Juraat:
2025-11-03@06:38:56 GMT

بھارتی جارحیت میں زخمی پاک فوج کے 2 جوان شہید

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

بھارتی جارحیت میں زخمی پاک فوج کے 2 جوان شہید

جوان اسپتال میں زیرِ علاج تھے ، پاک افواج کے شہداء کی مجموعی تعداد 13ہوگئی
مسلح افواج پوری قوم کے ساتھ عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے،ترجمان

بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک افواج کے 2جوان شہید ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج کے جوان اسپتال میں زیرِ علاج تھے ، پاک افواج کے شہداء کی مجموعی تعداد 13ہوگئی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق 78جوان ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوئے ۔ شہداء کی عظیم قربانی ان کی جرأت، فرض شناسی اور بے مثال حب الوطنی کی لازوال مثال ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوم کے ساتھ مل کر ان عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے ، پاکستان کی مسلح افواج شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام جوانوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، شہداء کی قربانی قوم کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے باعثِ فخر بنے گی۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: پاک افواج کے شہداء کی ایس پی

پڑھیں:

ملتان یونیورسٹی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و اساتذہ کا ملتان گیریژن کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

ملتان(نیوز ڈیسک) ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے طلباء و اساتذہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

دورے کے دوران طلباء کو اسالٹ کورس، فائرنگ کے طریقہ کار اور جدید ٹینکوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کے افسران نے طلباء کو ملکی دفاع، عسکری تربیت اور جدید جنگی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔

دورے کا مقصد سول و ملٹری تعلقات میں ہم آہنگی کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو وطن کے دفاع میں پاک فوج کے کردار سے روشناس کرانا تھا۔

طلباء و طالبات نے پاک فوج کی قربانیوں کو امن کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کے والدین قوم کے اصل محسن ہیں۔ ایک طالبہ نے کہا کہ وہ پاک فوج کی شکر گزار ہے جس کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔

دوسری طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جدید دفاعی آلات اور عملی مشقوں کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا اصل امتیاز اس کا اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور وطن سے بے لوث محبت ہے۔

اساتذہ نے بھی اس موقع پر کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوان ہر وقت ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں، قوم ان کے جذبۂ قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 فلسطینی شہید
  • پشاورتھانے میں دھماکا، اہلکار شہید۔ہنگو میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہلکار شہید، دو زخمی
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہکار شہید، دو زخمی
  • غزہ میں امن فوج یا اسرائیلی تحفظ
  • رنگِ ادب کا اقبال عظیم نمبر
  • بھارت ریاست آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • ملتان یونیورسٹی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و اساتذہ کا ملتان گیریژن کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا شہید ایس ایچ او کے اہلِ خانہ سے تعزیت، اعزازات اور مالی امداد کا اعلان