پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی شادی سے قبل حج پر نیمل خاور کو ان کے موبائل سے میسج کیا کرتے تھے کیونکہ حمزہ کے پاس فون نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر گلوکار عاطف اسلم، اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تینوں اداکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار عاطف اسلم کی ہسپانوی سیاح کے ساتھ وائرل ویڈیو میں کیا ہے؟

عاطف اسلم نے بتایا کہ  حمزہ علی عباسی ان کے حاجی بھائی ہیں کیونکہ انہوں نے حج ایک ساتھ کیا ہے اور تب نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کی شادی نہیں ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یاد ہے حمزہ علی عباسی کے پاس اس وقت فون نہیں تھا تو حمزہ نے بتایا کہ ان کے نمبر پر نیمل کا میسج آئے گا، نیمل نے میسج کیا تو حمزہ میرا موبائل لے کر بیٹھ گئے اور یہ دونوں باتیں کرتے رہے۔ عاطف اسلم نے کہا کہ دونوں کی باتیں چل رہی تھیں کہ شادی کب ہورہی ہے اور نیمل نے حمزہ سے کہا کہ بال مت کٹوانا۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی کی وہ خوبی جس نے نیمل کو شادی پر آمادہ کرلیا

ویڈیو میں حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ عاطف اسلم نے حج کے دوران ان کی بہت مدد کی ہے، حمزہ کے مطابق ان کے پاس صابن، برش اور چپل بھی نہیں تھی جو عاطف اسلم نے انہیں دی تھی اور انہوں نے گلوکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے 2019ء میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حج حمزہ علی عباسی عاطف اسلم نیمل خاور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حمزہ علی عباسی نیمل خاور حمزہ علی عباسی نیمل خاور

پڑھیں:

عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا، بیٹے کو قتل کیا گیا، سابق سینیٹر شمیم آفریدی

سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ پولیس نے ابھی تک اس حوالے سے میرے ساتھ رابطہ نہیں کیا اور نہ ایف آئی آر درج کی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ میرا بیٹا عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا بلکہ اسے سازش کے تحت بم دھماکے میں قتل کیا گیا۔ سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ پولیس نے ابھی تک اس حوالے سے میرے ساتھ رابطہ نہیں کیا اور نہ ایف آئی آر درج کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سیاسی آدمی ہوں اس سے پہلے مجھ پر اور میرے بیٹوں پر کئی قاتلانہ حملے ہوئے،  لیکن ان حملوں میں آج تک کوئی گرفتار نہیں ہوا نہ ان کی شناخت ہوئی۔

شمیم آفریدی نے کہا کہ واقعے والے دن 4 بجے میرے حجرے سے سیکیورٹی ہٹائی گئی جبکہ دو گھنٹے بعد حجرے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے عباس آفریدی کے واقعے کی آزادانہ انکوائری کی جائے، میرے بچے تعلیم یافتہ پڑھے لکھے ہیں، انہیں مختلف واقعات میں پھنسا کر مجرم بنایا جا رہا ہے۔ شمیم آفریدی نے کہا کہ میرے بیٹے امجد آفریدی کی عدالت پیشی کے موقع پر پولیس اہلکار سے فائرنگ ہوئی جو کہ تشویش ناک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حنیف عباسی کی بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید
  • عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا، بیٹے کو قتل کیا گیا، سابق سینیٹر شمیم آفریدی
  • جب فیکٹریوں کے لیے خام مال نہیں ہوگا تو ملک کیسے چلے گا: شاہد خاقان عباسی
  • قومی اقتصادی سروے پر تاجروں کا ردعمل سامنے آگیا
  • 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی شرمندگی والا نمبر ہے، مزمل اسلم
  • عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا، بیٹے کو قتل کیا گیا، سابق سینٹیر شمیم آفریدی
  • عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا، بیٹے کو قتل کیا گیا، سابق سینٹر شمیم آفریدی
  • حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک
  • عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیل گھس آیا، مریضوں میں  بھگدڑ مچ گئی
  • کراچی، عباسی اسپتال میں بیل گھس آیا، بھگدڑ مچ گئی