data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے سالانہ مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کے حوالے سے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایات جاری کردی۔بدھ کوالیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے سال 2024-2025 کے مالی گوشواروں سے متعلق کیس کی سماعت ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام نے کمیشن کو بتایا کہ متعدد جماعتوں نے مالی سال 2024-2025 کے مالی گوشوارے جمع کرا دیے، حکام کے مطابق عام آدمی تحریک پاکستان، اسلامی جمہوری اتحاد اور جمعیت علمائے پاکستان (امام نورانی) پاکستان پیپلز پارٹی (ورکرز)، عوامی جمہوری اتحاد اور ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان عوامی متحدہ موومنٹ پاکستان اور تحریک احساس پاکستان نے مالی گوشوارے جمع کرائے ہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل فنانس نے بتایا کہ پاکستان عوامی راج پارٹی کو فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے ۔عام لوگ اتحاد پارٹی نے انٹرا پارٹی انتخابات کے سرٹیفکیٹس جمع کرائے تاہم سابق چیئرمین نے تاحال تصدیق نہیں کی ۔الیکشن کمیشن نے عام لوگ اتحاد کا معاملہ 4 نومبر 2025 تک کے لیے مقرر کر دیا ۔اس موقع پر بینچ نے ہدایت کی کہ جو جماعتیں جواب یا پیش نہیں ہوئیں ان کے خلاف اخباری اشتہار شائع کیا جائے بعدازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن گوشوارے جمع

پڑھیں:

الیکشن کمیشن کے پاس بغیر ریفرنس کسی سینیٹر کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں‘ بیرسٹر گوہر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251030-08-29
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نااہل کرے۔اسلام آباد میں عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ میں آئینی بنچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت تھی ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی آج عدالت عظمیٰ نے کالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی ہیں کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے آج جمعرات کوسینیٹ کا الیکشن ہو رہا ہے، ہم نے سینیٹ کا الیکشن نہ کرانے کے لیے درخواست بھی دی تھی، عدالت نے کہاں ہم مزید پیچیدگیوں میں نہیں جانا چاہتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت نے کہا اور بھی بہت سارے لوگوں کے نااہلی کے معاملات اس سے منسلک ہیں، امید ہے ہائیکورٹ میں کیس چلے گا تو ہمیں ریلیف ملے گا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیے
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا
  • الیکشن کمیشن کے پاس بغیر ریفرنس کسی سینیٹر کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں‘ بیرسٹر گوہر
  • چین کی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اینیمیٹڈ فلم ‘نی ژا 2‘ پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان
  •  الیکشن کمیشن کی نگران حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش
  • پنجاب حکومت کا3 سے 4 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان
  • الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کردی
  • الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی 
  • الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت میں توسیع سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی