2025-11-03@09:52:49 GMT
تلاش کی گنتی: 3593
«ہدایت دی»:
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ پی ایس بی نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے وابستہ متعدد کھلاڑیوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے "آپریشن جاسمین" کے تحت ثابت شدہ اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں شرجیل بٹ، عبد الرحمن، غلام مصطفیٰ، فرحان مجید، حافظ عمران بٹ (سابق صدر پی ڈبلیو ایف)، عرفان بٹ (کوچ) اور وقاص اکبر (کوچ) شامل ہیں۔ کھلاڑیوں اور کوچز پر ان کی بین الاقوامی پابندیوں کی مکمل مدت تک پابندی برقرار رہے گی، مذکورہ عہدیداران کو...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرقیادت مسلم لیگ ن کے وفد نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حمایت مانگی ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی۔ اس مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار شامل ہے۔ PMLN...
وزیراعظم نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کےلئے حمایت مانگی، بلاول بھٹو نے تفصیلات جاری کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرقیادت مسلم لیگ ن کے وفد نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حمایت مانگی ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی۔ اس...
سٹی42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرقیادت مسلم لیگ ن کے وفد نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حمایت مانگی ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں PMLN delegation headed by PM @CMShehbaz called on @AAliZardari & myself. Requested PPPs support in passing 27th amendment. Proposal includes; setting up Constitutional court, executive magistrates, transfer of...
---فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے تازہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی سربراہی میں صدر آصف علی زرداری اور اِن سے ملاقات کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی ترمیم میں شامل ہے۔ تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی بھی ترمیم میں شامل ہیں۔ انہوں نے...
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگی وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست
پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی اور مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پی پی پی کی حمایت کی درخواست کی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی تفصیلات اپنے سرکاری ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے وفد نے آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پیش کیں، جن میں کئی اہم اور حساس نکات شامل ہیں۔ بلاول بھٹو کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر آصف علی زرداری اور مجھ سے ملا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی سے 27ویں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔بلاول بھٹو کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا وفد صدر آصف علی زرداری اور ان سے ملاقات کے لیے آیا، جس میں 27ویں ترمیم سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹ کا نظام اور ججز کے تبادلوں کا معاملہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنے کی تجویز بھی ترمیم کا حصہ ہے، جبکہ آرٹیکل 243 میں تبدیلی، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کو دوبارہ...
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا، مسلم لیگ (ن) کے وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کے نکات بھی شامل ہیں، مجوزہ 27 ویں...
نوبل امن انعام یافتہ اور وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماشاڈو نے کہا ہے کہ امریکی فوجی موجودگی وینزویلا کے ساحل پر صدر نیکولس مادورو کو ہٹانے کا واحد طریقہ ہو سکتی ہے۔ ماشاڈو کے مطابق مادورو غیر قانونی صدر ہیں اور امریکی اقدامات کو وہ وینزویلا کے عوام کی مرضی کے نفاذ کے طور پر دیکھتی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال کیریبیئن میں ایک بحری بیڑا تعینات کیا اور ستمبر سے امریکی فورسز نے وینزویلا کے ساحل پر مبینہ منشیات اسمگلنگ کے جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ مزید پڑھیں: امن نوبیل انعام 2025: صدر ٹرمپ پر سبقت پانے والی ماریا کورینا کون ہیں؟ واشنگٹن مادورو پر منشیات کے کارٹیلز سے تعلقات کا الزام لگاتا ہے اور...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و خوشحالی کے لئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے اتحاد اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، انہوں نے حال ہی میں منعقدہ صوبائی وزرا کی حلف برداری کی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب صوبائی استحکام اور ترقی کے لئے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ یا بہتری کی راہ میں مشکلات پیدا کرے، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے امکان پر...
پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی مقبول منی وین سوزوکی ایوری وی ایکس آر (Every VXR) پر محدود مدت کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقد رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق رعایت کے بعد گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت 26 لاکھ 15 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے، جس سے یہ خاندانوں اور چھوٹے کاروباروں کے لیے ایک زیادہ معاشی اور عملی آپشن بن گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کردیا؟ یہ پیشکش صرف ایوری وی ایکس آر ویریئنٹ پر لاگو ہوگی، اور اس رعایتی آفر کے تحت بکنگ ملک بھر کے مجاز شورومز پر شروع کر دی گئی ہے۔ کمپنی نے بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
نیو یارک: نیویارک سٹی کی میئرشپ کی دوڑ میں ایک نیا موڑ آگیا ہے، جب سابق امریکی صدر بارک اوباما نے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ اوباما نے زہران ممدانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اُن کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں اور جیت کی صورت میں اُن کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔ زہران ممدانی نے اوباما کے اظہارِ اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے لیے یہ صرف سیاسی نہیں بلکہ اخلاقی حوصلہ افزائی ہے۔ ممدانی کا کہنا تھا کہ اہمیت اس بات کی ہے کہ نیویارک میں ایک نئی، منصفانہ اور سب کے لیے مساوی مواقع پر مبنی سیاسی فضا قائم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251103-05-10 قمبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ ڈویڑن رینج ناصر آفتاب پٹھان کی ہدایت پر ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن۔ لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور کے ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر مجبور لاڑکانہ رینج میں گزشتہ ماہ سے پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیوں نے ڈاکوؤں کی کمر توڑ دی۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب پٹھان کی قیادت میں جاری آپریشن کے نتیجے میں متعدد خطرناک گروہ بے بس ہو کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔کئی ڈاکو گروہوں نے اپنی پناہ گاہیں چھوڑ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ متعدد ٹھکانوں سے بھاری مقدار...
