پشاور، گھر کے باہر سے ملنے والے دستی بم سے کھیلتے ہوئے دھماکا، 1 جاں بحق اور تین زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پشاور کے علاقے تھانہ انقلاب کی حدود میں گھر کے باہر سے ملنے والے دستی بم سے کھیلنے کے دوران دھماکا ہوا جس میں نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون اور بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ انقلاب میں ایک گھر پر جرگے کے دوران وقفے کے وقت جب تمام لوگ نماز ادائیگی کے لیے گئے تو اُس وقت زور دار دھماکا ہوا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔
دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ زور دار آواز کی وجہ سے ایک زخمی بیہوش ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق گھر کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق گلزارخان نے بتایاکہ وہ سوڑیزئی پایاں کے رہائشی ہیں، ان کا نورشاداور آیاز خان کے ساتھ گاڑیوں کے مسئلے پر جرگہ تھا اورجرگہ ختم ہونے پر وہ نماز کیلئے مسجد چلے گئے۔ تھوڑی دیر بعد گھر میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے بتایاکہ 4 یا 5 سالہ بچہ حسنین گھر کے باہر سے پڑا مبینہ دستی بم گھر لے آیا تھا اور وہ اس کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک زورداردھماکہ ہواجس سے گھر میں موجود 15 سالہ عاطف، 18 سالہ عمران، حسنین اور چالیس سالہ خاتون زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایک زخمی عاطف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ مدعی کے مطابق ان کا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔
بی ڈی یوٹیم نے جائے وقوعہ سے بم کے ٹکرے ودیگراہم شواہد اکٹھی کرلی جبکہ پولیس نے 3/4ایکسپلوسیو سبسٹانسز ایکٹ کے تحت دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی اور مختلف پہلوﺅں سے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: مغل ہزارہ گوٹھ اور نارتھ ناظم آباد سے ملنے والے دونوں انسانی دھڑوں کی شناخت ہوگئی
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے مغل ہزارہ گوٹھ اور نارتھ ناظم آباد سے ملنے والے دونوں انسانی دھڑوں کی شناخت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مغل ہزارہ گوٹھ میں گھر سے ملنے والے دھڑ کی شناخت امداد کے نام سے ہوئی ہے، امداد کے قتل کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول امداد کے دو دوستوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم بلاک ایل کے قریب نالے سے مرد کی سر کٹی لاش جبکہ گلستانِ جوہر پہلوان گوٹھ کے قبرستان سے ایک شخص کا سر ملا ہے۔
اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل سے دو روز قبل ملنے والے دھڑ کی بھی شناخت ہوگئی، مقتول کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ مقتول محمد یوسف کا سر گجر نالے سے ملا تھا، مقتول یوسف کے قتل کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج ہے۔