہتی...
    برطانیہ کے مشہور گلوکار اور ’بلیک سبتھ‘ بینڈ کے بانی اوزی اوسبورن کی موت کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے رجسٹری آفس میں جمع کرائی گئی ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں درج ہے کہ اوسبورن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔  ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں درج ہے کہ اوسبورن کو ’’گھر سے باہر کارڈیک اریسٹ ہوا جبکہ انہیں شدید مایوکارڈیل انفارکشن، کورونری آرٹری ڈیزیز اور پارکنسنز کے مرض کے ساتھ آٹونومک ڈسفنکشن‘‘ کا سامنا تھا، جنہیں موت کی مشترکہ وجوہات قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اوسبورن کی بیٹی ایمی اوسبورن نے یہ دستاویز نیویارک ٹائمز کو جمع کرائی تھی جنہوں نے اس خبر شائع کیا۔ یاد رہے کہ اوزی اوسبورن 22 جولائی کو...
    پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ عینی خالد نے بیٹی کی زندگی کی جنگ کی داستان بیان کردی۔  عینی خالد نے اپنی سات سالہ بیٹی عائشہ کی صحت سے متعلق دل دہلا دینے والی تفصیلات انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی 7 سالہ بیٹی عائشہ، جو مکمل طور پر صحت مند تھی، 23 جنوری 2024 کو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دو کارڈیک اریسٹ کا شکار ہو گئی۔ عینی نے لکھا کہ عائشہ کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو گئی تھی اور آکسیجن کی شدید کمی کے باعث اس کے اعضا کام کرنا چھوڑنے لگے۔ 45 منٹ تک آکسیجن کی کمی نے...
    پاکستان میں مقیم افغان گلوکار آج ایک منفرد صورت حال سے دوچار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغان موسیقار خان آغا پاکستان میں پناہ کیوں چاہتے ہیں؟ طالبان حکومت کی جانب سے افغانستان میں موسیقی پر مکمل پابندی عائد کیے جانے کے بعد ان فنکاروں کے لیے واپسی کا راستہ بند ہو چکا ہے۔ اگر یہ گلوکار افغانستان واپس جاتے ہیں تو وہاں ان کے موسیقی کے آلات جیسے کہ ساز، ڈھول اور دیگر سامان یا تو ضبط کر لیے جائیں گے یا تلف کر دیے جائیں گے۔ اس اقدام نے افغانستان میں موسیقی اور فن سے جڑی روح کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے برعکس پاکستان ان گلوکاروں کے لیے ایک پرامن اور محبت بھرا ٹھکانہ بن کر سامنے آیا...
    معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کے چھوٹے بھائی عامر حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ حمیراارشد عمرے کی بیرون ملک واپسی پر نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔عامر حسین المعروف مٹھو کی نماز جنازہ شاہ نور اسٹوڈیو سے اٹھائی جائے گی۔ گلوکارہ حمیرا ارشد عمرے کی سعادت کے بعد لندن روانہ ہو گئی تھیں، ان کی واپسی پر نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ رن وے پر کھڑے دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا جس کے بعد ائیرپورٹ انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ رپورٹ کے مطابق کریش لینڈنگ کرنے والے طیارے سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ طیارہ امریکی گلوکار ونس نیل کا تھا جو مشہور امریکی بینڈ Motley Crue (موٹلی کریو) کے میمبر ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ایئر پورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ رن وے سے پھسل کر دوسرے طیارے سے جا ٹکرایا، حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 سے حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ خوش قسمتی سے امریکی گلوکار ونس نیل اپنے طیارے...
    معروف برطانوی پاپ گلوکارہ اور نغمہ نگار ماریان فیتھ فل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماریان فیتھ فل کی موسیقی کی تشہیری کمپنی ’ریپبلک میڈیا‘ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ’انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ گلوکارہ، نغمہ نگار اور اداکارہ ماریان فیتھ فل اس دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں‘۔ ماریان فیتھ فل کا میوزک کیریئر اس وقت شروع ہوا جب وہ ایک پارٹی میں رولنگ سٹونز کے مینیجر سے ملیں اور 1964 میں محض 17 سال کی عمر میں ’ایز ٹیئرز گو بائی‘ گانے کو ریکارڈ کیا۔ یہ گانا برطانیہ اور امریکہ میں مقبول ہوا اور اس کے بعد ان...
    پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی شادی سے قبل حج پر نیمل خاور کو ان کے موبائل سے میسج کیا کرتے تھے کیونکہ حمزہ کے پاس فون نہیں تھا۔ سوشل میڈیا پر گلوکار عاطف اسلم، اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تینوں اداکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلوکار عاطف اسلم کی ہسپانوی سیاح کے ساتھ وائرل ویڈیو میں کیا ہے؟ عاطف اسلم نے بتایا کہ  حمزہ علی عباسی ان کے حاجی بھائی ہیں کیونکہ انہوں نے حج ایک ساتھ کیا ہے اور تب نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کی شادی نہیں ہوئی تھی۔   View this post...
    معروف گلوکار و موسیقار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی سال سے کوئی موسیقی نہیں سنی، وہ گانے تیار کرنے اور ریلیز کرنے میں مصروف تھے۔ عاطف اسلم نے حال ہی میں یوٹیوب پر ولاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے میوزیکل پروگرام ’بارڈر لیس ورلڈ‘ سے متعلق تفصیلات بتانے سمیت کیریئر پر کھل کر بات کی۔ولاگ میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کیسے گلوکاری کی شروعات کی اور شہرت حاصل کرنے کے بعد اب وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن میں گھر میں تنہا گلوکاری کرتے وقت اچانک اپنی آواز سن کر احساس ہوا کہ وہ گلوکاری کر سکتے ہیں۔گلوکار کا کہنا تھا کہ شروع میں اپنی آواز...
    پاکستان کی مشہور گلوکارہ ’شے گل‘، جو اپنے عالمی مقبول گانے ’پسوڑی‘ کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں اپنے حقیقی نام سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ دنانیر مبین کے پروگرام میں شے گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اصل نام ’انوشے بابر گل ‘ہے تاہم انہیں میوزک انڈسٹری میں شے گل نام سے جانا جاتا ہے۔ گلوکارہ نے بتایا کہ ’شے‘ کا ’نِک نیم ‘ ان کے یونیورسٹی کے دنوں میں وجود میں آیا، جب ان کے ایک دوست نے ان کی مشابہت مشہور ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے ایک کردار سے کی اور انہیں ’شے‘ کہنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ دنانیر مبین کے...
۱