مولاناہدایت الرحمٰن بلوچ—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بد ل دو نظام کے زیرِ عنوان جماعتِ اسلامی کے اجتماعِ عام میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر 10 سال بعد جماعتِ اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعتِ اسلامی کا یہ مرکزی اجتماع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے، ہم انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ ملک کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع میں بلوچستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہر دس سال بعد جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے نیویارک کے میئر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی کو ٹیلیفون کرکے نہ صرف ان کے انتخابی مہم کی تعریف کی بلکہ انہیں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ذرائع کے مطابق اوباما نے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر زہران ممدانی یہ الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے اور شہر میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ان کے وژن کا حصہ بننے پر فخر محسوس کریں گے۔34 سالہ زہران ممدانی نے سابق صدر اوباما کی جانب سے اظہارِ حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحی آبادی کے خلاف تشدد کے واقعات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو نہ روکی تو امریکا مالی امداد بند کر دے گا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ “امریکا اپنی طاقت کے زور پر نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ختم کر سکتا ہے۔ ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔” صدر کی ہدایت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251102-01-8 استنبول (اے پی پی) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اعلان کیا ہے کہ ترکیہ غزہ کیلیے امریکی امن منصوبے کی حمایت میں پیر کو استنبول میں عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ انقرہ کو پٹی میں جنگ بندی کے جاری رہنے کے حوالے سے خدشات لاحق ہیں۔ ہاکان فیدان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم پیر کو استنبول میں ایک اجلاس منعقد کریں گے۔ یہ اجلاس ان ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہوگا جنہوں نے ٹرمپ سے گزشتہ ستمبر میں نیویارک میں ملاقات کی تھی تاکہ پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے اور اس بات پر تبادلہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان ترجمان کے اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ افغان ترجمان کے اشتعال انگیز اور بے بنیاد بیانات پر واضح الفاظ میں کہا جاتا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسیوں اور افغانستان کے حوالے سے جامع حکمتِ عملی پر پوری قوم، بشمول سیاسی اور عسکری قیادت مکمل اتفاق رکھتی ہے۔ On the malicious and misleading comments made by the Afghan spokesperson, let it be categorically stated that there exists complete unanimity of views among all Pakistanis, including the country’s political and military leadership, regarding Pakistan’s security policies and its… — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November...
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)قائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔ کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے...
تصویر، اے ایف پی قائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے...
لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی اتحاد کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ دشمن کو کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے، اسکی بلیک میلنگ و جارحیت میں کسی بھی قسم کی کمی نہ ہوگی بلکہ اس امر کے باعث دشمن مزید طلبگار ہو گا اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے ساتھ وابستہ اتحاد "الوفاء للمقاومۃ" کے سربراہ محمد رعد نے اعلان کیا ہے کہ گو کہ ہم اسلامی مزاحمت میں، اِس وقت مشکلات برداشت کر رہے ہیں اور دشمن کی ایذا رسانی و خلاف ورزیوں کے سامنے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن ہم اپنی سرزمین پر پائیدار ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق اپنے موقف و انتخاب پر ثابت قدم رہیں گے تاکہ اپنے اور اپنے وطن کے وقار کا...
رحمان نامی اہلکار نے کالعدم تحریک لبیک کے حق مواد شیئر کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکار نے سوشل میڈیا پر مواد شئیر کیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی حمایت میں مواد پھیلانے کے الزام میں گجرپورہ پولیس نے ڈولفن سکواڈ کے اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ رحمان نامی اہلکار نے کالعدم تحریک لبیک کے حق مواد شیئر کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکار نے سوشل میڈیا پر مواد شئیر کیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے سکیورٹی...
بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
بھارت سے آنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے سبب پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق بھارت سے آنےوالی آلودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں، اس دوران لاہور کا اوسط اے کیو آئی 320 تا 360 تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا بتانا ہے کہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے، لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 450 ریکارڈ کیا گیا ہے ، فضا میں آلودگی کی شرح بلند مگر قابو میں ہے تاہم لاہور میں دوپہر ایک بجے سے 5 بجے تک فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔ فضائی معیار کی نگرانی کرنے والی...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے مقامی حکومتوں کے ڈھانچے کو آئینی حیثیت دینے اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی کی قرارداد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب عوام کو بنیادی سہولیات اور اختیارات ان کی اپنی سطح پر دستیاب ہوں۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق قرارداد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا...
اپنے ایک جاری بیان میں جہاد اسلامی کا کہنا تھا کہ قیدیوں کیخلاف ایتمار بن گویر کے مجرمانہ اقدامات، صیہونی رژیم کی اخلاقی اور انسانی پستی کی عکاس ہیں، جس میں یہ رژیم روز بروز مزید دھنستی چلی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جهاد اسلامی" نے ایک جاری بیان میں اعلان کیا کہ اسرائیلی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" کا فلسطینی قیدیوں کو ہتھکڑیاں پہنے ہوئے دھمکانا، ایک مجرمانہ فعل ہے، جو قیدیوں کے خلاف تمام انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جھاد اسلامی نے كہا كہ قیدیوں کے خلاف ایتمار بن گویر کے مجرمانہ اقدامات، صیہونی رژیم کی اخلاقی اور انسانی پستی کی عکاس ہیں جس میں یہ رژیم روز بروز مزید دھنستی چلی...
