پاکستان کے مقبول پاپ گلوکار عاصم اظہر نے اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

گلوکار نے اپنی اسٹوری میں صرف ایک مختصر مگر پُراثر جملہ لکھا ’’خدا حافظ‘‘۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر تجسس اور چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

عاصم اظہر، جو کئی مشہور گانوں اور اپنی منفرد آواز کے باعث نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں، نے یہ قدم کسی وضاحت کے بغیر اٹھایا۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی تمام تصاویر اور ویڈیوز غائب ہوچکی ہیں، اور مداحوں کی نظریں اس ایک جملے پر مرکوز ہیں جو ان کی اسٹوری پر نمایاں ہے۔

گلوکار کے اس غیر متوقع اقدام نے ان کے چاہنے والوں کو مخمصے میں ڈال دیا ہے۔ کئی افراد کا خیال ہے کہ شاید عاصم کسی ذاتی اور جذباتی مرحلے سے گزر رہے ہیں، جبکہ دیگر کا ماننا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر کسی نئے البم یا میوزک پراجیکٹ کی تشہیری حکمتِ عملی ہو سکتی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ عاصم اظہر نے 2024 میں بھی اپنی البم ’’بے مطلب‘‘ کی ریلیز سے قبل انسٹاگرام کی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی تھیں، جو بعد میں ایک مارکیٹنگ اسٹریٹجی ثابت ہوئی۔ اس بار بھی مداح یہی سوال کر رہے ہیں کہ آیا گلوکار کا ’’خدا حافظ‘‘ پیغام اسی روایت کا تسلسل ہے یا کسی نئے موڑ کی علامت۔

فی الحال عاصم اظہر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی، تاہم مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ یہ ’’خدا حافظ‘‘ کسی اختتام کی علامت ہے یا ایک نئی شروعات کی۔
 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل خدا حافظ

پڑھیں:

سجاد علی کے انکار کے بعد فلک شبیر کا بڑا اعلان، ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے مفت استعمال کی اجازت دیدی

پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے میوزیکل شو ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے تمام گانے بغیر کسی مالی یا قانونی شرط کے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

فلک شبیر نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ وہ شو کے منتظمین کو اپنے تمام گانوں کے استعمال کی مکمل اجازت دیتے ہیں تاکہ وہ نئے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کر سکیں اور پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل میں سجاد علی کے گانوں پر پابندی؟ گلوکار نے اپنے بیان میں سب کچھ بتادیا

گلوکار نے مزید کہا کہ وہ ’پاکستان آئیڈل‘ کے ججز اور تمام شرکاء کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ پلیٹ فارم ملک کے نوجوان فنکاروں کے لیے کامیابی کے نئے دروازے کھولے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

واضح رہے کہ حال ہی میں معروف گلوکار سجاد علی نے انکشاف کیا تھا کہ ’پاکستان آئیڈل‘ کی انتظامیہ نے ان کے مشہور گانوں کے استعمال کے حقوق حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا، تاہم فریقین کے درمیان مالی معاملات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث ان کے گانوں کو شو میں شامل نہیں کیا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان آئیڈل میں ایسے جج بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں‘، حمیر ارشد کی فواد خان پر تنقید

سجاد علی کے مطابق، ان کے گانے ایسے معیار کے ہیں کہ اگر کوئی امیدوار انہیں گائے تو وہ باآسانی شو جیت سکتا ہے، لیکن چونکہ شو کے پاس ان کے باضابطہ حقوق نہیں ہیں، اس لیے ان کے گانے استعمال نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فنکاروں کی تخلیقی محنت کا منصفانہ معاوضہ دینا نہایت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل کے ججز پر تنقید توجہ حاصل کرنے کے لیے ہے‘، موسیقار ہارون شاہد کا حمیرا ارشد کو جواب

یاد رہے کہ اس وقت ’پاکستان آئیڈل سیزن 2‘ جاری ہے جس میں فواد خان، راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش ججز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ شو کے شرکاء کی پرفارمنسز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ناظرین ان کی گلوکاری کو سراہ رہے ہیں، تاہم بعض صارفین کا کہنا ہے کہ امیدوار زیادہ تر پرانے گانے پیش کر رہے ہیں جبکہ نئے گانوں کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان آئیڈل پاکستانی گلوکار سجاد علی فلک شبیر فواد خان

متعلقہ مضامین

  • سجاد علی کے انکار کے بعد فلک شبیر کا بڑا اعلان، ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے مفت استعمال کی اجازت دیدی
  • اقوام متحدہ کا پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات ناکام ہونے پر تشویش کا اظہار
  • عمران ہاشمی کی نئی فلم کا سین وائرل، اداکار کا ردعمل بھی آگیا
  • سندھ میں 6 لاکھ سے زائد اتائی ڈاکٹروں کا انکشاف، ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز پر تشویش
  • سندھ میں ایڈز کے بڑھتے کیسز پر تشویش ،ہم جنس پرستی قرار
  • عاصم اظہر نے پھر انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس کیوں ہٹا دیں؟
  • قطر اور یو اے ای کو جدید رافیل لڑاکا طیاروں کی فروخت نے بھارت کو تشویش
  • 25 سالہ ٹک ٹاکر کی اچانک موت، آخری فون کال پر کیا بات کی تھی؟
  • پاکستان آئیڈل میں سجاد علی کے گانوں پر پابندی؟ گلوکار نے اپنے بیان میں سب کچھ بتادیا