بھارتی فلمی دنیا میں رہتے ہیں، حقیقت کیا ہے پاک آرمی نے بتا دیا، بہروز سبزواری
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے بھارت سے معرکہ حق میں شاندار کامیابی سے نوازنے کیلئے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے جنگ میں پاک افواج کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے۔
انہوں نے بھارت کیخلاف جنگ میں کامیابی پر یومِ تشکر مناتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’اللہ کا بڑا کرم ہے اللہ کا بڑا انعام ہے اور سب سے اہم پاک افواج زندہ باد‘۔
بہروز سبزواری نے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے کیا بہترین کام کر کے دکھا دیا طبعیت خوش کردی۔ انہوں نے وسیم بادامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دراصل بات یہ ہے کہ فلمی دنیا میں بڑا دم ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DJpNqO0IYbL/
انہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ لگتا ہے کہ بھارت کے سارے لوگ چاہے سیاستدان ہوں، افواج ہوں یا اداکار ہوں وہ سب فلمی دنیا میں رہتے ہیں لیکن رئیلٹی اب معلوم ہوئی ہے ان کو کہ حقیقت کیا ہوتی ہے اور یہ ہماری پاک افواج نے ان کو بتایا ہے پاکستان مستحکم ہے اس نے اور عوام نے بتایا‘۔
یاد رہے کہ بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر جوش و خروش کیساتھ منایا جارہا ہے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کیخلاف منہ توڑ جواب دے کر چند ہی گھنٹوں میں بھارتی افواج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا تھا۔ پاک افواج کا یہ آپریشن مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پہلگام واقعے کے بعد الزامات لگانے اور پاکستان پر جارحانہ حملے کرنے کے جواب میں کیا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے پاک افواج
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