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس سلسلہ میں 27ویں آئینی ترمیم بھی منظور کی جاتی ہے تو اس کی حمایت کریں گے۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب سے ضلعی حکومت کی مدت کے تحفظ کیلئے منظور کی جانے والی قرارداد نئی آئینی ترمیم کی سفارش کرتی ہے جس کے لیے قومی اسمبلی و سینیٹ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں...
خوراک، زرعی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ یہ مارکیٹ ایک تخلیقی اور نتیجہ خیز خیال ہے اور ہمیں اس بازار کے لیے جہاد البناء فاؤنڈیشن کی کوششوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن اسرائیلی جارحیت کو جواز فراہم کرتا ہے اور وہ کبھی بھی ایماندار اور غیر جانبدار ثالث نہیں رہا، بلکہ اسرائیلی جارحیت کا اصل حامی ہے۔ حزب اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے آج خوراک، زرعی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ مارکیٹ ایک تخلیقی اور نتیجہ خیز خیال...
خوراک، زرعی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ یہ مارکیٹ ایک تخلیقی اور نتیجہ خیز خیال ہے اور ہمیں اس بازار کے لیے جہاد البناء فاؤنڈیشن کی کوششوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن اسرائیلی جارحیت کو جواز فراہم کرتا ہے اور وہ کبھی بھی ایماندار اور غیر جانبدار ثالث نہیں رہا، بلکہ اسرائیلی جارحیت کا اصل حامی ہے۔ حزب اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے آج خوراک، زرعی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ مارکیٹ ایک تخلیقی اور نتیجہ خیز خیال...
اجلاس میں سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی فیس لیس ای چالان کی سہولت کو متعارف کروانے کیلئے مخلتف آپشنز پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی سمیت صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ’’فیس لیس ای ٹکٹنک سسٹم‘‘ کی کارکردگی سے متعلق پہلا جائزہ اجلاس ہوا۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ویلفیئر، ٹریننگ، ڈی جی سیف سٹی، ڈی آئی جیز کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، اسٹیبلشمنٹ، ہیڈکواٹرز، ٹریفک کراچی، آئی ٹی، ایڈمن کراچی، ڈرائیونگ لائسنس، فائنانس اور دیگر اے آئی جیز نے شرکت کی۔ اجلاس...
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس سلسلہ میں 27 ویں آئینی ترمیم بھی منظور کی جاتی ہے تو اس کی حمایت کریں گے۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب سے ضلعی حکومت کی مدت کے تحفظ کیلیے منظور کی جانے والی قرارداد نئی آئینی ترمیم کی سفارش کرتی ہے جس کے لیے قومی اسمبلی و سینیٹ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا...
اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہتے ہیں اگر اس سلسلہ میں 27 ویں آئینی ترمیم بھی منظور کی جاتی ہے تو اس کی حمایت کریں گے۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہاکہ پنجاب سے ضلعی حکومت کی مدت کے تحفظ کےلیے منظورکی جانے والی قرارداد نئی آئینی ترمیم کی سفارش کرتی ہے جس کے لیے قومی اسمبلی و سینیٹ کواپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آئینی تحفظ کے لیے اگر 27 ویں آئینی ترمیم بھی کرنا پڑی تو اس کی حمایت کریں گے، اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہاکہ ملک میں...
کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی سمیت صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ’’فیس لیس ای ٹکٹنک سسٹم‘‘ کی کارکردگی سے متعلق پہلا جائزہ اجلاس ہوا۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ویلفیئر، ٹریننگ، ڈی جی سیف سٹی، ڈی آئی جیز کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، اسٹیبلشمنٹ، ہیڈکواٹرز، ٹریفک کراچی، آئی ٹی، ایڈمن کراچی، ڈرائیونگ لائسنس، فائنانس اور دیگر اے آئی جیز نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے شہر میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سہولت اور اس کے مختلف امور و اقدامات پر...
— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر راجہ اظہر اور جنرل سیکریٹری ارسلان خالد نے کے ایم سی میں موجود منحرف ارکان کے بارے میں الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔تحریکِ انصاف کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق منحرف ارکان پی ٹی آئی سے اپنا تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان اور کے ایم سی میں موجود منحرف ارکان استحکامِ پاکستان پارٹی سے اپنا تعلق ظاہر کر چکے ہیں، منحرف ارکان کو نااہل قرار دینے کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیرِ التوا ہے۔پی ٹی آئی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کے ایم سی کے بجٹ 26-2025ء میں منحرف ارکان نے پی پی کی حمایت کی اور ووٹ دیے،...
پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پر طالبان حکومت کے حمایت یافتہ افغان باشندے ملوث ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے تصدیق کردی
پاکستان میں دہشتگردی کی حالیہ کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت کے واضح شواہد سامنے آئے ہیں۔ مختلف آپریشنز میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں اکثریت افغان باشندوں کی پائی گئی ہے، جبکہ اقوامِ متحدہ کی رپورٹ نے بھی افغان طالبان کی دہشت گرد گروہوں سے تعلقات کی تصدیق کی ہے۔ باجوڑ آپریشن میں افغان دہشت گردوں کی ہلاکت 19 اکتوبر کو باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جن میں سے 3 افغان شہری تھے، یعنی 75 فیصد دہشت گرد افغان تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک دہشتگرد ملا صدام عرف حذیفہ شامل تھا جو افغانستان کے صوبہ قندوز کا رہائشی تھا۔ افغانستان اور فرانس میں دہشتگرد کے لیے تعزیتی اجتماعات ملا...
