پسوڑی کی گلوکارہ ’شے گل‘، کا اپنے حقیقی نام سے متعلق حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
پاکستان کی مشہور گلوکارہ ’شے گل‘، جو اپنے عالمی مقبول گانے ’پسوڑی‘ کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں اپنے حقیقی نام سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ دنانیر مبین کے پروگرام میں شے گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اصل نام ’انوشے بابر گل ‘ہے تاہم انہیں میوزک انڈسٹری میں شے گل نام سے جانا جاتا ہے۔ گلوکارہ نے بتایا کہ ’شے‘ کا ’نِک نیم ‘ ان کے یونیورسٹی کے دنوں میں وجود میں آیا، جب ان کے ایک دوست نے ان کی مشابہت مشہور ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے ایک کردار سے کی اور انہیں ’شے‘ کہنا شروع کر دیا۔

.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے ایک
پڑھیں:
مشہور برطانوی اداکار جنسی زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات کی زد میں
برطانوی اداکار مائیکل وارڈ پر پولیس کی جانب سے جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات عائد کردیے گئے۔
میٹروپولیٹن پولیس فورس کے مطابق 27 سالہ اداکار کو زیادتی کے دو اور جنسی تشدد کے تین الزامات کا سامنا ہے۔ ان الزامات تعلق ایک ہی خاتون سے ہے۔ ملزم کی جانب سے ان مبینہ جرائم کا ارتکاب جنوری 2023 میں کیا گیا تھا۔
مائیکل وارڈ نے خود پر عائد ہونے والے الزامات کی تردید کی اور ایک بیان میں کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وہ عدالت میں بے گناہ ثابت ہوں گے۔
وہ 28 اگست کو لندن کی ٹیمز مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔
واضح رہے مائیکل وارڈ بلیو اسٹوری، بُک آف کلیرینس اور ایڈنگٹن جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ جبکہ 2020 میں بافتا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