پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت بروقت شناخت کر لی گئی۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
فوجی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی امجد عرف مزاحم شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق امجد عرف مزاحم، دہشتگرد نور ولی کا نائب اور بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کی رہبری شورا کا سربراہ تھا۔
حکومت پاکستان نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ وہ افغانستان میں مقیم رہ کر پاکستان میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث رہا۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ ’فتنہ الخوارج‘ کی قیادت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشتگردوں کی دراندازی کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ ملک کے اندرونی استحکام کو نقصان پہنچایا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ واقعہ اس موقف کی تصدیق کرتا ہے کہ افغان سرزمین بدستور پاکستان مخالف عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔
ترجمان نے عبوری افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں مؤثر اقدامات کرے تاکہ افغان سرزمین کسی بھی دہشتگرد سرگرمی کے لیے استعمال نہ ہو۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں تلاشی اور تطہیری کارروائی جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو پکڑا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گی تاکہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
گلستانِ جوہر میں خاتون سے ڈکیتی کی کوشش ناکام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلستانِ جوہر میں خاتون سے ڈکیتی کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والا ملزم سزا یافتہ عادی مجرم نکلا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 25 اکتوبر کی رات پہلوان گوٹھ کے قریب پیش آیا، جہاں ملزم نے خاتون کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی۔ تاہم خاتون نے جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی سے ملزم کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے بعد ملزم زخمی حالت میں فرار ہونے کی کوشش کرتا رہا۔ پولیس نے تعاقب کے بعدشارعِ فیصل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص کی شناخت محمد علی حاجانو کے نام سے ہوئی جو کہ سزا یافتہ اور بدنامِ زمانہ مجرم ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق محمد علی حاجانو 17 سال قبل ضلع جنوبی میں دہشت کی علامت تھا۔ اس پرڈکیتی، خواتین سے زیادتی اور قتل سمیت متعدد سنگین الزامات تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم پر 35 سے زائد خواتین سے مبینہ زیادتی کے مقدمات درج ہوئے تھے، جب کہ اس نے ایک خواجہ سرا کو قتل کرنے کے جرم میں 16 سال قید کی سزا بھی کاٹی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ جرائم کی دنیا میں سرگرم ہو گیا تھا۔