سٹی42: پنجاب حکومت نے نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے زمین کی تبدیلی فیس (لینڈ چارجز) میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق اس سرمایہ کاری سے تقریباً 20,000 افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ کمپنی کی غیرملکی سرمایہ کاری 150 ملین ڈالر اور برآمدات کا ہدف 400 ملین ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور اور قصور کے اسپیشل اکنامک زون میں لینڈ چارجز کی مد میں 44 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جس میں یہ رعایت دی جائے گی۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست تمام کارروائی اور نگرانی محکمہ صنعت اور محکمہ خزانہ مشترکہ طور پر کریں...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج کرنے کے معاملے پر درخواست گزار اسامہ ریاض کی کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی چیلنج کرنے کا کیس نومبر کے دوسرے ہفتے میں لگانے کی ہدایت کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید نے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنائی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل ریاض حنیف راہی نے کہا کہ اگر عدالت اجازت دے تو میں مرکزی کیس میں دلائل دینے...
اسرائیل کی حمایت کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران جرمن چانسلر پر برس پڑے۔ صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی حمایت میں جواب دینے پر جرمن چانسلر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا جرمنی کو نظر نہیں آتا کہ اسرائیل نے غزہ پر کل پھر بم برسائے، غزہ میں نسل کشی نہیں نظر آتی؟ واضح رہے کہ اس سے قبل صحافی کے ایک سوال پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا تھا کہ جرمنی اسرائیل کے قیام کے وقت سے اس کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا، حماس یرغمالی رہا کر دیتی تو غیر ضروری اموات سے بچا جا سکتا تھا۔
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے گھوٹکی۔کندھکوٹ پل پر کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایات جاری کردیں۔ گھوٹکی۔کندھ کوٹ پل کی پیش رفت سے متعلق اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہوا، جس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، معاون خصوصی سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ورکس نواز سوہو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، پروفیسر سروش لودھی اور دیگر شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک مہینے کے دوران گهوٹکی-کندھ کوٹ پل کے حوالے سے 5 اجلاس کیے جا چکے ہیں۔ تکنیکی طور پر نومبر تا جون تک کا عرصہ وہ وقت ہے جب دریا میں پانی کی سطح کم ہو جاتی ہے۔...
نیویارک سٹی کے تاریخی میئر انتخابات میں صرف چند دن باقی ہیں اور امیدوار ظہران ممدانی کے حامی ووٹروں کو قائل کرنے کے لیے گھر گھر جا کر مہم چلا رہے ہیں۔ ممدانی، جنہوں نے جون میں ڈیموکریٹک پرائمری میں غیر متوقع کامیابی حاصل کی تھی، 4 نومبر کے عام انتخابات میں نمایاں برتری کے ساتھ سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ 47 سالہ مہم رضا کار رابرٹ وُڈ کا کہنا ہے کہ انتخابی پیغام واضح ہے: ’توجہ صرف اور صرف زندگی کے بڑھتے اخراجات اور افورڈیبلٹی پر رکھو‘۔ یہ بھی پڑھیے بڑی چھلانگ، ظہران ممدانی نے نیویارک کے یہودی ووٹرز کی حمایت بھی حاصل کرلی ممدانی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی صرف نیویارک...
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والے اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی 3 ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کو واشنگٹن میں منعقدہ سالانہ ورلڈ بینک کانفرنس میں ایف بی آر کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے عالمی کانفرنس میں ایف بی آر اصلاحات کی کیس سٹڈی کی پزیرائی پر ایف بی ار کی ٹیم کی تعریف کی، وزیراعظم کو ایف بی آر بالخصوص پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ میں جاری اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں...
افغانستان سے دراندازی ناکام، نور ولی کے نائب سمیت 4 خوارج ہلاک: بلوچستان میں 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے
اسلام آباد،پشاور(اپنے سٹاف رپورٹر سے + خبر نگار خصوصی +بیورو رپورٹ) بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے 22دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران کوئٹہ کے علاقے چلتن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ علاوہ ازیں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیچ کے علاقے بلیدہ میں...
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجدعلی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر چھٹی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ استغاثہ کے گواہوں اور مال مقدمہ کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔ ایف آئی اے امیگریشن اور نادرا حکام نے عدالتی احکامات پر علیمہ خانم کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا جبکہ ملزمہ کے بنک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے کسی پیش رفت سے آگاہ نہ کرنے پر سٹیٹ بنک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دوبارہ رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عدالت نے مقدمہ میں...
طلبہ کو اے آئی کی تربیت کیلیے سعودیہ بھجوائیں گے‘ وزیراعظم,سیلز ٹیکس فراڈ کرنیوالوں کی شناخت کیلیے تحقیقات کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طلبہ کو مصنوعی ذہانت اے آئی کی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوائیں گے۔اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہونہار طلبہ قوم کا فخر ہیں، ان کی فنی تربیت کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے، 100 فیصد میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پروگرام میں تاخیر اس وجہ سے ہوئی کہ لیپ ٹاپ بیگز پر تشہیری لوگو لگا ہوا تھا، جسے ہٹانے کی ہدایت دی گئی، ایک لاکھ لیپ ٹاپس پر 40 سے 50 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں اور اگر...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال کی حمایت کردی۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفے دینے کا فیصلہ مسترد کردیا چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کیا جانا چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان کے لوگ پاکستان میں آکر دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ خیبرپختونخوا میں حالات انتہائی خراب ہیں اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے...
کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی غلام نبی میمن کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پہلا ’ای چالان‘ معاف کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر تیار کی گئی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کر دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت اب تک 35 سرکاری گاڑیوں کے ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، ریڈ لائٹ کو کراس کرنے، کالے شیشے (tinted glasses) اور موبائل فون کے استعمال پر مختلف گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک سرکاری گاڑی (SPE-950) کو سیٹ بیلٹ...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کیلئے تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ماضی میں سیلز ٹیکس فراڈ کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان ریونیوآٹومیشن لمیٹڈ پرال نظام کا فورینزک آڈٹ ایک عالمی کنسلٹنسی فرم کی جانب سے کرایا جائے۔ تحقیقاتی کمیٹی کو اپنی رپورٹ تین ہفتوں کے اندر جمع کرانے کا ہدف دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے آئندہ رپورٹ میں شناحت ہونے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی حکم دیا۔اجلاس کے دوران انہیں ایف بی آر بالخصوص پرال میں جاری اصلاحات کے بارے میں بتایا گیا۔بریفنگ...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں، افغانستان سے مسلسل دہشت گردی ہورہی ہے، شہادتیں ہورہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر 10 سے زائد رکنی کابینہ پہلے مرحلے میں فائنل کی گئی ہے، باقی کابینہ کے ارکان بھی زیر غور ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ افغانستان سے...
عدالتی حکم کے مطابق، رانو کو پہلے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، جہاں سے اسے گلگت بلتستان کے محفوظ پناہ گاہ میں بھیج دیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت کی کہ رانو کی منتقلی سے قبل اسلام آباد میں تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کراچی چڑیا گھر کے ریچھ رانو کو گلگت بلتستان منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنگلات و وائلڈ لائف، میونسپل کمشنر کے ایم سی، سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں، اداروں اور افراد کے خلاف تحقیقات کے دائرے کو وسیع کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے جائزہ اجلاس میں وفاقی وزرا، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) میں جاری ڈیجیٹل اصلاحات کے تحت آڈٹ والٹ، ڈیٹابیس پروٹیکشن وال، سیکیورٹی آپریشن سینٹر اور مستقل نگرانی جیسے اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں تاکہ ٹیکس فراڈ ممکن نہ رہے۔ اجلاس میں سیلز ٹیکس فراڈ سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ...
خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان کامیاب ہوگئے۔ یہ انتخاب شبلی فراز کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست کے لیے کرایا گیا تھا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق، 145 ارکان پر مشتمل ایوان میں 137 ممبران نے ووٹ ڈالے۔ خرم ذیشان نے 91 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایوان میں حکومتی ممبران کی تعداد 92 اور اپوزیشن کی تعداد 53 ہے۔ ایک ووٹ مسترد ہوا، جبکہ اے این پی کے 4 ارکان نے الیکشن بائیکاٹ کیا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ خرم ذیشان خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہو گئے۔خرم ذیشان نے مجموعی طور پر کاسٹ کیے گئے 137 ووٹوں میں سے 91 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی. حزب اختلاف کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی 45 ووٹ حاصل کر سکے جب کہ ایک ووٹ مسترد اور 8 ممبران اسمبلی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں جنرل نشست کے لیے 3 امیدوار میدان میں تھے، یہ نشست تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات میں سزا سنائے جانے کے بعد نااہل قرار دینے کے بعد...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں 10 سے زائد رکنی کابینہ کو فائنل کیا گیا ہے، جبکہ باقی ارکان پر بھی غور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کو بھی جلد ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے افغانستان سے ہونے والی مسلسل دہشت گردی اور شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھی حکومتی اقدامات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ کابینہ...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی براہِ راست ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے بتایا کہ کابینہ کے پہلے مرحلے میں 10 سے زائد وزرا کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں، جب کہ دوسرے مرحلے میں مزید ارکان شامل کرنے پر مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل کے عمل میں میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ بہتر گورننس اور انتظامی کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ سہیل آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی کارکنوں کی شکایات کا ازالہ ان کی اولین ترجیح ہے، تاکہ تنظیمی سطح پر مضبوط ہم...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نے ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایف بی آر میں اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کو واشنگٹن میں سالانہ ورلڈ بینک کانفرنس میں ایف بی آرکی شمولیت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو ایف بی آر بالخصوص پاکستان ریونیو آٹو میشن لمیٹڈ میں جاری اصلاحات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے عالمی کانفرنس میں اصلاحات کی کیس اسٹڈی کی پذیرائی پر ایف بی آر ٹیم کی تعریف کی۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پرال کی موجودہ نافذ العمل اصلاحات میں آڈٹ والٹ، ڈیٹا بیس پروٹیکشن وال اور دیگر محفوظ ڈیجیٹل اقدامات شامل ہیں۔ بریفنگ کے مطابق...
اسلام ٹائمز: خلیج فارس کے عرب ممالک، خصوصاً سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کئی دہائیوں کے دوران عرب ممالک کو اربوں درہم، ریال و ڈالر امداد دی ہے۔ لیکن اس امداد کا زیادہ تر حصہ، حقیقی ترقی و عوام کے حالات بہتر بنانے کی بجائے، سیاسی، جماعتی، قبائلی اور سماجی شخصیات کی ذاتی وفاداریاں خریدنے یا ایک فریق کی دوسرے کے خلاف عسکری حمایت پر صرف کیا گیا۔ جیسا کہ آج ہم سوڈان میں دیکھ رہے ہیں۔ تحریر: فتانہ غلامی گزشتہ دہائیوں میں، خلیج فارس کے عرب ممالک نے دیگر عرب ممالک کو اربوں ڈالر امداد فراہم کی۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ یہ امداد ان ممالک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا مُحرک بنتی، مگر...
ویب ڈیسک : سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ای چالان کی معافی کی ہدایت جاری کر دی ہے، دوبارہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کو چالان ادا کرنا ہوگا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ای چالان کے حوالے سے آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے تیار کردہ رپورٹ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو پیش کی۔ اس رپورٹ کے مطابق ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت 35 سرکاری گاڑیوں کا چالان کیا ہے، سیٹ بیلٹ، جمپنگ ریڈ لائیٹس، ٹینڈگلاسز اور موبائل کے استعمال پر گاڑیوں کا ای چالان ہوا۔ یو ٹیوبرز کے لیے خوشخبری ؛ غیر معیاری ویڈیوز کو فوری طور پر بہتر بنانے...
پاکستان کو ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہو گیا ہے۔ اب یہ بات ایک بار پھر واضح ہو چکی ہے کہ جموں و کشمیر کا معاملہ کسی ملک کی اندرونی سیاست نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے، جس کا منصفانہ حل عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بار پھر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ او آئی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 27 اکتوبر 2025 کو بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ جنرل سیکرٹریٹ نے اس موقع پر...
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔شبلی فراز کی نااہلی سے خالی نشست پر سینیٹ کا ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان نے جیت لیا۔غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ لیے، جبکہ مسلم لیگ ن کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اس حوالے سے پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوئی جہاں رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا، مجموعی طور پر 137 اراکین صوبائی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے۔ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی اور پی...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والے اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کرنے اور رپورٹ میں شناخت ہونے والے مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو واشنگٹن میں منعقدہ سالانہ ورلڈ بینک کانفرنس میں ایف بی آر کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ سموگ کا تدارک; دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم وزیراعظم نے عالمی کانفرنس میں ایف بی آر اصلاحات کی کیس سٹڈی کی پزیرائی پر ایف بی ار کی ٹیم کی تعریف کی۔ وزیراعظم کو ایف بی آر...
سٹی 42: ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے سموگ کے تدارک کیلئے اہم احکامات دے دیے ۔ صوبہ بھر کے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو دھند اور سموگ کے دوران محفوظ سفر یقینی بنانے کی ھدایت کرتے ہوئے ایس ایس پی ھیڈ کوارٹرز سید ندیم عباس نے مراسلہ جاری کر دیا مراسلے کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ۔سموگی وہیکلیز کیلئے ٹریفک پولیس، ای پی اے اور ٹرانسپورٹ حکام کی مشترکہ چیکنگ ٹیمیں بنائیں۔ خیبرپختونخوا ؛ اشتہاری دہشت گردوں کی نئی فہرست تیار، سروں کی قیمت بھی مقرر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف اچانک چیکنگ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔...
وزیر اعظم کی سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والوں کی شناخت کیلیے تحقیقات کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والے اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی 3 ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کو واشنگٹن میں منعقدہ سالانہ ورلڈ بینک کانفرنس میں ایف بی آر کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے عالمی کانفرنس میں ایف بی آر اصلاحات کی کیس سٹڈی کی پزیرائی پر ایف...
محمد الفرح نے کہا ہے کہ امارات کے زیرِ حمایت مسلح گروہ کسی قومی نظریے یا خودمختار منصوبے کا نتیجہ نہیں، جن کا مقصد عرب معاشروں کو تقسیم کرنا، انہیں اندرونی خانہ جنگیوں میں الجھانا، مزاحمتی قوتوں کو کمزور کرنا اور معیشت و سیاست کو امریکی و مغربی نظام کے تابع بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے رکن محمد الفرح نے کہا ہے کہ امارات کے پاس کوئی خودمختار یا اسٹریٹجک منصوبہ نہیں ہے، بلکہ وہ صرف امریکی صہیونی منصوبوں کے دائرے میں عمل کرتا ہے۔ ان کے مطابق ابوظہبی عرب اقوام کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا ایک علاقائی آلہ بن چکا ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حالیہ دنوں میں غزہ اور سوڈان میں ہونے...
ویب ڈیسک : باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت بروقت شناخت کر لی گئی،سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی امجد عرف مزاحم شامل ہے۔ امجد عرف مزاحم، دہشتگرد نور ولی کا نائب اور بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کی رہبری شوریٰ کا سربراہ تھا۔ حکومت پاکستان نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، وہ افغانستان میں مقیم رہ کر پاکستان میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت بروقت شناخت کر لی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی امجد عرف مزاحم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق امجد عرف مزاحم، دہشتگرد نور ولی کا نائب اور بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کی رہبری شورا کا سربراہ تھا۔ حکومت پاکستان نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر...
شہر قائد میں گرین لائن منصوبے کی توسیع میں رکاوٹ سے روزانہ 2 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیرِ صدارت پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PIDCL) کا اجلاس ہوا، جس میں جنرل منیجر انجینئرنگ اور دیگر افسران نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انکشاف کیا گیا ہے گرین لائن منصوبے کی توسیع کے کام کی بندش سے روزانہ 2 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے اور اس کی تکمیل میں حائل مختلف رکاوٹوں کے باعث تاخیر ہورہی ہے۔ گورنر سندھ نے PIDCL کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا اور منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل اور زیرِ تعمیر منصوبوں کی...
کراچی: شہر قائد میں گرین لائن منصوبے کی توسیع میں رکاوٹ سے روزانہ 2 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیرِ صدارت پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PIDCL) کا اجلاس ہوا، جس میں جنرل منیجر انجینئرنگ اور دیگر افسران نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انکشاف کیا گیا ہے گرین لائن منصوبے کی توسیع کے کام کی بندش سے روزانہ 2 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے اور اس کی تکمیل میں حائل مختلف رکاوٹوں کے باعث تاخیر ہورہی ہے۔ گورنر سندھ نے PIDCL کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا اور منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل اور زیرِ...
نیویارک میں میئر کے انتخابات میں مسلمان امیدوار ظہران ممدانی نے انتخابات سے محض 5 روز قبل ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے شہر کے یہودی ووٹرز کی بھی حمایت حاصل کرلی ہے۔ یہ نیویارک میئر کی دوڑ میں ممدانی کی مزید سبقت سمجھی جارہی ہے، یہودی ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے آئندہ میئر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نے ایک حیران کن انتخابی اتحاد قائم کر لیا ہے، جس میں بڑی تعداد میں یہودی ووٹرز بھی ان کے ساتھ شامل ہیں۔ ریاستی اسمبلی کے سابق رکن اور سرگرم فلسطینی حامی سیاست دان کے طور پر جانے جانے والے ممدانی نے حالیہ ہفتوں میں نیویارک کی مختلف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے سالانہ مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کے حوالے سے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایات جاری کردی۔بدھ کوالیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے سال 2024-2025 کے مالی گوشواروں سے متعلق کیس کی سماعت ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام نے کمیشن کو بتایا کہ متعدد جماعتوں نے مالی سال 2024-2025 کے مالی گوشوارے جمع کرا دیے، حکام کے مطابق عام آدمی تحریک پاکستان، اسلامی جمہوری اتحاد اور جمعیت علمائے پاکستان (امام نورانی) پاکستان پیپلز پارٹی (ورکرز)، عوامی جمہوری اتحاد اور ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان عوامی متحدہ موومنٹ پاکستان اور تحریک احساس پاکستان نے مالی گوشوارے جمع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میئر عبدالرؤف غوری کا ایک اور وعدہ پورا ،رواں سال بارشوں کے دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی شہر کی مختلف شاہراہوں پر میئر کی ہدایت پر اسفالٹ پیچ ورک کام کا آغاز کردیا ، تفصیلات کے مطابق مئیر عبدالروف غوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ بارشوں میں شہر کی اہم شاہراہوں جن میں انڈر پاس روڈ، عمرکوٹ روڈ، پوسٹ آفس چوک روڈ ایم اے جناح روڈ سمیت مختلف سٹرکیں بری طرح سے ٹوٹ پھوٹ کے سبب شہریوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا جس کے لیے بارشوں کے فوری بعد میری جانب سے میرپورخاص کی عوام سے وعدہ کیا گیا تھا مون سون بارشوں...
چیئرمین اصغر علی ترین نے کہا کہ اگر 9 ارب روپے کے اخراجات کے باوجود سیف سٹی پروجیکٹ کے 600 کیمرے بند ہیں، تو یہ منصوبہ ناکام ہے۔ کمیٹی رکن نے کہا کہ یہ اداروں کی نااہلی ہے کہ منصوبہ 1.5 ارب سے بڑھ کر 9 ارب تک جا پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کے بری طرح ناکامی کا انکشاف ہوا ہے۔ سیف سٹی کے 800 میں سے 600 کیمرے غیر فعال ہونے کے باعث 9 ارب روپے کے اخراجات کے باوجود سیف سٹی پروجیکٹ کامیاب نہ ہو سکا۔ آج کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیے نے ہمیشہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے، پاکستان بھی قبرص کے معاملے پر ترکیے کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ ترکیے کے 102ویں قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ترک سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیے کی ترقی و خوشحالی کا سفر قابلِ فخر کامیابیوں سے عبارت ہے، پاکستانیوں کے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کمال اتاترک نے جدید ترکیے کی بنیاد رکھی، جبکہ رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیے ترقی کے نئے منازل طے کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ترک بھائیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کو نامزد کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کرنے پر اتفاق کر لیا۔جے یو آئی (ف) کی جانب سے آج ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک وفد اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر پہنچا ، وفد میں اسد قیصر، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر، اور شہرام خان ترکئی شامل تھے، جبکہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ کے ہمراہ مولانا صلاح الدین ایوبی، ایڈووکیٹ جلال الدین، اور ان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود...
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ کی چیئرپرسن کی ملاقات؛ ادائیگیوں کے نظام کو مزید شفاف بنانے کی ہدایت
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات ہوئی ۔ بلاول بھٹو زرداری کا بینظیر ہنرمند پروگرام کے حوالے سے استفسار کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری کو بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے بینظیر ہنرمند پروگرام پر بریفنگ دی ملاقات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طے پائی بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ بی آئی ایس پی کے تحت مستحق افراد کو دی جانے والی ادائیگیوں کے نظام کو مزید شفاف کیا جائے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت جاری کی کہ مستحق افراد کو ادائیگی کا ایک ایسا نظام بنایا جائے جس...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان کی جانب سے نئے وزیراعلی سہیل آفریدی کو کابینہ اپنی مرضی سے تشکیل دینے کی ہدایت کے باوجود ابھی تک کابینہ کی تشکیل نہیں ہوپائی۔ اس تاخیر کو کل ہونے والے سینٹ الیکشن سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، عمران خان نے سہیل آفریدی کو اہم پیغام پہنچا دیا پی ٹی آئی کے ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ سہیل آفریدی نے کابینہ کے لیے ناموں پر تفصیلی مشاورت کے بعد فہرست تیار کی ہے جبکہ ان کی کوشش تھی کہ عمران خان سے ملاقات کرکے منظوری لی جائے تاہم عدالتی احکامات کے باوجود وہ ملاقات نہ ہو سکی۔ اس کے بعد عمران خان...
لیبارٹری رپورٹ کے مطابق مقامی پانی کے نمونوں میں آلودگی کی شرح حد سے زیادہ پائی گئی اور پانی کو انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو کی وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ گاؤں فیض محمد روانہ کر دی گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر جامشورو کی جانب سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 105 مریضوں کا علاج مکمل کیا جا چکا ہے، جن میں سے 85 مریض شدید گیسٹرو میں...
سٹی 42 : محکمہ ریلوے نے اپنا ہی جاری کردہ سردیوں کا نیا ٹائم ٹیبل منسوخ کر دیا۔ محکمہ ریلوے نے نئے ٹائم ٹیبل کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ڈویژن کو پرانے ٹائم ٹیبل پر ٹرینیں چلانے کی ہدایت کردی گئی ۔ محکمہ ریلوے کے افسران اور عملہ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ٹرینیں وقت پر چلانے میں ناکام رہے۔ جس کے بعد محکمہ ریلوئے نے نئے ٹائم ٹیبل کو منسوخ کر کے پچھلا ٹائم ٹیبل اپریل تا اکتوبر کو دوبارہ بحال کر دیا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئرنگ کی پابندیاں/سگنل...
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کی خریداری، مرمت، اور استعمال کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی، جن محکموں کو گاڑیوں کی اشد ضرورت ہے، انہیں سہولت دی جائے گی، غیر ضروری اخراجات سے گریز ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال یا غیر مجاز مقاصد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، تمام گاڑیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کیا جائے تاکہ نگرانی موثر اور شفاف بنائی جا سکے۔ سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، وزیر برائے...
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انور الحق نے اپنے استعفیٰ کے لئے شرائط عائد کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے اپنے حمایتی وزرا اور اسمبلی اراکین کے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے وفاق پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزرا اور ٹکٹ ہولڈرز کو آئندہ انتخابات سے قبل مساوی فنڈز دینے پر بھی زور دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے تحریکِ عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، تاہم ن لیگ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ حکومت کا حصہ...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو کی وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ گاؤں فیض محمد روانہ کر دی گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر جامشورو کی جانب سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 105 مریضوں کا علاج مکمل کیا جا چکا ہے، جن میں سے 85 مریض شدید گیسٹرو میں مبتلا تھے جبکہ 15 افراد کی حالت نازک رہی۔ ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ وبا کے باعث 6 افراد جاں بحق...
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے شرط عائد کر دی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری انوارالحق نے حامی وزراء اور اراکین اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی گارنٹی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وزراء اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی آئندہ الیکشن سے قبل برابری کی بنیاد پر فنڈز دیے جائیں۔ دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔ جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو وباء سے 6افراد کی ہلاکت، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس ذرائع کے مطابق ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی...
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈلاک ختم ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی شرط پر وزیراعظم انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا وزیراعظم آئینی عہدوں پر زیرالتواء تعیناتیاں کرا کے انتخابات کی راہ ہموارکرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونےکے بعد ن لیگ کے وزراء مستعفی ہو جائیں گے اور مسلم لیگ ن عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے کےبعد اپوزیشن بینچز پر بیٹھے گی۔ ریونیو...
—فائل فوٹو وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کے لیے شرط عائد کر دی۔ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق نے حامی وزراء اور اراکین اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی گارنٹی مانگ لی۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وزراء اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی آئندہ الیکشن سے قبل برابری کی بنیاد پر فنڈز دیے جائیں۔دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیے نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر کا سوال آزاد کشمیر: ن لیگ کے بغیر پی پی حکومت سازی کی پوزیشن میں آ گئی؟ ذرائع کے مطابق...
بھارتی پروپیگنڈا مشینری فتنہ الخوارج کی حمایت میں سرگرم، پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلانے کی سازش بے نقاب
اسلام آباد: بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف منظم جھوٹ پھیلانے میں سرگرم ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ اکاؤنٹس فتنہ الخوارج نامی دہشت گرد گروہ کی حمایت میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں تاکہ خطے میں بدامنی اور انتشار پیدا کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورک نے فتنہ الخوارج کے میڈیا ونگ “اوسینٹ ٹی وی” کا حوالہ دیتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے کچھ اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تاہم سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہ تو پیش آیا ہے اور نہ ہی کہیں رپورٹ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بھارتی اور افغان اکاؤنٹس ایک مربوط ڈس انفارمیشن مہم کے ذریعے...
بھارتی پروپیگنڈا مشینری ایک بار پھر فتنہ الخوارج کی حمایت میں سرگرم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) بھارت کی منظم پروپیگنڈا مشینری ایک بار پھر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم اور جھوٹے دعوؤں میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس خطے میں عدم استحکام پھیلانے اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے زہریلے بیانیے کو فروغ دینے میں سرگرم ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی اور افغان اکاؤنٹس کی جانب سے ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کے تحت پاک فوج کے خلاف جھوٹ پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورکس نے ٹی ٹی پی کے میڈیا ونگ “اوسینٹ ٹی وی” کا حوالہ دیتے ہوئے...
ذرائع کے مطابق یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78سال مکمل ہونے کے موقع پر حق خودارادیت کے حصول کے لیے جاری جائز جدوجہد میں کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا جنرل سیکرٹریٹ...